Tag: gawadar

  • گوادر کے علاقے جیوانی میں فائرنگ، دو کوسٹ گارڈ جاں بحق

    گوادر کے علاقے جیوانی میں فائرنگ، دو کوسٹ گارڈ جاں بحق

    گوادر: جیوانی بازار میں مسلح افراد کی جانب سے کوسٹ گارڈ کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے جیوانی میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کوسٹ گارڈ کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جاں بحق ہوئے تاہم موٹر سائیکل سوار جائے وقوع سے فرار ہوگئے۔

    مسلح افراد نے کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا کہ جب اہلکار خریداری کی غرض سے جیوانی بازار کی ایک دکان پر کھڑے تھے، فائرنگ کے نتیجے میں 2 دکاندار صابر ولد صلاح الدین سکنہ اور عابد حسین زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پڑھیں:  گوادر سے لاپتا لانچ اور عملے کے عراق میں قید ہونے کا انکشاف

     فائرنگ کے نتیجے میں کوسٹ گارڈز کے دو اہلکار نائیک محمود اور سپاہی اشتیاق احمد موقع پر دم توڑ گئے، ایس ایچ او جیونی چاکر خان بلوچ کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا بعد ازاں عابد حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔۔۔متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    مزید پڑھیں: چینی وفد کی گوادر آمد، ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیشرفت کو سراہا

     بی بی سی اردو کے مطابق فائرنگ کے حوالے سے ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس میں دو اہلکار جبکہ تین دکاندار  زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ تیز کردیاہے۔

  • چینی وفد کی گوادر آمد، ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیشرفت کو سراہا

    چینی وفد کی گوادر آمد، ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیشرفت کو سراہا

    راولپنڈی: چین کا اعلیٰ سطح وفد دو روزہ دورے پر گوادر پہنچا،وفد نے اقتصادی راہداری سمیت دیگر منصوبوں پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ سطح چینی وفد گزشتہ روز دو روزہ دورے پر گوادر پہنچا جہاں انہیں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، وفد کے اراکین کا چیئرمین دوستین جمال دینی اور دیگر حکام نے ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔

    اس موقع پر وفد کے ارکان کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی تکمیل سے پاکستان سمیت پورے خطے پر مثبت معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔

    وفد کے ارکان نے گوادر پورٹ کا تفصیلی معائنہ اور  چائنہ اوورسیز  پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے مسٹر لی نے وفد کا خیر مقدم کیا اور ارکان کی اہلکاروں سے ملاقات کروائی اور اراکین نے پاک چائنہ فرینڈ شپ اسکول فقیر کالونی کا دورہ بھی کیا۔ چینی وفد کے ارکان کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس پر انہوں نے ترقیاتی کاموں میں پیشرفت کو سراہا۔

  • گوادر کے سمندر میں بگولا، ماہی گیروں میں خوف و ہراس

    گوادر کے سمندر میں بگولا، ماہی گیروں میں خوف و ہراس

    گوادر : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سمندر سے اٹھنے والا بگولہ ریکار ڈ ہوا ہے بگولہ اٹھنے سے مقامی ماہی گیروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں گوادرکے قریب بحیرہ عرب میں بننے والے آبی بگولے کی پہلی ویڈیو سامنے آ گئی۔

    بگولا اتنا بلند تھا کہ بادلوں سےجاملا،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تربیت یا فتہ ماہی گیروں نے موبائل فون کے ذریعے ریکارڈنگ کی۔

    ماہرین کے مطابق سمندر سے اٹھنے والا بگولہ بعض اوقات طوفان کی شکل بھی اختیار کر لیتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے تارنیڈو طرز کا واٹر اسپاؤٹ زیادہ تر گرم پانی میں بنتا ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے سمندرمیں پیدا ہونے والایہ منظر بارش برسانے والا سسٹم ہے جو جلد بلوچستان میں داخل ہوکرتیز بارشوں کا سبب بنے گا، اور تیز ہوا کے باعث سمندر کی سطح متاثر ہونے سے یہ صورتحال نظر آ رہی ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سسٹم جلد بلوچستان میں داخل ہو گا اور موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔

     

    Tornado off Gwadar coast panics fishermen by arynews

  • گوادر بندرگاہ منصوبے کا اختیار بلوچستان کو دیا جائے، آل پارٹیز کانفرنس

    گوادر بندرگاہ منصوبے کا اختیار بلوچستان کو دیا جائے، آل پارٹیز کانفرنس

    اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم سے اے پی سی کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ یہ بھی کہا گیا گوادر بندرگاہ منصوبے کا اختیار بلوچستان کو دیا جائے۔

    اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کی زیرصدارت ہوئی۔

    کانفرنس میں بی این پی نے اپنے مطالبات پیش کئے ۔بلوچ رہنماؤں کا کہنا تھا حکومت نے اے پی سی نہیں بلائی اس لئے ہمیں بلانی پڑی۔ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں لیکن ہمیں ہمارا حصہ ملنا چاہیئے۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا راہداری منصوبے میں کسی صوبے کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا۔

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کانفرنس بلائی تو گوادر کیلئے گئی تھی لیکن اس کا رخ اقتصادی کوریڈور کی طرف ہو گیا۔

    پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس میں وزیراعظم سے گوادر پر اے پی سی کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

    کانفرنس میں یہ بھی کہا گیا کہ گوادر کے رہائیشیوں کا معاشی تحفظ یقینی بنایا جائے۔ گوادر کے لوگوں پر سیاسی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کی جائے۔

  • ڈھائی میٹر لمبی نایاب نسل کی گٹار فش پکڑی گئی

    ڈھائی میٹر لمبی نایاب نسل کی گٹار فش پکڑی گئی

    گوادر : بلوچستان میں پسنی کے ساحل پر نایاب نسل کی مچھلی پکڑی گئی۔ مچھلی شکار کے دوران ماہی گیروں کے جال میں پھنسی تھی۔

    محکمہ وائلڈ لائف کے تربیت یافتہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کی مچھلی کوبچا کر دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا۔

    پسنی کے ساحل سے پکڑی جانے والی ڈھائی میٹر لمبی مچھلی کوگٹار فش کہاجاتا ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق مچھلی مقامی ماہی گیروں کے جال میں پھنسی جس کے بعد نایاب مچھلی کوریسکیو کیا گیا۔

    پسنی کےساحل سے پکڑی گئی مچھلی دنیا کی نایاب قسم کی مچھلی ہے جو سمندر میں بہت کم پائی جاتی ہے۔

    گٹار فش عام طور پر سمندر کی تہہ میں گارے اور ریت کے اندر رہنے کی عادی ہیں اور سمندری کیڑے مکوڑے کھاکر گزاراکرتی ہیں ۔

    یہ پانی کی تینوں اقسام نمکین ،تازے اور کھارے پانی میں رہ سکتی ہیں ۔یہ عام طور پر سمندر میں 30میٹر پانی کے نیچے رہتی ہیں اور ماہی گیروں کا شکار بننے سے اکثراوقات محفوظ رہتی ہیں ۔


    Rare Fish Discovered From Pasni Beach by arynews

  • گوادر پورٹ : اقتصادی راہداری پرشدید تحفظات ہیں، عبدالمالک بلوچ

    گوادر پورٹ : اقتصادی راہداری پرشدید تحفظات ہیں، عبدالمالک بلوچ

    لاہور : وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ اور پاک چین اقتصادی راہداری پر تحفظات موجود ہیں، جبکہ بدامنی میں بھارت سمیت بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔

    لاہور میں نیشنل پارٹی کے صوبائی انتخابات کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ گوادر کی تعمیر ضرور ہو گی لیکن اس سے پہلے یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔

    ایسا نہ ہو کہ ہم صرف چوکیدار بنے رہ جائیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے صدر سنیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ اس وقت ملک میں فرقہ واریت کے سوا کچھ نظر نہیں آتا۔

