Tag: gaza

  • غزہ پراسرائیلی حملے جاری، مزید 6 فلسطینی شہید

    غزہ پراسرائیلی حملے جاری، مزید 6 فلسطینی شہید

    غزہ : نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید چھ فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غزہ میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت رکنے کا نام لے رہی۔ اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ایک بار پھرڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں بھرپورحملے جاری رکھے جائیں گے۔

    اسرائیلی فوج نے غزہ پر بانوے فضائی حملے کئے، جن میں پانچ بچوں اورتین خواتین سمیت سترہ افراد نے جام شہادت نوش کیا۔ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان گذشتہ بدھ کوجنگ بندی ہوئی تھی۔ قاہرہ میں فلسطینی اوراسرائیلی حکام کے درمیان بات چیت ناکام ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ پردوبارہ حملے شروع کردیئے ہیں۔

    مصرنے جنگ بندی ختم ہونے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے درمیان صلح کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک دوہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

  • اسرائیل نے فلسطینوں کا قتل عام پھر شروع کردیا

    اسرائیل نے فلسطینوں کا قتل عام پھر شروع کردیا

       غزہ :عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ میں نہتےفلسطینیوں کا قتل عام دوبارہ شروع کردیا۔ تازہ حملوں میں پانچ خواتین اور تین بچوں سمیت گیارہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی میں توسیع کومسترد کرتے ہوئے نہتے فلسطینوں کوآگ و خون میں نہلا دیا۔ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی بمباری سے پانچ معصوم بچے، تین خواتین سمیت گیارہ فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔

    اسرائیل نے دعوی کیا ہے حملے حماس کے راکٹ فائرکرنے کے بعد کئے گئے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے ہاتھوں اب تک دوہزارسے زائد فلسطینی عورتیں، بچے اورمرد جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔ حماس کی جوابی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد سڑسٹھ ہے۔ مصر کی جانب سے غزہ میں طویل جنگ بندی کے لئے کوششیں جاری ہیں تاہم حماس کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل فوری طورپرحملے روک کر غزہ کا سات سالہ محاصرہ ختم کرے۔

  • غزہ : پانچ روزہ جنگ بندی کا اختتام آج ہورہا ہے

    غزہ : پانچ روزہ جنگ بندی کا اختتام آج ہورہا ہے

    غزہ : پانچ روزہ جنگ بندی کااختتام آج ہور ہا ہے،اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سلامتی کے بغیرامن کی ضمانت ممکن نہیں ہے.

    غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے اختتام سے قبل ہی اسرائیلی وزیراعظم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، بن یا مین نتن یاھو نے دھمکی دی ہے کہ اسرائیلی سلامتی کی ضمانت ملنے تک غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں سے جنگ بندی کے لیے قاہرہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکتی۔

    اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے سے قبل ہی غزہ کی سرحد پر فوجی اور ٹینک تعینات کردیئے ہیں، فریقین جنگ بندی کو مستقل شکل دینے کے لئے قاہرہ میں بالواسطہ مذاکرات کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

    آٹھ جولائی سے جاری جارحیت کے دوران شہداء کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، ان میں پانچ سو اکتالیس بچے، دو سو پچاس خواتین اور پچانوے بزرگ شامل ہیں۔

  • غزہ:جنگ بندی میں 5دن کی توسیع کے باوجود اسرائیل کے حملے

    غزہ:جنگ بندی میں 5دن کی توسیع کے باوجود اسرائیل کے حملے

    غزہ : اسرائیل نے جاری جنگ میں پانچ دن کی توسیع کے باوجود غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔

    غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید پانچ دن کی توسیع کردی گئی لیکن اسرائیل جارحیت پسندی سے باز نہ آیا، حماس کی جانب سے راکٹ فائر کرنے کا بہانہ بنا کرجنگ بندی میں توسیع کے بعد بھی اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف مقامات پربموں کی بارش کردی۔

    حماس نے راکٹ فائر کرنے کی تردید کی ہے، فلسطینی اور اسرائیلی حکام غزہ میں طویل مدت کی جنگ بندی کے لئے قاہرہ میں بالواسطہ مذاکرات کر رہے ہیں تاہم حماس نے مستقل جنگ بندی کے لئے اسرائیل سے غزہ کا سات سے جاری محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    غزہ پراسرائیلی حملوں میں خواتین اوربچوں سمیت دوہزارسے زائد فلسطینی شہید اوردس ہزارزخمی ہوئے، حماس کی جوابی کارروائیوں میں سڑسٹھ اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

  • غزہ پر اسرائیلی جارحیت، تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم

    غزہ پر اسرائیلی جارحیت، تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم

    غزہ: اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیشن قائم کردیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کونسل نے یہ فیصلہ فلسطین کی جانب سے اسرائیل پرجنگی جرائم کے الزامات عائد کئے جانے بعد کیا۔ تین رکنی کمیشن غزہ میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کریگا۔

