Tag: GAZA attack

  • اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 80 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 80 فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں بربریت جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں میں 80 فلسطینی شہید ہوئے اور 125 زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں شمالی جبالیہ کے علاقے میں صیہونی فورسز کی جانب سے رات گئے کئی گھروں پر بمباری کی گئی، جس میں 22 بچے اور 15 خواتین سمیت 50 فلسطینی شہید ہوئے۔

    اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں کے بعد جبالیہ کے اسپتال میں مزید 9 افراد کی لاشیں لائی گئیں جن میں سے 7 بچے شامل تھے۔

    اسرائیلی فوج کی بربریت

    غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کئی لاشیں ابھی تک سڑکوں پر یا ملبے کے نیچے دبی ہوئی ہیں، جن تک امدادی ٹیمیں نہیں پہنچ پا رہیں۔

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے تباہ شدہ گھروں کو لوٹ کر ضروری دستاویزات اور سامان تلاش کر رہے ہیں،ایک متاثرہ شخص نے بتایا کہ اُن کے خاندان کے کئی افراد، جن میں ایک دو ماہ کا بچہ بھی شامل تھا حملے میں شہید ہوگئے۔

    رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج کی بمباری میں مجموعی طور پر 80 فلسطینی شہید ہوئے۔ ایک دن قبل اسرائیلی فوج نے جبالیہ اور اردگرد کے علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کی وارننگ دی تھی، جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے راکٹ داغے گئے۔ زیادہ تر افراد شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں گھروں پر کیے گئے فضائی حملوں میں مارے گئے۔

    اسرائیلی میڈیا کا حماس رہنما کی شہادت کا دعویٰ

    اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک حملے میں حماس کے فوجی سربراہ محمد سنوار اور دیگر اعلیٰ رہنما مارے گئے ہیں، تاہم اس کی تصدیق تاحال اسرائیلی فوج یا حماس کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔ لوگوں کو امید ہے کہ ٹرمپ کا یہ دورہ غزہ جنگ بندی میں مدد دے گا۔

    حماس نے پیر کے روز ایڈن الیگزینڈر نامی آخری زندہ امریکی یرغمالی کو رہا کیا، جس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ مزید یرغمالی جلد رہا کیے جائیں گے تاہم وہ اپنے اس دورے میں اسرائیل نہیں جا رہے۔

    غزہ میں امن معاہدے کی کوششیں تاحال کامیاب نہیں ہو سکی ہیں۔ امریکہ نے غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے، جسے اسرائیل نے منظور کرلیا لیکن اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

  • غزہ میں تباہی : ہزاروں فلسطینی اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور

    غزہ میں تباہی : ہزاروں فلسطینی اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور

    غزہ سٹی : اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات کی تاریکی میں غزہ کے علاقوں کو اپنے میزائلوں کا نشانہ بنایا، فوج نے وحشیانہ کارروائی کے بعد مغربی کنارے کو ہلا کر رکھ دیا۔ بے آسرا لوگ اسکولوں اور مساجد میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔

    اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 52،000 فلسطینی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ لے چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی رابطہ برائے انسانی امور آفس (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں 10 مئی سے اب تک غزہ میں 448 تعمیرات کو تباہ کر چکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں اب تک 52 ہزار سے زیادہ فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ تمام افراد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورک ایجنسی کے زیر انتظام اسکولوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔

    غزہ میں اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری 2014 کے بعد سے سب سے شدید حملہ ہے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان شروع ہوئے تازہ لڑائی کے 9 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی رابطہ برائے انسانی امور آفس (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں میں غزہ میں 448 عمارتیں یا تو مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں یا انہیں بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

    او سی ایچ اے کے ترجمان جینس لاؤرکے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 132 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں جب کہ 316 عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔حملوں میں تباہ ہونے والی عمارتوں میں 6 اسپتال اور 9 طبی مراکز بھی شامل ہیں۔

    دریں اثنا غزہ میں سرکاری پریس دفتر نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ پٹی پر گذشتہ نو دنوں میں کم از کم 1،615 فضائی حملے کیے ہیں جن میں گھروں، عمارتوں، سرکاری اداروں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔

    اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی زیر زمین سرنگوں پر بمباری کے لیے 60 لڑاکا طیارے بھیجے گئے۔ منگل کی صبح 35 منٹ کے اندر اسرائیلی طیاروں نے 100 سے زائد میزائل داغے۔

    اسی دوران غزہ سے حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی قصبوں پر 100 سے زیادہ راکٹ فائر کیے، لیکن ان میں سے 70 راکٹوں کو اسرائیلی فضائی نظام نے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا۔

  • فلسطینیوں کاقتلِ عام، ندامت کاشکار3اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی

    فلسطینیوں کاقتلِ عام، ندامت کاشکار3اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی

    تل ابیب: غزہ پراسرائیلی جارحیت میں شریک اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد احساسِ ندامت کا شکار ہے، نفسیاتی دباؤ میں مبتلا تین فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے۔

    غزہ میں تین ہزارسے زائد نہتے فلسطینیوں کے لہو سے ہاتھ رنگنے والے اسرائیلی فوجیوں میں احساسِ جرم بڑھتا جارہا ہے، اسرائیلی فوج کے ہیلتھ یونٹ کا کہنا ہے کہ غزہ آپریشن میں سفاکانہ حملے کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد شدید ذہنی دباؤ اوربیماریوں کا شکار ہے۔

    ایلیٹ گولان فورس کے تین فوجیوں نے ذہنی دباؤ کےنتیجے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ان اہلکاروں نےغزہ کی سرحد کے قریب خودکشی کی، اسرائیلی حکام نے فوجیوں میں ذہنی تناؤ کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید فوجی بھی خودکشی کرسکتے ہیں۔

  • غزہ : اسرائیل کا تازہ حملہ،6 فلسطینی شہید

    غزہ : اسرائیل کا تازہ حملہ،6 فلسطینی شہید

    غزہ : اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، تازہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید ہوگئے۔

    نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے آگ و بارود برسانے کا سلسلہ شدت سے جاری ہے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں کی وسطی غزہ میں ایک گھر پر بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید ہوگئے۔

    اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے غزہ پر حملوں میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج اور شن بیت سکیورٹی سروس حماس کے خلاف آپریشن میں تیزی لائیں گے تاکہ اسرائیلی کارروائی کا اصل مقصد حاصل کیا جا سکے۔

    آٹھ جولائی سے اب تک اسرائیلی کے سفاکانہ حملوں میں عورتوں اوربچوں سمیت ایک ہزارستانوے فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ دس ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

  • اسرائیل کا جنگی جنون، 805فلسطینی شہید

    اسرائیل کا جنگی جنون، 805فلسطینی شہید

    غزہ : بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے، اٹھارویں روز کے دوران اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد آٹھ سوپانچ تک پہنچ گئی جبکہ چار ہزارسے زائد زخمی ہیں۔

    اسرائیل کی بہیمانہ کاروائیوں کے باعث غزہ لہو لہو ہے، نہتے فلسطینیوں سے عبادت کی آزادی بھی چھن گئی ہے، اسرائیل نے ازلی بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پچاس سال سے کم عمر افراد کو مسجد اقصی میں جمعے کی نماز کی ادائیگی سے روک دیا، ستائیسویں شب کی عبادت کے لئے بھی نوجوانوں کے مسجد اقصی جانے پرپابندی لگا دی گئی تھی۔

    بے گناہ فلسطینی نہ اپنے گھروں میں محفوظ ہیں اور نہ ہی عالمی اداروں کے قائم کردہ کیمپوں میں محفوظ ہیں، اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کی وجہ سے گھر بار چھوڑ کراقوام متحدہ کے کیمپ میں موجود سیکڑوں فلسطینی عورتوں، بچوں اورمردوں پراسرائیل کنے بم برسا دیئے۔

