Tag: Gaza protests

  • غزہ بمباری پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری، نیویارک میں فلسطینی اسرائیلی حمایتی آمنے سامنے

    غزہ بمباری پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری، نیویارک میں فلسطینی اسرائیلی حمایتی آمنے سامنے

    فلسطینی شہر غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

    تفصیلات کیے مطابق غزہ پر صہیونی فورسز کی بہیمانہ بمباری اور نسل کشی کے خلاف اٹلی، چلی، برازیل، یمن، ترکیے، کویت اور بحرین سمیت اردن کے دارالحکومت عمان میں فلسطینیوں کے حق میں بڑی ریلیاں نکالی گئیں۔

    مظاہروں میں شامل ہزاروں افراد اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ دہراتے رہے، صہیونی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد اقوامِ متحدہ کی عمارت کے باہر جمع ہوئے اور فلسطین کی آزادی کے فلک شگاف نعرے بلند کیے.

    امریکی ریاست نیویارک میں فلسطینی اور اسرائیلی حمایتی آمنے سامنے آ گئے، نیو یارک سٹی کے ٹائمز اسکوائر پر اتوار کی سہ پہر کو فلسطینیوں کی حامی ریلی نے اسرائیل پر حماس کے حملے کی حمایت کا اظہار کیا، تاہم اسی وقت اسرائیل کے حامی بھی نکل آئے تھے جنھوں نے سڑکوں پر کھڑے ہو کر اسرائیل کا قومی ترانہ گایا۔

    نیویارک پولیس کے متعدد اہلکار فلسطینیوں کے حامی گروپ اور اسرائیل کی حمایت میں نکلے مظاہرین کے درمیان کھڑے رہے تاکہ حالات کنٹرول میں رہیں، فلسطین کے حامی گروپوں نے اتوار کو کئی دوسرے امریکی شہروں بشمول اٹلانٹا، واشنگٹن، ڈی سی، سان فرانسسکو اور لاس اینجلس میں مظاہرے کیے۔

    ادھر فرانس میں پولیس نے فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانے والی ریلی پر دھاوا بول دیا، فرانس میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں پر طویل عرصے سے سرکاری سطح پر پابندی عائد ہے، اس کے باوجود پیرس میں بڑی تعداد میں لوگ احتجاج کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ یاد رہے کہ 2014 میں فرانس فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر پابندی لگانے والا دنیا کا پہلا ملک بنا تھا۔

  • اسرائیلی فورسز کی بے دریغ فائرنگ، 3 افراد شہید 80 زخمی

    اسرائیلی فورسز کی بے دریغ فائرنگ، 3 افراد شہید 80 زخمی

    بیت المقدس : فلسطین میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مظاہرہ کرنے والے 3 نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے شہر غزہ کے علاقے خان یونس میں امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی اور حق واپسی تحریک کے تحت پُر امن احتجاج کرنے والے فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فورسز نے بے دریغ فائرنگ اور شیلنگ کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بھی غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر ہونے والے حالیہ مظاہروں میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے تین افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

    فلسطینی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان شمالی اور دوسرا جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنا ہے جبکہ 80 سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے زہریلی آنسو گیس کے لاتعداد شیل فائر کیے۔

    یاد رہے کہ غاصب اسرائیلی کی فورسز نے گذشتہ روز بھی پُر امن مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل دنیا بھر کی مظلوم قوموں کے مزاحمت کی مثال بننے جذبہ آزادی سے شرشار فلسطینی نوجوانوں نے آنسو گیس کی شیلنگ کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو پرندوں کا شکار کرنے والے جال کی مدد سے پکڑ کر ناکارہ بنا دیا ہے۔

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 9 فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 9 فلسطینی شہید

    یروشلم: غزہ میں فلسطینیوں کے احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 9 فلسطینی شہید اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ کی سرحد سے ملحقہ علاقے میں فلسطینیوں کی احتجاجی تحریک پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 9 فلسطینیوں کو شہید اور 250 سے زائد افراد کو زخمی کردیا۔

    فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے ماجد نامی نوجوان کو مشرقی غزہ میں فائرنگ کرکے شہید اور 250 سے زائد افراد کو زخمی کیا جبکہ خان یونس میں گولیاں لگنے سے 38 سالہ اسامہ نامی شخص شہید ہوا، اسی علاقے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 150 بتائی جاتی ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق سر اور جسم کے اوپری حصے میں گولیاں لگنے کی وجہ سے 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے، احتجاجی مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں مہاجرین، وکلاء، ڈاکٹر، یونیورسٹی طلبا، سول سوسائٹی اور دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید‘ 1500 زخمی

