Tag: Gazain Marri

  • بلوچستان ہائیکورٹ کا  نوابزادہ گزین مری کو رہا کرنے کا حکم

    بلوچستان ہائیکورٹ کا نوابزادہ گزین مری کو رہا کرنے کا حکم

    کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ گزین مری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جسٹس جمال احمد مندوخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے نوابزادہ گزین مری کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی ۔

    سماعت میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) عتیق احمد اور سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    بینچ نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مختصر فیصلہ سناتے ہوئے نوابزادہ گزین مری کی 3ایم پی او کے تحت گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

    گزین مری کو 29ستمبر کو 3ایم پی او کے تحت گرفتار کرلیا گیا تھا، جس کے خلاف ان کے وکیل نے بلوچستان ہائیکورٹ آئینی درخواست دائر کی تھی ، گزین مری پر مختلف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں ان کی ضمانت لی جاچکی ہے۔

    گذشتہ سماعت میں نواب زادہ گزین مری کو ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں : گزین مری 18 سالہ جلاوطنی کےبعد کوئٹہ پہنچنے پرگرفتار


    یااد رہے کہ بلوچستان میں مری قبیلے کے رہنما نوابزادہ گزین مری کو سٹس نوازمری قتل کیس میں 22ستمبر کو ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن پہنچے تھے۔

    واضح رہے کہ نوابزادہ گزین  مری 1990 کی دہائی میں صوبہ بلوچستان کے وزیرداخلہ کے عہدے پرفائز رہ چکے ہیں، گزین مرین مرحوم بلوچ رہنما خیر بخش مری کے بیٹے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • کوئٹہ: نوابزادہ گزین مری کی  عبوری ضمانت  منظور

    کوئٹہ: نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور

    کوئٹہ: بلوچ قوم پرست رہنما نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ میں جسٹس نوازمری قتل کیس میں نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے10لاکھ مچلکوں کےعوض نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    گذشتہ سماعت میں مقامی عدالت نے گزین مری کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کومسترد کرتے ہوئے پانچ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا جب کہ ان کے دیگر گرفتار ساتھیوں کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

    یاد رہے کہ بلوچستان میں مری قبیلے کے رہنما نوابزادہ گزین مری کو سٹس نوازمری قتل کیس میں 22ستمبر کو ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن پہنچے تھے۔


    مزید پڑھیں : گزین مری 18 سالہ جلاوطنی کےبعد کوئٹہ پہنچنے پرگرفتار


    وطن واپسی سے قبل انہوں نے ایک بیان میں اپنے بھائیوں کی طرز سیاست اور ملک دشمن سرگرمیوں سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی منفی سیاست میں حصہ لیا اوراس حوالے سے میرے اور میرے بھائیوں کے نظریات جدا ہیں اور میں قبائلی عمائدین کی مشاورت سے وطن واپس لوٹ رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ نوابزادہ گزین مری 1990 کی دہائی میں صوبہ بلوچستان کے وزیرداخلہ کے عہدے پرفائز رہ چکے ہیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