Tag: gaza

  • حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

    حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا

    غزہ : فلسطین میں گزشتہ 11 دنوں سے جاری اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے بعد اب جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق عمل درآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہوگیا دونوں جانب سے اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ دو ہفتوں سے جاری اسرائیلی بمباری کے بعد اب اسرائیلی حکومت اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    اس خونریز تشدد میں فلسطینیوں کا زبردست جانی اور مالی نقصان ہو ا ہے جس میں دو سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والے ان فلسطینیوں میں ایک تہائی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں غزہ کی کئی کثیر منزلہ عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔

    واضح رہے کہ حماس کی جانب سے یہ اعلان ہوا تھا کہ وہ جمعرات کی شب مقامی وقت کے مطابق دو بجے سے جنگ بندی کر دے گا جبکہ اسرائیل کی جانب سے وقت کا کوئی اعلان نہیں ہوا تھا لیکن اب دونوں کی جانب سے جنگ بندی ہوگئی ہے۔

    پاکستانی وقت کے مطابق عمل درآمد کا آغاز آج صبح 4 بجے سے ہوگیا۔ اب تک کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے امریکا کی طرف سے شدید دباؤ کے بعد جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔

    11دن میں اسرائیلی حملوں کے دوران 232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی اور فلسطینی قیادت کی ذمےداری ہے جنگ کے بنیادی اسباب پر غور کے لیے بات چیت کریں۔

    دوسری جانب پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعا ہے کہ جنگ بندی فلسطین میں امن کی جانب پہلا قدم ہو۔

  • غزہ پراسرائیل کا تازہ حملہ، مزید نہتے فلسطینیوں کی شہادتیں

    غزہ پراسرائیل کا تازہ حملہ، مزید نہتے فلسطینیوں کی شہادتیں

    غزہ: غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رک سکا ، اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطین میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے باعث درجنوں عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کی رہائشی آبادیوں پر آج علی الصبح ایک بار پھر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی، اسرائیلی بمباری کے باعث مزید پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، جس کے بعد تین روز سے جاری اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد تینتالیس ہوگئی ہے۔

    خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فضائیہ سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بستیوں پر بمباری کررہی ہے، پیر سے جاری مظاہروں اور جھڑپوں میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں جن میں خواتین، ‏بچے، بزرگ اور طبی عملے کے ارکان بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شيخ جراح کاعلاقہ یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان میدان جنگ بناہوا ‏ہے۔دوسری جانب حماس کے رہنماؤں کی جانب سے اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ حملوں کا دعوی کیا گیا ہے اور حماس نے راکٹ حملوں کو غزہ کی 13 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملےکا جواب قرار دیا ہے۔

    فلسطینی تنظیم حماس کی بمباری سے اشکیلون میں اسرائیل کی تیل کی پائپ لائن تباہ ہو گئی جبکہ اسرائیل میں شہریوں کو بنکر کے قریب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ادھر اسرائیل کے وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ غزہ پر فضائی حملے محض آغاز ہے، مزید کئی اہداف کو نشانہ بنائیں گے۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی کے ردعمل میں کہنا تھا کہ اسرائیل کشیدگی میں اضافہ یا خاتمہ جو بھی چاہتا ہے فلسطینی دونوں کے لیے تیار ہیں۔

  • سعودی حکومت نے خدمت انسانیت کی بہترین مثال قائم کردی

    سعودی حکومت نے خدمت انسانیت کی بہترین مثال قائم کردی

    ریاض : سعودی حکومت نے غزہ میں مقیم مظلوم فلسطینی عوام کو لاکھوں ڈالر مالیت کا طبی سامان بھیج دیا، امداد کا مقصد کورونا وائرس کی وباء سے نبرد آزما ہونا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کو نئے کورونا وائرس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے37لاکھ ڈالر مالیت کا طبی سازو سامان بھیج دیا ہے۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے26 روز قبل وعدہ کیا تھا کہ وہ فلسطینیوں کو نئے وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ادویہ اور طبی سازو سامان فراہم کرے گا۔