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 31 مارچ کو فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیلی بارڈر پر کیے جانے والے احتجاج پراسرائیلی فورسز کی شدید فائرنگ سے 17 شہری شہید جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہوگئےتھے۔

    سعودی عرب آزاد ریاست کےفلسطینی حق کی حمایت کرتا ہے‘ شاہ سلمان

    یاد رہے کہ 4 اپریل 2017 کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب اپنے موقف پرقائم ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم فلسطینیوں کے آزاد ریاست حاصل کرنے کے حق کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، امریکی سینیٹر

    غزہ میں اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، امریکی سینیٹر

    واشنگٹن: امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام کیا، برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے تشدد کے بغیر اپنے بہتر مستقبل کے لیے پر امن مظاہرہ کرنا ان کا حق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پر امن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی کی جانب سے فوج کا استعمال قابل مذمت ہے، امریکا کو فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ ہوسکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دئیے گئے ایک بیان میں برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جاری کشیدگی میں امریکا نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے اور غزہ ان دنوں تباہی کے دہانے پر ہے۔

    سینڈرز کا کہنا ہے کہ ماضی میں فلسطین اور اسرائیلی کے درمیان جاری کشیدگی کو پر امن طور پر حل کرنے کی کوشش کی گئی، فلسطین کے لوگوں کے ساتھ طاقت کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے۔

    انہون نے کہا کہ موجودہ امریکی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات تیزی سے خراب ہوئے ہیں جبکہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا تھا جبکہ مظاہرین نے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوانوں کے غم میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا تھا اس موقع پر فلسطین کے علاقے غرب اور اردن میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید‘ 1500 زخمی

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 شہری شہید‘ 1500 زخمی

     یروشلم:  فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیلی بارڈر پر کیے جانے والے احتجاج پراسرائیلی فورسز کی شدید فائرنگ سے 17 شہری شہید جبکہ 1500 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق 42 ویں سالانہ یوم ارض کے سلسلے میں فلسطین کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تاہم مظاہرین پراسرائیلی فوج کی جانب سے فائرنگ کے واقعات میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔

    فلسطینی وزیر صحت کے مطابق فلسطینی عوام کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے قریب چھ مقامات پر کیے جانے والے پُرامن مظاہروں پر صیہونی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 16 سالہ نوجوان سمیت 17افراد شہید جبکہ 1500 سے زائد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ 17 ہزار سے زائد فلسطینی عوام سرحد کے قریب 6 مقامات پر مظاہروں کے دوران اسرائیلی فورسز پرپیٹرول بموں اور پتھروں سے حملہ کررہے تھے۔ اسرائیل کی دفاعی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی تھی۔

    خیال رہے کہ فلسطینی آج سے آئندہ چھ ہفتوں کے لیے اسرائیلی بارڈر پر احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں‘ جس کا مقصد فلسطینیوں کا اپنی سرزمین پر واپس لوٹنے کے لیے پُراَمن مظاہرہ کرنا ہے۔

    فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ درجنوں فلسطینی شہری غاصب اسرائیلی قوتوں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبلیہ اور جنوبی غزہ کے علاقے رفاہ میں بھی فائرنگ کی گئی ہے۔

    اسرائیلی افواج نے غزہ بارڈر کو ’ نوگو زون‘ بنا رکھا ہے ‘ اور وہ اس کا سبب سیکورٹی خدشات کو قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے فلسطینی عوام کو تنبیہہ کی تھی کہ سیکورٹی باڑھ سے ہر صورت دور رہا جائے بصورت دیگر انہیں نشانہ بنا یا جائے گا۔

    دوسری جانب فلسطین کی آزادی کے لیے متحرک تنظیم ’حماس‘ نے متنبہ کیا ہے کہ مظاہرین کو نشانہ بنانا درحقیقت فلسطینی عوام کو اشتعال دلانے کی مذموم کوشش ہے اور اس طرح سے عوام کو پیغام دیا جارہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف احتجاج میں شرکت نہ کریں۔

    اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ احتجاج کا مقصد جان بوجھ کراسرائیل کے ساتھ تصادم کرنا ہے اور کسی بھی قسم کے مسلح تصادم کی ذمہ داری مکمل طورپر حما س اور ان کا ساتھ دینے والی جماعتوں پر ہوں گی۔

    یاد رہے کہ اسرائیل ایک طویل عرصے سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے‘ ایک جانب تو اسرائیل ان کی زمینوں پر قابض ہے دوسری جانب وہ انہیں احتجاج کے جمہوری حق سے بھی محروم رکھنا چاہتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں