Tag: gaza ceasefire

  • اسرائیل اورحماس کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا آغاز

    اسرائیل اورحماس کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا آغاز

    غزہ: اسرائیل اور حماس کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک ہزارنو سو ہوگئی ہے۔

    غزہ میں 3دن کی جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے، 29روز میں اسرائیلی حملوں میں 1900فلسطینی شہید ہوئے، شہداء میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، انتیس دنوں میں ڈیڑھ ہزارسے زائد نہتے فلسیطنیوں کوسفاکانہ حملوں کا نشانہ بنانے کے بعد اسرائیل نے حماس سے باہترگھنٹوں کے لئے جنگ بندی کرلی۔

    جنگ بندی کی تجویز مصر نے پیش کی تھی، اسرائیلی فوجی ذرائع  نے غزہ میں حماس کی سرنگیں تباہ کرنے کا دعوی بھی کیا، جنگ بندی کے آغاز پر اسرائیلی فوج کو غزہ سے واپس بلالیا تاہم اسرائیلی فوجی غزہ کے نواحی علاقوں میں موجود رہیں گے، اسرائیل کے وزیراعظم نتن یاہو نے ایک بار پھرشدت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں سیکورٹی مقاصد حاصل کرنے تک فوجی آپریشن جاری رہے گا۔

    امریکا نے جنگ بندی کا خیرمقدم توکیا لیکن اسرائیل کے بجائے حماس کوجنگ بندی قائم رکھنے کی تلقین کی، پیر کے روز ہونے والی جنگ بندی کی اسرائیل نے خود ہی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں بمباری کی اور تین بچوں سمیت تیس فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

    اسرائیلی حملوں کے جواب میں حماس کی کارروائیوں میں اب تک چونسٹھ اسرائیلی فوجی اورتین شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • غزہ: حماس اوراسرائیل 3 روزہ جنگ بندی پرمتفق

    غزہ: حماس اوراسرائیل 3 روزہ جنگ بندی پرمتفق

    غزہ : مصری حکام کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان تین روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے، ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل کو غزہ میں شدید جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔

    اٹھائیس روز میں اٹھارہ سو سے زائد نہتے فلسطینی شہریوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل نے صرف سات گھنٹے کیلئے غزہ میں جنگ بندی کا اعلان کردیا لیکن اس جنگ بندی کا اطلاق رفح میں نہیں ہوگا، اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں غزہ کی ہزاروں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

    صیہونی درندے اسپتالوں اسکولوں حتیٰ کہ پناہ گزینوں پربم برسانے سے گریز نہیں کرتے،  امریکا اور اقوام متحدہ اسرائیلی بربریت روکنے کے بجائے ان کی پشت پناہی میں مصروف ہیں لیکن دنیا بھر کے کروڑوں افراد فلسطینیوں کیلئے سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں ، اردن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کیخلاف احتجاج کیاگیا۔

    مظاہرین نے جہاں امریکی پرچم کو آگ لگائی وہیں اسرائیلی وزیراعظم کی تصاویر بھی پاؤں تلے روند ڈالی، غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے معاملے صدر پاکستان ممنون حسین سے اسلامی سربراہی تنظیم کے سیکریٹری جنرل ایاد امین عبداللہ مدنی نےملاقات کی، صدرممنون حسین نے بتایا پاکستان اسرائیلی حملے کی مذمت اورفلسطینی عوام کی غیرمشروط حمایت کرتا ہے۔