  • گوادرکی تعمیر بلوچستان کو معاشی حب بنادے گی، وزیراعظم

    گوادرکی تعمیر بلوچستان کو معاشی حب بنادے گی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان ڈیولپمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق نے بلوچستان کو 100فیصد ترقیاتی فنڈ فراہم کیے ہیں، گوادربندرگاہ کی تعمیرخطے کی معاشی ترقی میں اہم کردار اداکرے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی مجھے ذاتی طورپرعزیزہے گوادرکی تعمیراس خطے میں سرمایہ کاری لائے گی اورگوادرتوانائی اورتجارت کا مرکزبن جائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ 300 میگا واٹ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والا پاور پلانٹ گوادرمیں لگایا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 4 ارب کی لاگت سے زلزلے سے متاثرہ افراد کے لئے مکان تعمیر کیے جارہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے ریکوڈک سے متعلق مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق نے صوبائی حکومت کو 100 فیصد ترقیاتی فنڈ فراہم کیے رواں سال بھی 162 ارب میں سے 80ارب فراہم کیے جاچکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نئی سڑکوں کی تعمیر کرکے بلوچستان کو ملک کے دوسرے علاقوں سے منسلک کیا جارہاہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہیں ، بنیادی ڈھانچے کے قیام میں صوبائی حکومت کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

    وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی سرزمین کسی کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

    انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان ڈیولپمنٹ فورم صوبے کے لئے نئے ترقیاتی منصوبوں پرکام کرے گا۔

  • ایف سی پرحملہ: تین اہلکارشہید پانچ زخمی

    ایف سی پرحملہ: تین اہلکارشہید پانچ زخمی

    گوادر: بلوچستان میں ایف سی کے قافلے پرحملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین اہلکارشہید جبکہ سات زخمی ہوئے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے سنت سر روڈ پر فرنٹیئر کور کے قافلے پر حملہ کیا، حملہ فوری اور شدید نوعیت کا تھا جس میں تین سیکیورٹی اہلکار موقع پر شہید ہوگئے جبکہ پانچ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد سنت سرطلب کرلی گئی ہے اورعلاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • گوادر، کچلاک، ایبٹ آباد سے متعدد دہشت گرد گرفتار

    گوادر، کچلاک، ایبٹ آباد سے متعدد دہشت گرد گرفتار

     خیبر ایجنسی: ملک بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سیکیورٹی اداروں کا کریک ڈاؤن جاری ہیں، ملک کے مختلف شہروں سے کالعدم تنظمیوں کے کارندوں سمیت درجنوں مشتبہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

    پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں اہم شدت پسند کمانڈر مارا گیا اور چار دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے، کوئٹہ کے علاقے کچلاک کے قریب حساس اداروں نے کارروائی کرکے بارہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر بھی شامل ہے۔

    گوادر کے قریب ایف سی نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے سات کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے، شدت پسندوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا، مظفر گڑھ میں پولیس نے کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

    ایبٹ آباد سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ہری پور جیل منتقل کردیا گیا ہے، بہاولپور پولیس نے کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان کا اہم رکن سمیت تین افغان باشندے حراست میں لئے ہیں ۔

    اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اداروں نے دو سو اسی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان میں نو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

  • چین ایل این جی پائپ لائن منصوبہ میں سرمایہ کاری کریگا

    چین ایل این جی پائپ لائن منصوبہ میں سرمایہ کاری کریگا

    اسلام آباد: چین گوادرسے نوابشاہ تک بچھائی جانے والی ایل این جی پائپ لائن کیلئے پچاسی فیصد سرمایہ کاری فراہم کرے گا,تفصیلات کے مطابق یہ ڈیل بھی چین کی جانب سے کی جانے والی بیالیس ارب ڈالر کے سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے ۔

    اس منصوبے میں ایل این جی ٹرمینل اور پائپ لائن شامل ہیں۔ تین ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے میں ایک ارب ڈالر پائپ لائن کیلئے جبکہ دو ارب ڈالر ٹر مینل کی تعمیر کیلئے درکار ہونگے۔

    چین گودار سے نوابشاہ تک بچھائی جانے کیلئے پچاسی فیصد فنانسنگ فراہم کرے گا۔اس پائپ لائن سے پچاس کروڑ کیوبک فیٹ گیس کی یومیہ ترسیل ہوسکے گی۔