    اسرائیل اس سے قبل بھی تین مرتبہ اقوام متحدہ کی عمارت کو نشانہ بنا چکا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے امدادی کیمپوں اور کارکنوں کی حفاظت یقینی بنانے کو کہا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے واقعے پراسرائیل کی مذمت میں ایک لفظ کہنا گوارا نہیں کیا، رملہ میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا، مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور فائرنگ کی، جس کے نیتجے میں دو فلسطینی شہیداوردوسو سے زائد زخمی ہوگئے۔

  • غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی اسکول پر بمباری ، 22 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فضائیہ کی اسکول پر بمباری ، 22 فلسطینی شہید

    غزہ :عالمی برادری اسرائیلی جارحیت نہ رکواسکی، غزہ میں اسکول پر بمباری سے بائیس نہتے فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چھ فلسطینی مظاہرین شہید ہوگئے، اٹھارہ روز میں ایک سو اسی بچوں سمیت آٹھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

    اسرائیلی درندگی عروج پر ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی قرارداد جوتے کی نوک پر رکھ دی، صیہونی فوج نے بیت جنون میں اقوام متحدہ کے اسکول میں پناہ لینے والوں کو بھی نہ چھوڑا، اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول پر بھی بم گرا دیئے، جہاں ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی تھی ۔

    اسکول پر بمباری سے بائیس فلسطینی پناہ گزین لقمہ اجل بن گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کا کہنا ہے کہ اسکولوں پر حملے برداشت نہیں کئے جاسکتے ۔

    اسرائیلی بمباری اور ٹینکوں کی شیلنگ سے غزہ میں دو اسپتال ،اورایک ہزار سے زائد گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں دواؤں اور خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے، دوسری جانب اب تک بتیس اسرائیلی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں۔

  • غزہ :اسرائیلی جارحیت کے 16دن، شہیدفلسطینیوں کی تعداد642ہوگئی

    غزہ :اسرائیلی جارحیت کے 16دن، شہیدفلسطینیوں کی تعداد642ہوگئی

    غزہ :محصورینِ غزہ  پر آٹھ جون سے اسرائیلی بربریت جاری ہے، سولہ روز میں اسرائیلی بربریت کا شکارہونے والے فلسطینیوں کی تعدادچھ سوبیالیس ہوگئی، غزہ کی گلیاں لاشوں سے اٹ چکی ہیں، فرانس نے اسرائیلی بربریت کو ناقابل قبول قرار دے دیا ہے، اسرائیلی ائیرپورٹ کے قریب راکٹ گرنے کے بعدامریکا اوریورپ نے اسرائیل کے لئے پروازیں بندکردی ہیں۔۔

    غزہ میں اسرائیل کے لبادے میں ابلیس کا رقص جاری ہے،اسرائیل فضا، زمین اور سمندر سے غزہ میں محصور بچوں اور خواتین پر آگ اور بارود برسا رہا ہے، جس میں سوا سو سے زائد بچے شامل ہیں، فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل سے فوری طور پر جنگ بندی کرنے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    تازہ حملے میں اسرائیلی فضائیہ نے ستر سے زائد مقامات پر بمباری کی، جس میں پانچ مسجدیں اور فٹبال کا گراؤنڈ بھی شامل ہیں، اسرائیلی فوجیوں نے غیرملکی ٹی وی چینل کے دفتر پر بھی گولیوں کی بوچھاڑ کی، فرانس غزہ قتل عام کی مذمت کرنے والا پہلا ملک بن گیا۔

    فرانسیسی وزیرخارجہ نے چھ سو سے زائد افراد کا قتل ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینوں کا قتل عام اور حملے فوری بند کیے جائیں، زمینی کارروائی اسرائیل کو مہنگی پڑ رہی ہے، اب تک کی کارروائی میں انتیس اسرائیلی فوجی مارے گئے ہیں۔

    اسرائیل نے غزہ میں ایک فوجی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے ایک لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

  • غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں،590 فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں،590 فلسطینی شہید

    غزہ : بے گناہ فلسطینیوں پراسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،  اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں مزید سات فلسطینی لقمہ اجل بن گئے، جس کے بعد شہداء کی تعداد پانچ سو نوے ہوگئی۔

