Tag: GB election

  • میرا الیکشن چرالیا گیا،  بلاول بھٹو

    میرا الیکشن چرالیا گیا، بلاول بھٹو

    کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلستان کا الیکشن چرانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا جلد جی بی کے عوام کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہ میرا الیکشن چرالیا گیا، گلگت بلتستان کےعوام کےساتھ جلداحتجاج میں شریک ہوجاؤں گا۔

    خیال رہے جی بی ایل اے دو پر پی ٹی آئی کے امیدوار کی کامیابی کے بعد پیپلزپارٹی کے امیدوار جمیل احمد نے نتائج میں تبدیلی کا الزام لگاتے ہوئے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

    جمیل احمد کا کہنا تھا چھ سو انیس ووٹوں کی برتری سے جیت چکا ہوں ، علی امین گنڈا پور نے ملی بھگت سے نتائج چوری کیے، نتائج آر او کے دفتر میں تبدیل کئےگئے، پی ٹی آئی کو چوری ہضم نہیں ہونے دیں گے۔

    دوسری جانب جے یوآئی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا، سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ایک بارپھر2018کی تاریخ دہرائی گئی، سلیکٹڈ، نا اہل حکمرانوں کو جی بی کا نتیجہ ہضم نہیں کرنے دیں گے۔

    مولانافضل الرحمان نے گلگت بلتستان کامعاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کےآئندہ اجلاس میں متفقہ حکمت عملی طےہوگی۔

    واضح رہے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان قانون سازاسمبلی کی دس نشستیں جیت کر سب سے بڑی جماعت بن گئی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزادامیدواروں نے سات نشستوں پر میدان مار لیا، پاکستان پیپلزپارٹی تین نشستیں ، ن لیگ صرف دو نشستیں ہی جیت سکی جبکہ مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست حاصل کی۔

  • گلگت بلتستان الیکشن : کامیابی پر جشن، پی ٹی آئی کارکنان کے بھنگڑے

    گلگت بلتستان الیکشن : کامیابی پر جشن، پی ٹی آئی کارکنان کے بھنگڑے

    سکردو : گلگت بلتستان میں الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں پاکستان تحریکِ انصاف کی برتری کے بعد کارکنان نے بھرپور انداز میں جشن منایا۔

    الیکشن میں حاصل ہونے والی مکمل نشستوں کا اعلان ہوتے ہی تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان پارٹی پرچم تھامے گھروں سے باہر نکل آئے، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور خوب نعرے بازی کی۔

    اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ کارکنان نے فرط جذبات میں گلے لگا کر ایک دوسرے کو کامیابی پر مبارکباد دی اس موقع پر  خوبصورت اتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    دوسری جانب پارٹی کی فتح پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی مبارکباد کے پیغامات بھیجے جارہے ہیں، اس سسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ ودیگر نے کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے تمام 23 حلقوں کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پارٹی پوزیشن کچھ اس طرح ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو 9، آزاد امیدواروں کو7 پیپلزپارٹی کو 4 اور ن لیگ کو 2 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے حصے میں ایک نشست آئی۔

  • قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست دفن ہوگئی، عثمان بزدار

    قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی سیاست دفن ہوگئی، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی، گلگت بلتستان کے عوام نے چوروں اور لیٹروں کا صفایا کردیا۔

     وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی آئی امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جی بی کے عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    نتائج آنے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ عوام شفاف اور خدمت کرنے والی مخلص قیادت کے ساتھ ہیں، واضح ہوگیا تحریک انصاف مقبول ترین جماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی نئے پاکستان اور تبدیلی کے ایجنڈے اور شفاف پاکستان کی جیت ہے۔ قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں کی منفی سیاست دفن ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چوروں اور لیٹروں کی منفی سیاست کا دھڑن تختہ ہوچکا ہے، جی بی کے عوام نے بےمقصد احتجاج کرنے والوں کو آئینہ دکھا دیا، جی بی نے لوٹی دولت بچانے کے لئے اپوزیشن کے گٹھ جوڑ کو مسترد کردیا۔