    کمیشن میں لبنانی نژاد برطانوی خاتون وکیل امل عالم الدین، اقوام متحدہ کےنمائندے ڈوڈو ڈینی اور بین الاقوامی قوانین کے ماہر ولیم شباس شامل ہیں، تحقیقاتی کمیشن مارچ دو ہزار پندرہ تک اپنی رپورٹ کونسل میں جمع کروائے گا۔

  • اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، سراج الحق

    اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، سراج الحق

    اسلام آباد: جماعت اسلامی نے غزہ کے شہریوں سے اظہار ِ یکجہتی کے لئے ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اہل فلسطین بیت المقدس کی آزادی کیلئے مقدس جہاد کررہے ہیں، ریلی میں وزیر اطلاعات پرویز رشید بھی شریک ہوئے۔

    غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا ۔غزہ پر تین ہفتے سے بموں کی بارش کی جارہی ہے، انسانی بستیاں تباہ ہورہی ہیں، غزہ کی صورت حال پر او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔،

    وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشیدکا ریلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان فلسطنیوں کے ساتھ کھڑا ہے سترہ اگست کو یوم فلسطین ہر سال سرکاری طور پر منایا جائے گا

    ریلی میں پروفیسر محمد ابراہیم ،عبدالرشید ترابی ،میاں محمد اسلم ،صاحبزادہ طارق اللہ ۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد علی خان اوردیگر بھی شریک ہوئے۔

  • اسرئیلی جارحیت:شہید فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سے تجاوز کرگئی

    اسرئیلی جارحیت:شہید فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سے تجاوز کرگئی

    غزہ میں جاری صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سترہ ہوگئی جس میں چار سو پچاس بچے شامل ہیں۔ غزہ کی فضا ایک بار پھر اسرائیلی فوج کی بمباری سے گونج اٹھی۔

    صیہونی فوج کی پر تشدد کاروائیوں نے شہر بھر میں خوف وہراس پھیلا دیا۔اسرائیل کی تازہ کارروائیوں میں نو فلسطینی شہید ہوئے۔جس کے بعد اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد انیس سو سے تجاوز کرگئی۔

    فلسطینی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ روز صیہونی فوج نے پچاس سے زائد مقامات پر بمباری کی جس میں تین مساجد شہید ہوئیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی بمباری سے اب تک دس ہزار سے زائد مکانات تباہ اور پینسٹھ ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوگئےہیں۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج میں اضافہ ہورہا ہے۔

  • غزہ : اسرائیلی حملے، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    غزہ : اسرائیلی حملے، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

    غزہ : اسرائیلی جارحیت کا دوبارہ آغاز ہوتے ہی ہزاروں فلسطینیوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، اسرائیل کے تازہ حملوں میں دوبچوں سمیت سات فلسطینی شہید ہوگئے۔

    حماس سے تین روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کردیا، حماس کی جانب سے نئے راکٹ حملوں کا بہانہ بنا کر اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں پربمباری کی اور تازہ دم فوجی دستے تعینات کردئیے ہیں۔

    اسرائیلی حملوں میں شدت آنے کے خدشے کے پیش نظر ہزاروں فلسطینی محفوظ مقامات کی طرف ہجرت کررہے ہیں، ایک ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک دو ہزار فلسطینی شہید اور دس ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ،حماس کے حملوں میں چونسٹھ اسرائیلی فوجی بھی مارے جا چکے ہیں ۔

  • اردن،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلی

    اردن،غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےخلاف احتجاجی ریلی

    عمان:غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف اورفلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کیلئے اردن میں ہزاروں لوگوں نےریلی نکالی۔

    اسرائیل کےخلاف نکالی جانےوالی ریلی میں اخوان المسلمون کےارکان نےمطالبہ کیا کہ عمان میں قائم اسرائیلی سفارتخانےکو فوری طورپربندکیاجائے۔

    ریلی میں مظاہرین نےاخوان المسلمون،اردن اور فلسطین کے جھنڈے اور بینرزاٹھارکھےتھے۔

    مظاہرین نے عرب ممالک کےحکمرانوں پرزوردیا کہ وہ فلسطین کوآزاد کرانے میں اپنا کردارادا کریں۔

  • غزہ کے شہریوں سے ہمددری ہے ،حماس سے نہیں،اوباما

    غزہ کے شہریوں سے ہمددری ہے ،حماس سے نہیں،اوباما

    واشنگٹن: امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ کے شہریوں سے ہمدردی ہے تاہم وہ حماس سے کسی قسم کی کوئی رعایت برتنے کے حق میں نہیں۔

    واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ انہیں غزہ کے شہریوں کے ساتھ ہمدردی ہے لیکن وہ حماس کے ساتھ رعایت برتنا نہیں چاہتے، ان کا کہنا تھا کہ تقریباً ایک ماہ جاری رہنے والی جنگ میں حماس نے غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا، جس کے باعث شہری ہلاکتیں زیادہ ہوئیں۔