Tag: Gaza hospitals

  • اسرائیلی فوج نے غزہ کے ہسپتالوں کو تباہ کردیا، اقوام متحدہ

    اسرائیلی فوج نے غزہ کے ہسپتالوں کو تباہ کردیا، اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کے غزہ میں کیے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے فضائی حملوں کو غزہ کے نظام صحت کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ کے اسپتالوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے یہ دعوے کہ غزہ کے اسپتالوں کو فلسطینی مسلح گروپوں کی جانب سے فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو سراسر غلط ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے غزہ کے اسپتالوں پر حملوں کے نتیجے میں صحت کی سہولیات شدید متاثر ہوئیں اور طبی عملے کے افراد سمیت شہریوں کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2023 سے جون 2024 کے دوران اسرائیلی فوج کی جانب سے 27 اسپتالوں اور 12 دیگر طبی مراکز پر کم از کم 136 حملے کیے گئے۔ جن میں ڈاکٹروں، نرسوں، ڈاکٹروں اور دیگر عام شہریوں کو بڑا جانی نقصان پہنچا جبکہ شہری انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر تباہ نہ ہونے کی صورت میں کافی نقصان پہنچا۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے الزامات مبہم ہیں۔ بین الاقوامی جنگی قوانین کے مطابق طبی مراکز اور عملہ محفوظ ہیں جب تک کہ وہ اپنے انسان دوست فرائض انجام دے رہے ہوں۔

    رپورٹ کے مطابق بمباری کے دوران صحت کے مراکز کی جان بوجھ کر تباہی ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ٹرک نے کہا کہ جنگ کے دوران اسپتالوں کا تحفظ لازمی ہے اور تمام فریقین کو ان قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔

    رپورٹ میں حملوں کی غیرجانبدار، شفاف تحقیقات اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ غزہ جنگ میں اب تک 45 ہزار 500 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں اکثریت شہریوں کی ہے

  • غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، اقوام متحدہ بھی خوف زدہ

    غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، اقوام متحدہ بھی خوف زدہ

    غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوف زدہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ کے النصر اور الشفا اسپتال میں 2 اجتماعی قبروں سے 300 سے زائد لاشیں برآمد ہونے پر اقوام متحدہ اور یورپی یونین نے آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے کہا کہ وہ اسرائیلی حملوں میں غزہ کے نصر اور الشفا اسپتالوں کی تباہی اور ان مقامات سے اجتماعی قبریں ملنے کی اطلاعات پر ’’خوف زدہ‘‘ ہو گئے ہیں، انھوں نے کہا رپورٹ پر ان کے دل دہل گئے ہیں۔ وولکر ترک نے ہلاکتوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔

    یو این ویب سائٹ کے مطابق ہفتے کے آخر میں وسطی غزہ کے خان یونس کے نصر اسپتال اور شمال میں غزہ شہر کے الشفا اسپتال میں زمین میں گہرائی میں دبی ہوئی اور کچرے سے ڈھکی ہوئی سینکڑوں لاشیں بازیافت ہوئی ہیں، نصر اسپتال میں کل 283 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے 42 کی شناخت ہو گئی ہے۔

    غزہ میں اجتماعی قبریں دریافت، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی ترجمان روینا شمداسانی نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر بوڑھے افراد، خواتین اور زخمی شامل تھے، جب کہ دیگر افراد کے ہاتھ بندھے ہوئے پائے گئے، اور ان کے کپڑے اتارے گئے تھے۔ فلسطینی حکام کے مطابق یہ واضح نہیں کہ ان کی موت کیسے ہوئی یا انھیں کب دفنایا گیا۔

    ہم غزہ میں مزید لاشیں، اسکولوں پر بم باری نہیں دیکھ سکتے، ملالہ

    دوسری طرف امریکا نے بھی غزہ میں اجتماعی قبریں دریافت ہونے پر اسرائیل سے جواب طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا امریکا چاہتا ہے اس معاملے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کی جائے، اسرائیلی حکام کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

    جیک سیلوان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ غزہ میں اجتماعی قبریں ملنے سے متعلق خبریں انتہائی پریشان کن ہیں، ان خبروں سے متعلق اسرائیلی ہم منصبوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایسی خبریں تشویش کا باعث ہیں۔ سعودی عرب نے بھی غزہ کے علاقے خان یونس کے نصر اسپتال میں اجتماعی قبروں کی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