    عالمی قوانین اورانسانی حقوق کی دھجیاں اڑاتے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے اور معصوم فلسطینیوں کونشانہ بنانے کا سلسلہ پوری شدت سے جاری ہے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں سے نہ عبادت گاہیں محفوظ ہیں اور نہ ہی اسپتال۔

    تازہ حملے میں اسرائیلی فضائیہ نے سترسے زائد مقامات پربمباری کی، جس میں پانچ مسجدیں اورفٹبال کا گراؤنڈ بھی شامل ہیں، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اب تک ایک لاکھ سے زائد فلسطینی اپنے گھربارچھوڑ کر امدادی کیمپوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔

    اسرائیل کی جانب سے زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد پچیس اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں، ترکی نے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں بڑے پیمانے پرفلسطینیوں کی شہادت پرتین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے غزہ کے لئے چارکروڑ دس لاکھ ڈالرز جبکہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سینتالیس ملین ڈالرزکی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • غزہ:اسرائیلی بمباری 7بچوں سمیت نو افراد شہید

    غزہ:اسرائیلی بمباری 7بچوں سمیت نو افراد شہید

    غزہ : اسرائیلی بمباری سے سات بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے نو افراد شہید ہوگئے، عمارت کے ملبے سے سولہ لاشیں نکال لی گئیں، چودہ دن میں پانچ سو تیرہ فلسطینیوں کےخون سے اسرائیل کی پیاس نہ بجھ سکی۔

    اسرائیلی حملوں نے غزہ کے گلی کوچوں کو خاک و خون میں نہلا دیا، گذشتہ روز غزہ کے علاقے شجائیہ میں اسرائیلی بمباری نے قیامت برپا کردی، عورتوں اور بچوں سمیت سو سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت کے باوجود عالمی ضمیرخاموش ہے، انسانی حقوق کے دعوے دارفلسطینیوں کا قتل عام بند کرانے کے لئے زبانی مذمت سے آگے نہ بڑھ سکے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ میں فلسطینیوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کا ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے، اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر نے اقوام متحدہ سے غزہ کے سلسلے میں ذمہ داری پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی سفیرکا کہنا ہے کہ امن کی بحالی کے لئے حماس خود کو غیرمسلح کرے۔

    امریکا کی جانب سے وزیر خارجہ جان کیری کو مصر روانہ کیا گیا ہے تاکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لیے پیشرفت ممکن بنائی جاسکے، اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے افسوسناک بیان جاری کیا گیا، جس میں ان کا کہنا ہے کہ معصوم بچوں اور خواتین کی ہلاکتوں پر افسوسں ہے تاہم قتل عام کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا اور اسرائیلی فوج اپنی کاروائیاں جاری رکھے۔

    غزہ سے بڑے پیمانے پرنقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی حملوں کی شدت سے لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال پہنچانے والی ایمبولینسز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

  • غزہ :اسرائیلی بربریت زمینی مرحلے میں داخل ہونے کا امکان

    غزہ :اسرائیلی بربریت زمینی مرحلے میں داخل ہونے کا امکان

    غزہ: اسرائیلی بربریت فضائی مرحلے سے زمینی مرحلے میں داخل ہونے کا امکان ہے، اسرائیل نے جنگ بندی کی تمام اپیلوں اور منصوبوں کو مسترد کرتے ہوئےغزہ میں بری فوج بھیجنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔

    غزہ میں صیہونی بربریت کا خونی کھیل فضائی مرحلے سے زمینی مرحلے میں داخل ہونے کا امکان ہے، امریکی میڈیا کے مطابق حماس کی طرف سے جنگ بندی کے مصری منصوبے کو مسترد کئے جانے کے بعد اسرائیل نے اپنی بری فوج غزہ کی پٹی میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق حالیہ لڑائی میں ابتک ایک اسرائیلی ہلاک جبکہ دو سو پچیس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، امریکی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ حماس نے ابتک غزہ کی جانب سے ایک ہزار سے زائد راکٹ اسرائیل کی طرف داغے تاہم اسرائیلی اینٹی میزائل سسٹم آئرن ٹومب کی وجہ سے یہ راکٹ اسرائیل پر نہیں گرے اور فضا میں ہی تباہ کردیئے گئے۔