Tag: gawah munharif

  • زین قتل کیس : مقدمے کا ایک اور گواہ منحرف، تعداد چودہ ہوگئی

    زین قتل کیس : مقدمے کا ایک اور گواہ منحرف، تعداد چودہ ہوگئی

    لاہور : سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو کے خلاف قتل کے مقدمے میں ایک اور گواہ منحرف ہوگیا اور مدعی سمیت منحرف گواہوں کی تعداد چودہ ہوگئی.

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی کانجو سمیت پانچ گواہوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    عدالت نے مقدمے کے گواہ فہد سہیل کا بیان ریکارڈ کیا. گواہ فہد سہیل نے عدالت کو بتایا کہ وہ فائرنگ کے وقت موقع پر موجود نہیں تھا اس لئے اسے معلوم نہیں کہ فائرنگ کس نے کی اس لیے وہ فائرنگ کرنے والے کی شناخت نہیں کرسکتا۔

    عدالت نے گواہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے اکیس اکتوبر کی تاریخ مقرر کی. فہد سہیل سے پہلے مقدمہ کے مدعی سہیل افضل سمیت بارہ گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو چکے ہیں۔

    مصطفی کانجو سمیت پانچ افراد پر زین نامی طالبعلم کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے۔

  • زین قتل کیس : مزید تین گواہان اپنے بیان سے منحرف

    زین قتل کیس : مزید تین گواہان اپنے بیان سے منحرف

    لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت میں زین قتل کیس کے مزید تین گواہان منحرف ہوگئے، انسداد دہشت گردی عدالت میں زین قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

    مقدمےکی مزید تین گواہوں نےمصطفی کانجوسمیت دیگر ملزمان کو پہچاننے سے انکارکر دیا، منحرف ہونے والے گواہان ارشد، اشرف اور سخاوت کا کہناتھا کہ مصطفیٰ کانجو سمیت کسی ملزم کو پہچانتے ہیں نہ ہی کسی کو زین پر فائرنگ کرتے دیکھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مقدمے کے مدعی سہیل سمیت چھ گواہان بیانات سے منحرف ہوچکے ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت بارہ اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

    گذشتہ سماعت میں ملزمان کی فائرنگ سےزخمی شخص حسن نےاپنےبیان میں کہا تھا کہ اس پر فائرنگ ضرور ہوئی تھی تاہم فائرنگ کس نے کی، وہ نہیں جانتا جبکہ دوسرے گواہ نے بھی ملزم مصطفی کانجو پہچاننے سے انکارکردیاتھا۔

    واضح رہے کہ زین نامی نوجوان کے قتل کا مقدمہ مصطفی کانجو سمیت پانچ ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