    شاہ سلمان سینٹر نے پہلے مرحلے میں27 لاکھ ڈالر مالیت کے مصنوعی تنفس کے آلات، آئی سی یو میڈیکل بیڈ، آپریشن تھیٹر کاسامان، پیٹنٹ مانیٹرنگ ڈیوائسز، سینیٹائزر، میڈیکل ماسک اور ٹیسٹنگ کٹس وغیرہ فلسطینی وزارت صحت کے حوالے کردیں۔

    یہ سامان سعودی عرب، یورپی ممالک اور چین کے بازاروں سے حاصل کیا گیا ہے اس کے علاوہ شاہ سلمان مرکز کی جانب سے باقی رقم 10 لاکھ ڈالر آنروا کے ذریعے غزہ انتظامیہ کے حوالے کردی۔

  • اسرائیلی جارحیت، فضائی بمباری سے فلسطینی شہید

    اسرائیلی جارحیت، فضائی بمباری سے فلسطینی شہید

    غزہ: صیہونی فوج کا نہتے فلسطینیوں پر ظلم وستم کا سلسلہ جاری ہے، فضائی بمباری میں معصوم فلسطینی شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری میں 27 سالہ فلسطینی شہید ہوگیا، جابر فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری سے گاڑیاں اور مکانات کو نقصان پہنچا، صیہونی فوج نہتے فلسطینیوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنا رہی ہے۔

    اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں کی جاتی ہیں، مختلف مظاہروں کے دوران اب تک سینکڑوں شہری فوج کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔

    رواں سال اگست میں غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ اسرائیل میں 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل انتہا پسند وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے حکم پر صہیونی فوج نے غزہ ، شام اور لبنان پر بیک وقت فضائی حملے شروع کررکھے ہیں۔

    قلندیا چیک پوسٹ پر شہید کی گئی فلسطینی خاتون کی شناخت کرلی گئی

    نیتن یاہو ان انتخابات میں کامیابی کے لیے انتہا پسند یہود کی حمایت کے خواہاں ہے اور یہ حمایت انھیں حماس ایسے مزاحمت کار گروپوں کے خلاف سخت فوجی کارروائی کی صورت ہی میں مل سکتی ہے۔

  • قلندیا چیک پوسٹ پر شہید کی گئی فلسطینی خاتون کی شناخت کرلی گئی

    قلندیا چیک پوسٹ پر شہید کی گئی فلسطینی خاتون کی شناخت کرلی گئی

    غزہ: فلسطینی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ گذشتہ بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس میں قلندیا چیک پوسٹ پر قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بغیر کسی جرم کے شہید کی گئی فلسطینی خاتون کی شناخت کر لی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ قلندیا چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی 50 سالہ خاتون کی شناخت نایفہ محمد کعابنہ کے نام سے کی گئی ہے، جو غرب اردن کے وسطی شہرام اللہ کے نواحی علاقے رامون سے تعلق رکھتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے دعوی کیا گیا تھا کہ فلسطینی خاتون کو اس وقت گولی ماری گئی جب اس نے چاقو سے فوجیوں پر حملے کی کوشش کی تاہم جائے وقوعہ کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں خاتون کو قابض فوجیوں سے کئی گز دور دیکھا جاسکتا ہے اور اس کے ہاتھ میں کوئی چھری چاقو نہیں۔

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والی فلسطینی خاتون کی ویڈیو وائرل

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی نے اسرائیلی فوج کی طرف فلسطینی خاتون کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی خاتون کسی بھی اعتبار سے اسرائیلی فوج کے لیے خطرہ نہیں تھی۔ وہ ایک نہتی خاتون تھی، جسے قابض فوج نے بغیر کسی جسم کے گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔

    انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے نہ صرف فلسطینی خاتون کو بغیر کسی جرم کے گولیاں ماریں بلکہ اسے زخمی کرنے کے بعد امدادی کارکنوں کی طرف سے مدد کی فراہمی میں بھی رکاوٹ ڈالی۔

  • اسرائیلی جارحیت، رواں ہفتے بھی دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی

    اسرائیلی جارحیت، رواں ہفتے بھی دو فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی

    غزہ: فلسطین میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی تاحال جاری ہے، قابض فوج نے رواں ہفتے بھی دو فلسطینیوں کو شہید جبکہ درجنوں کو زخمی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں نے بتایا ہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں دو فلسطینی شہری شہید اور 97 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے 29 اگست سے 4 ستمبر کے درمیان اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات کی تفصیلات بیان کی گئیں۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی پامالیوں کے 139 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 34 بچے، دو خواتین، دو صحافی، ایک امدادی کارکن، ایک سماجی کارکن زخمی ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے 8 بچوں اور دو خواتین سمیت 91 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جب کہ غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے 85 بار دراندازی کی اور چھاپے مارے۔

  • غزہ: پرامن مظاہرین پر صہیونی فورسز کی فائرنگ، 74 فلسطینی زخمی

    غزہ: پرامن مظاہرین پر صہیونی فورسز کی فائرنگ، 74 فلسطینی زخمی

    غزہ: قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ایک پرامن احتجاجی ریلی پر فائرنگ کردی جس کے باعث 75 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق قابض فورسز نے مظاہرین پر مشین گنوں سے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے متعدد شہری زخمی ہوگئے، زخمیوں میں بعض کی حالات نازک ہے۔

    غیرملکی خبررسا ں ادارے کے مطابق ایک مقامی فیلڈ آبزرور نے بتایا کہ قابض فوج نے جنوبی غزہ میں مظاہرین پر مشین گنوں، آنسوگیس کی شیلگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دو خواتین اور 18 بچوں سمیت کم سے کم 75 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے پر امن فلسیطنیوں پر مشین گنوں سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے بعض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کردی ہے، نہتے فلسطینیوں کے خلاف زمینی کارروائیوں کے بعد اب فضائی حملوں میں بھی اضافہ کردیا۔

    غزہ میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی شدید بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب فلسطین میں قیام امن کے لیے سیاسی کوششیں بھی جاری ہیں، حال ہی میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فلسطینی صدر نے ملاقات کی تھی جس میں خطے کی تازہ صورت حال سمیت سنگین صورتحال کے خاتمے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید

    غزہ میں اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ، دو فلسطینی شہید

    غزہ: قابض اسرائیلی فوج نے ظلم کی انتہا کردی نہتے فلسطینیوں کے خلاف زمینی کارروائیوں کے بعد اب فضائی حملوں میں بھی اضافہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوئے، اس سے قبل بھی فضائی حملوں کی اطلاعات ہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی فورسز کی جانب سے فضائی حملوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ بین الااقوامی خبر رساں اداروں نے ان تازہ حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

    گذشتہ روز بھی اسرائیل نے لبنانی البقاع کے علاقے قوسایا میں فلسطینی پاپولر فرنٹ تنظیم کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فضائیہ نے لبنان اور شام کی سرحد پر تین حملے کیے اور البقاع کے مختلف علاقوں میں کئی دھماکے سنے گئے۔

    ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس سے قبل لبنانی حزب اللہ تنظیم کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں دو ڈرون طیاروں کے گرنے کے بعد اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

    غزہ میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

    نصر اللہ کے مطابق شام میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے ارکان کی ہلاکت کا جواب لبنانی اراضی میں دیا جائے گا۔ نصر اللہ کا کہنا تھا کہ الضاحیہ میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی موجودگی عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کے مراکز کو نشانہ بنانے کے منظرنامے کا اعادہ ہے تاہم اس بار یہ لبنان میں سامنے آیا۔

  • غزہ میں حق واپسی مظاہرے قومی اصولوں پر ثابت قدمی کا ثبوت ہے، عیسائی پادری

    غزہ میں حق واپسی مظاہرے قومی اصولوں پر ثابت قدمی کا ثبوت ہے، عیسائی پادری

    یروشلم : فلسطین کے سرکردہ عیسائی پادری اور آرتھوڈوکس چرچ کے بشپ عطا اللہ حنا نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری حق واپسی ریلیاں فلسطینی قوم کے دیرینہ اصولوں پرثابت قدمی کا ٹھوس ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فلسطینی عیسائی پادری کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم اپنے دیرینہ اصولوں اور بنیادی مطالبات پرقائم ہے۔ غزہ کی پٹی میں پناہ گزینوں کے اپنے آبائی علاقوں میں واپس جانے کےلیے جاری مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں، وقت گذرنے کے ساتھ فلسطینیوں کےدیرینہ حقوق ساقط نہیں ہوسکتے۔

    عیسائی رہ نما نے ایک ریڈیو بیان میں کہا کہ غزہ میں حق واپسی مظاہرے فرزندان عرب اقوام، عرب ممالک، زندہ ضمیر انسانیت، مشرق ومغرب میں پھیلے انسان دوست سب کے لیے پیغام ہے کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق پرکوئی سودے بازی نہیں کرے گی۔

    بشپ عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام عیساویہ کے فلسطینی باشندوں کو ان کے گھروں سے نکال باہر کرنا اور وہاں کے باسیوں کی قوم روح کو قتل کرنا چاہتےہیں مگر غاصب صہیونی دشمن اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔

    عیسائی مذہبی رہ نما نے عیساویہ کا دورہ کیا اوراسرائیلی ریاست کے جبر کے شکار فلسطینیوں سے ملاقات میں انہیں اپنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بشپ عطا اللہ حنا کا کہنا تھا کہ بیت المقدس فلسطینی قوم کا شہر ہے جس پرغاصبوں کا کوئی تعلق نہیں، القدس کے باشندے اپنے جذبہ استقامت سے صہیونی دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیں گے۔

  • اسرائیلی بربریت، ایک ہفتے کے دوران 11 فلسطینیوں کی شہادت

    اسرائیلی بربریت، ایک ہفتے کے دوران 11 فلسطینیوں کی شہادت

    غزہ: فلسطین میں اسرائیل کی جاری ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ ہفتے 56 مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم ہوا، فلسطینیوں کی جوابی مزاحمتی کارروائیوں میں 8 صہیونی فوجی بھی زخمی ہوئے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 26 سالہ علاءخضر الھریمی شہید ہوگیا۔ جمعہ کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینی ریلیوں پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 91 فلسطینی شہری زخمی ہوئے، اس روز اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں میں 8 مقامات پر تصادم ہوا۔

    جمعرات کو اسرائیلی فوج نے القدس میں العیزریہ کے مقام پر 14 سالہ فلسطینی بچے کو شہید کردیا۔ اس روز بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں 7 مقامات پر تصادم ہوا اور مسجد اقصیٰ میں سخت کشیدگی رہی۔

    بدھ کو فلسطینی شہریوں نے غرب اردن کی متعدد یہودی کالونیوں میں آبادکارں پرحملے کیے۔ قابض فوج کے ساتھ 7 مقامات پرتصادم ہوا۔ منگل کو غرب اردن میں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں، فلسطینی نوجوانوں نے راس کراکر، العیساویہ، جبل المکبر، یہودی کالونیوں اشکول، سدیروت، سدوت، ھنیگیو اور دیگر پر پٹرول بموں سے حملے کیے۔

    غزہ میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے 5 فلسطینی شہید

    منگل کو فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں 8 مقامات پرتصادم ہوا۔ سوموار کو چار مقامات پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج میں تصادم ہوا۔ عید کے روز اتوار کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں بیت حانون کےمقام پر ایک جھڑپ میں 26 سالہ مروان خالد ناصر، کو شہید کردیا۔ اس روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 فلسطینی زخمی ہوئے۔

    فلسطینیوں کی سنگ باری سے پانچ صہیونی بھی زخمی ہوگئے۔ ہفتے کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں غزہ میں 4 فلسطینی نوجوان شہید ہوئے۔ ان کی شناخت عبداللہ اشرف الغمری، عبداللہ اسماعیل الحمایدہ، عبداللہ المصری اور احمد ایمن العدینی کے ناموں سے کی گئی۔ جبکہ گذشتہ روز غزہ میں سرحد کے قریب صہیونی فورسز نے فائرنگ کر کے 5 فلسطینی شہید کر دیے۔