Tag: gaza

  • اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں بمباری

    اسرائیلی طیاروں کی غزہ میں بمباری

    غزہ: اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کرکے غزہ میں متعدد عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے، اسرائیل کے مطابق یہ حملہ غزہ سے فائر ہونے والے راکٹوں کے ردعمل میں کیا گیا۔

    فلسطینی سیکیورٹی ذرائعے کے مطابق حملے میں حماس کے مسلح ونگ عزالدین القسم کی ٹریننگ بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے لیکن کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    فلسطینی ذرائع کے مطابق تین حملے غزہ میں کئے گئے ہیں جبکہ ایک حملہ جنوبی شہرخان یونس میں کیا گیا۔

    اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق صرف تین حملے کئے گئے ہیں۔ حملوں کی جگہ کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

    اسرائیلی ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ روز غزہ کی جانب سے اسرائیل کے جنوبی شہر’اشکیلون‘ اور’نیتیوت‘ میں راکٹ حملے کئے گئے ہیں جن میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان دو راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کی فضائی افواج نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • غزہ کی تعمیرِنو: اسرائیل نے سیمنٹ لے جانے کی اجازت دے دی

    غزہ کی تعمیرِنو: اسرائیل نے سیمنٹ لے جانے کی اجازت دے دی

    غزہ:اسرائیلی حکام نے جنگ سے تباہ شدہ غزہ کی تعمیر نو کے لئے قطر کی جانب سے بھیجا گیا ایک ہزار ٹن سیمنٹ غزہ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔

    گزشتہ سال موسمِ گرما میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والی جنگ نے غزہ کو مکمل طور پر تباہ و برباد کردیا تھا اورایک محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے۔

    علمی برادری نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعمیرِنو کے لئے سنجیدہ اور فوری اقدامات نہ کئے گئے تو خطے میں ایک نئے تنازعے کی شروعات ہوسکتی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی کوئی مقررہ مقدار نہیں ہے بلکہ غزہ کے سپلائرز کی ڈیمانڈ کے مطابق مقدار کی اجازت دی جاتی ہے۔

    فلسطینی حکام نے جنوبی غزہ کے راستے 175 ٹرکوں کے ذریعے سیمنٹ کا داخلہ کنفرم کردیا ہے اور اگست میں جنگ بندی کے بعد آنے والی یہ سیمنٹ کی سب سے بڑی مقدارہے۔

    فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اتنی مقدار میں سیمنٹ اگر روز آئے تو تین سال کے عرصے میں غزہ کی تعمیرِنومکمل ہوگی۔

    قطرنے گزشتہ ہفتے غزہ کے متاثرین کے لئے ایک ہزار گھروں کی تعمیر کا پراجیکٹ شروع کیا ہے۔

  • اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید ایک زخمی

    اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک فلسطینی شہید ایک زخمی

     

    غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےمغربی کنارے کےشہررملہ میں ایک فلسطینی شہری شہید اورایک زخمی ہوگیا۔

    اسرائیلی فوج کی مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینوں کے خلاف جارحانہ کارروائیاں جاری ہیں اورگزشتہ روز بھی اسرائیل کی جانب سے ایک حملہ کیا گیا۔

    میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے میں ایک مہاجرکیمپ کے باہرکھڑے ایک فلسطینی شہری کو گولی مارکرہلاک کردیاجبکہ گولی لگنے سے ایک فلسطینی شہری زخمی بھی ہوا ہے۔

    گزشتہ سال بھی اسرائیل نے فلسطینی علاقوں میں وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد بچوں اورعورتوں کی تھی۔

  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں، بان کی مون

    دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کیساتھ ہیں، بان کی مون

    اسلام آباد: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون نے وزیراعظم نوازشریف کوٹیلی فون رابطہ کرکےوزیر اعظم نواز شریف سے سانحہ پشاور پر تعزیت کی ہے۔

    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا ٹیلیفون پر نواز شریف سے سانحہ پشاور میں ایک سو چونتیس بچوں کی شہادت پر شدی افسوس کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ پوری عالمی برادری سفاکانہ واقعہ کی مذمت کرتی ہے اور مشکل کی گھڑی میں عالمی برادری پاکستان کےساتھ ہے، بان کی مون یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو عالمی برادری اکیلا نہیں چھوڑے گی۔

  • غزہ میں تباہی شرمناک ہے، بان کی مون

    غزہ میں تباہی شرمناک ہے، بان کی مون

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے غزہ میں اسرائیلی حارجیت سے ہوئی تباہی کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ مزید بستیوں کی تعمیر سے باز رہے۔

    غزہ کے دورے میں اسرائیلی حملوں کے متاثرین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ غزہ میں جو تباہی ہوئی وہ پہلے نہیں دیکھی، اسرائیلی جارحیت سے ہوئے نقصان کا اندازہ سلامتی کونسل کے اجلاسوں اور بریفنگز میں نہیں لگایا جا سکتا۔

    بان کی مون نے کہا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پراسرائیلی بمباری کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔

    انہوں نے کہا کہ دو ہزار فلسطینوں کی موت اور سیکڑوں عمارتوں کی تباہی شرمناک ہے، انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہئیے، اسرائیل مقبوضہ علاقے میں مزید بستیوں کی تعمیر سے گریز کرے۔

    دوسری جانب برطانوی پارلیمان کی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارد کو اسرائیل نے امن کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

  • غزہ:اسرائیل اور فلسطین کے درمیان طویل مدت کیلئے جنگ بندی شروع

    غزہ:اسرائیل اور فلسطین کے درمیان طویل مدت کیلئے جنگ بندی شروع

    غزہ : اسرائیل اور فلسطین کے درمیان طویل مدت کے لئے جنگ بندی شروع ہوگئی ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

