Tag: Gaza under attack

  • غزہ: اسرائیل کا ایک اور حملہ،مزید 10فلسطینی شہید، تعداد1650 ہوگئی

    غزہ: اسرائیل کا ایک اور حملہ،مزید 10فلسطینی شہید، تعداد1650 ہوگئی

    غزہ: چھبیس روز سے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی درندگی تھم نہ سکی، خو ن کی پیاسی صیہونی فوج نے سولہ سو سے زائد فلسطینیوں کی جان لے لی۔

     ایک بار پھر اسرائیل نے تمام انسانی ، اخلاقی اور قانونی حدود کو پھلانگتے ہوئے تین روزہ جنگ بندی کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری سے قیامت برپا کردی، جس کے نتیجے میں سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج کی تازہ کاروائیوں میں غزہ کے علاقے رفاح مٰیں یونیورسٹی کو حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس میں دو درجن سے زائد زیادہ نہتے فلسطینی شہید ہوگئے۔

    چھبیس روز سے جاری اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں میں اب تک سولہ سو سے زائد فلسطینی شہید اور نو ہزار زخمی ہیں۔ ہمیشہ کی طرح اسرائیل نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بند کی خلاف ورزی کا سارا ملبہ حماس پر ڈال دیا ۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس نے ایک اسرائیلی فوجی کو پکڑا، جس کے بعد جنگ بندی ختم کی گئی، غزہ میں اسرائیلی بمباری کے سبب ہر طرف تباہی بربادی اور ویرانی چھائی ہوئی ہے۔

  • غزہ:تازہ فضائی حملہ 10فلسطینی شہید، بان کی مون کا مشرقی وسطی کا دورہ

    غزہ:تازہ فضائی حملہ 10فلسطینی شہید، بان کی مون کا مشرقی وسطی کا دورہ

    غزہ : جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون جنگ بندی کیلئے آج اسرائیل اور فلسطین کا دورہ کرینگے ۔

    غزہ پر جاری اسرائیل کی ظلمانہ کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، آج صبح فلسطین کے علاقے خان یونس پر تازہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت دس افراد شہید ہوگئے، حملہ ایک مسجد کے باہر کھڑے افراد پر کیا گیا ۔

    بارہ روز سے اسرائیلی جارحیت میں اب تک تین سو سے زائد فلسطینی شہید اور بائیس سو سے زائد زخمی ہوگئے،نہتے فلسطینیوں پر حملے روکنے کیلئے سیکریٹری جنرل بان کی مون آ ج مشرقی وسطی کا دورہ کرینگے اور دونوں فریقین کو جنگ بندی کیلئے آمادہ کرینگے۔

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی ہونے جا رہا ہے، جسمیں جنگ بندی کیلئے زور ڈالا جائے گا، اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے پیادہ دستے اور ٹینک، غزہ میں داخل ہوئے تو لوگوں نے گھر بار چھوڑ کر پناہ گاہوں کا رُخ کیا، فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد تقریباً دُگنی ہو کر چالیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