Tag: GAZA STRIPE

  • فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جارہا ہے

    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جارہا ہے

    : دنیا بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کا دن آج منایا جارہا ہے۔

    آج کے دن ہر سال صیہونیت کے زیر تسلط فلسطینی عوام سے اظہار محبت کا دن آج منا یا جاتا ہے،اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد نہتے فلسطینیوں کو صیہونی ظلم وجبر برادشت کرتے چونسٹھ سا ل بیت گئے لیکن عالمی برداری اور اسلامی ممالک کی بے حسی کے باعث فلسطینی عوام صیہونی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں۔

    فلسطینی عوام کی جانب سےاسرائیلی تسلط سے نجات کے لیے اپنی جانوں کے نذرانہ پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

  • غزہ :اسرائیلی بربریت کا آٹھویں روز،بچوں اورخواتین سمیت 185 فلسطینی شہید

    غزہ :اسرائیلی بربریت کا آٹھویں روز،بچوں اورخواتین سمیت 185 فلسطینی شہید

    غزہ:غزہ میں اسرائیلی بربریت آٹھویں روز میں داخل ہو گئی۔ اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے بچوں اور خواتین سمیت ایک سو پچاسی فلسطینی شہید ، جبکہ چودہ سوسے زائد زخمی ہیں۔ دوسری جانب نہتے فلسطینیوں پراسرائیلی بربریت کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔

    اسرائیل کی غزہ کے نہتے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ہلاکتیں دو ہزار بارہ میں غزہ پرہونے والے حملے سے تجاوز کر گئی ہیں۔

    تین اسرائیلی نوجوانوں کے قتل کے بعد شروع کئے گئے آپریشن پروٹیکٹیو ایج میں غزہ کے تیرہ سو زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ بمباری سے چونتیس بچے اور بیس خواتین بھی لقمہ اجل بنے۔ جبکہ بارہ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی درندگی سے بچنے کیلئے شمالی غزہ سے سترہ سو سے زائد معصوم فلسطینی گھربار چھوڑ کرکیمپوں میں منتقل ہوچکے ہیں، دوسری جانب مصر نےحماس اور اسرائیل کی درمیان جنگ بند ی کی کوششیں شروع کردی ہیں ۔جنگ بندی کی کوششوں کا جائزہ لینے کے لئے امریکی وزیر خارجہ بھی قائرہ پہنچ رہے ہیں۔

    اسلامی ممالک کے علاوہ غیرمسلم ممالک میں بھی اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی جارہی ہے،فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے وینزویلا کے دارلحکومت کراکس میں شہری سڑکوں پر نکل آئے۔