    غزہ میں سات ہفتوں سے جاری اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان طویل مدتی جنگ بندی معاہدہ ہوگیا، جنگ بندی کا اعلان فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے خطا ب میں کیا۔

    اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ میں امداد اوردیگر ضروری اشیاء پہنچانے کے لیے اسرائیل غزہ کے محاصرہ میں نرمی کرے گا، مصر کی کوششوں سے ہونے والی جنگ بندی کے بعد اسرائیل اورفلسطینی حکام کے درمیان مذاکرات ایک مہینے کے دوران قاہرہ میں شروع کئے جائیں گے۔

    امریکا کے محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ بندی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

    آٹھ جولائی سے غزہ پراسرائیل کے سفاکانہ حملوں میں بائیس سوفلسطینی شہید اور دس ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ حماس کی جوابی کارروائیوں میں سڑسٹھ اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

  • حماس اوراسرائیل کےدرمیان مستقل جنگ بندی کامعاہدہ طےپا گیا

    حماس اوراسرائیل کےدرمیان مستقل جنگ بندی کامعاہدہ طےپا گیا

    غزہ:حماس اور اسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی کامعاہدہ طے پا گیا ہے،معاہدے کا اعلان فلسطینی صدرمحمود عباس نےکیا۔

    مصری حکومت کی ثالثی کوششیں بالاخر رنگ لے آئیں،اسرائیل اورحماس کےدرمیان آٹھ جولائی سے جاری لڑائی اختتام کو پہنچ گئی،فلسطینی صدرمحمود عباس نے راملہ میں ٹیلی ویژن پرقوم سے خطاب میں جنگ بندی کےمعاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مصر کےتعاون سے فلسطین اوراسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے جس کا آغاز آج ہی سے ہوگا۔
    دوسری جانب اسرائیل نے بھی مستقل امن معاہدے کی تصدیق کردی ہے،اٹھ جولائی سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں دو ہزارایک سو پینتیس فلسطینی شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

    صیہونی فوج کی بمباری سےچار سو نوے بچے بھی لقمہ اجل بنے جبکہ ہزاروں مکانات کھنڈارت میں بدل گئے جب کہ حماس کی جوابی کاروائی سرسٹھ اسرائیلی بھی مارے گئے۔

  • اسرائیلی بمباری:فلسطینی شہداء کی تعداد اکیس سو پچیس تک جا پہنچی

    اسرائیلی بمباری:فلسطینی شہداء کی تعداد اکیس سو پچیس تک جا پہنچی

    غزہ : صیہونی فوج کی غزہ میں بمباری جاری ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد اکیس سو پچیس ہوگئی۔ مصر نے فریقین سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کردی ہے۔

    غزہ پراسرائیلی بمباری کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔ فلسطینی حکام کاکہناہےکہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید چوراسی فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    اسرائیلی کارروائی میں مجموعی طورپراکیس سو سے زائد فلسطینی شہید ہوئے،جن میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نےرفاح میں بمباری کرکے سات منزلہ عمارت سمیت متعدد عمارتوں کو تباہ کردیا جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فلسطینی صدرمحمود عباس اورمصر نے اسرائیل اور حماس سے اپیل کی ہے کہ وہ دوبارہ مذاکرات شروع کریں۔

  • غزہ پراسرائیلی حملہ تین فلسطینی شہید، پانچ زخمی

    غزہ پراسرائیلی حملہ تین فلسطینی شہید، پانچ زخمی

    غزہ:اسرائیلی فضائیہ کےوسطی غزہ میں تازہ حملہ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہید اورپانچ شدید زخمی ہوگٗے ہیں۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے وسطی غزہ میں تازہ حملہ کیا ہے جس کےنتیجےمیں تین فلسطینی شہید اورپانچ شدید زخمی ہوگٗے ہیں،یاد رہےغزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سینتالیس واں روزہوگیا ہے اوراب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد دوہزارپچانوے ہوگئی ہے۔

    اسرائیلی جارحیت سے اب تک پانچ سو سے زائد فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، عالمی دنیا اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں ناکام ہوگٗی ہے۔

  • اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    اسرائیلی بمباری سےشہیدہونےوالوں کی تعداد دوہزارچھیاسی ہوگئی

    غزہ: اسرائیل نےغزہ میں ایک بار پھربمباری کا سلسلہ تیز کردیا ہے،تازہ حملوں میں چھ بچوں سمیت مزید چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔

    غزہ میں اسرائیل تمام انسانی حقوق کو پامال کرتے ہوئےنہتےفلسطینیوں پرمظالم ڈھانے میں مصروف ہے،قاہرہ میں اسرائیل اورفلسطینی حکام میں مذاکرات ناکام ہونے پراسرائیل نے گزشتہ بدھ کو ہونے والی جنگ بندی کو توڑتےہوئےایک بارپھرغزہ کے مکینوں پرشدید بمباری کی۔

    بمباری کےنتیجےمیں چھ بچوں سمیت چھبیس فلسطینی جاں بحق ہوگئےاب تک شہید ہونے والوں کی تعداد دوہزار چھیاسی ہوگئی ہے۔

    یونیسف کی رپورٹ کےمطابق اب تک اسرائیلی بمباری سے جاں بحق ہونے والوں میں چار سوانہترمعصوم بچے شامل ہیں جبکہ ایک لاکھ فلسطینی بے گھراوردس ہزار چارسو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    سیکیورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی اورقیام امن کے لیے قرار داد پیش کی گئی ہے،قرارداد میں غزہ کی سرحد کا کنٹرول سنبھالنےاورسیکیورٹی فورس تعینات کرنے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