  • گلگت بلتستان انتخابات : پی ٹی آئی کی شاندار فتح، ن لیگ کی چوتھی پوزیشن

    گلگت بلتستان انتخابات : پی ٹی آئی کی شاندار فتح، ن لیگ کی چوتھی پوزیشن

    گلگت بلتستان : قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے تمام غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے، جن کے مطابق پی ٹی آئی پہلی، آزاد امیدواروں نے دوسری اور پیپلز پارٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے انتخابات میں نون لیگ کے بیانیے کوعوام نے مسترد کردیا، الیکشن کمیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف 10 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

    اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کی مناسبت سے  پیپلز پارٹی 3 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور (ن) لیگ دو نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، 7 نشستوں پر آزاد امیدوار فتح یاب ہوئے جبکہ جبکہ ایم ڈبلیو ایم نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

    جی بی ایل اے01گلگت ون

    اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان ایل اے01گلگت ون سے پیپلزپارٹی کے امجد حسین 11178ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

    ایل اے02گلگت ٹو

    جی بی ایل اے02گلگت ٹو سے پیپلزپارٹی کے جمیل احمد8817ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جی بی ایل اے 03 پر امیدوار کے انتقال کے باعث انتخاب ملتوی کردیئے گئے۔

    ایل اے04نگر ون

    جی بی ایل اے04نگر ون سے پیپلزپارٹی کے امجد حسین 5716ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ جی بی ایل اے05نگرٹو سے آزاد امیدوار جاوید منوا2570ووٹ لے کرجیتے۔

    ایل اے06ہنزہ

    جی بی ایل اے06ہنزہ سے تحریک انصاف کے عبیداللہ بیگ6600ووٹ سے فتح حاصل کی، جی بی ایل اے07اسکردو ون سے تحریک انصاف کے راجہ ذکریا خان5290ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

    ایل اے08اسکردوٹو

    جی بی ایل اے08اسکردوٹو میں ایم ڈبلیو ایم کے محمد کاظم نے 7534ووٹ سے کامیابی حاصل کی، جی بی ایل اے 09اسکردو تھری سے آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6865ووٹ لے کرجیتے۔

    ایل اے10اسکردو فور

    جی بی ایل اے10اسکردو فور سے آزاد امیدوار راجہ ناصرخان 5124ووٹ لیکرجیت گئے۔ جی بی ایل اے11کھرمنگ سے پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے امجد علی زیدی 5872ووٹ لیکر الیکشن جیت گئے۔

    ایل اے12شگر

    جی بی ایل اے12شگر سے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ اعظم خان 10674ووٹ لے کر جیت گئے۔ جی بی ایل اے13 استور ون پی ٹی آئی کے خالد خورشید4836ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

    ایل اے14استور ٹو

    جی بی ایل اے14استور ٹو میں پاکستان تحریک انصاف کے شمس الحق لون5354ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی بی ایل اے15دیامر ون آزاد میدوارحاجی شاہ بیگ2713ووٹ لے کر فتحیاب ہوئے۔

    ایل اے16دیامر ٹو

    جی بی ایل اے16دیامر ٹو میں مسلم لیگ (ن) کے محمد انور4813ووٹ لے کر جیت گئے، جی بی ایل اے17دیامر تھری سے تحریک انصاف کے حاجی حیدر خان 5389ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

    ایل اے18دیامر فور

    اس کے علاوہ جی بی ایل اے18دیامر فور میں پاکستان تحریک انصاٖف کےحاجی گلبر خان6793ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ جی بی ایل اے19غذرون سے آزاد امیدوار نوازخان6208ووٹ لے کر جیت گئے۔

    ایل اے20غذرٹو

    جی بی ایل اے20غذرٹو، پی ٹی آئی کے نذیر احمد5582ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ جی بی ایل اے21غذرتھری،ن لیگ کے غلام محمد1911ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

    ایل اے22گانچھے ون

    جی بی ایل اے22گانچھے ون سے آزاد امیدوارمشتاق حسین 6051ووٹ لے کر جیت گئے۔ جی بی ایل اے23گانچھے ٹو سے آزاد امیدوار عبدالحمید3666ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جی بی ایل اے24گانچھے تھری سے پیپلز پارٹی کے محمد اسماعیل 6206ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

    ایل اے2گلگت

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غیرسرکاری نتائج  میں جی بی ایل اے2گلگت پر  ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد پی ٹی آئی فاتح قرار پائی ہے، پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان6696ووٹ سے کامیاب ہوگئے جبکہ پی پی کے جمیل احمد6694ووٹ کے ساتھ صرف 2ووٹ سے پیچھےرہ گئے۔

    جی بی کے تمام 23 حلقوں کے مکمل غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پارٹی پوزیشن کچھ اس طرح ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کو 10، آزاد امیدواروں کو7 پیپلزپارٹی کو 3 اور ن لیگ کو 2 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے حصے میں ایک نشست آئی۔

     گلگت بلتستان کے انتخابات کی مکمل تفصیلات کیلئے اس لنک پر کلک کریں 

    پولنگ کا عمل اور فل پروف سیکیورٹی  

    واضح رہے کہ الیکشن کا عمل بغیر کسی وقفے کے صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ دس اضلاع کے 23 حلقوں سے 7لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

    حفاظتی اقدامات کے تحت پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر مکمل پابندی عائد کی تھی۔ گلگت حلقہ 3 میں تحریک انصاف کے صدر جعفر شاہ کی اچانک موت کے بعد اس حلقے میں انتخابات 22 نومبر کو ہونگے۔

    15ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں نے پولنگ اسٹیشنز پر خدمات سرانجام دیں،انتخابات کیلئے ایک ہزار ایک سو ساٹھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے جن میں سے 311 کو حساس اور 428 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

    سیاسی جماعتوں نے گلگت بلتستان میں بھرپور انتخابی مہم چلائی، حکمران جماعت پی ٹی آئی، پی پی اور نواز لیگ نے جلسے، ریلیوں اور کارنر میٹنگز میں خوب جان ماری، امیدواروں نے کامیابی کے دعوے بھی کئے۔

  • جی بی الیکشن: فوج مخالف بیانیہ مسترد، ن لیگ کا صفایا

    جی بی الیکشن: فوج مخالف بیانیہ مسترد، ن لیگ کا صفایا

    اسلام آباد: وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کا فوج مخالف بیانیہ مسترد کرتے ہوئے اُن کا صفایا کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان کے اب تک آنے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف 6 نشستوں کے ساتھ پہلے جبکہ پی پی 3 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

    گلگت بلتستان کے عوام نے ن لیگ کا فوج مخالف بیانیہ ردکردیا ہے، موجودہ الیکشن میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے جبکہ سابق دور میں گلگت بلتستان پر حکمرانی کرنے والی ن لیگ کا صفایا ہوگیا ہے، گلگت بلتستان کے ووٹرز نے ن لیگ کے بیانیے کو لفٹ نہیں کرائی۔

    گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی کامیابی پر وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا پی ڈی ایم رہنماؤں کیلئےایک جملہ، ریجیکٹڈ۔

    معاون خصوصی وزیراعظم بابراعوان نے بھی گلگت بلتستان الیکشن پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال جی بی میں حکمرانی کےبعد باپ،بیٹی کی مودی بیانیےکے ساتھ انٹری ہوئی، عوام نے ووٹ کو عزت دے دی، پاک سرزمین اورپاک فوج کےخلاف لابی بری طرح سےپٹ گئی۔

    صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جی بی کے عوام نے وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کردیا، ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی اور مقبول پارٹی ہے، جی بی الیکشن میں کامیابی پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    علیم خان نے  کہا کہ جی بی کے عوام نے سیاسی فہم اورباشعور ہونےکا عملی ثبوت دیا ہے، اب گلگت بلتستان میں بھی ترقی وخوشحالی کے نئےدور کا آغازہوگا، تمام بیانیےدم توڑ گئے، ترقی وخوشحالی کو کامیابی ملی، تاریخی کامیابی پر علی امین گنڈاپور، مراد سعید بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے بھی جی بی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورعمران خان۔رسپیکٹڈ جبکہ مریم، میاں مفرور، ملک دشمنی کابیانیہ۔ریجیکٹڈ۔

    یہ بھی پڑھیں:  گلگت بلتستان انتخابات، 7 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، تحریک انصاف آگے

    معاون خصوصی زلفی بخاری نے بھی گلگت انتخابات کےنتائج پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ووٹ کوعزت مل گئی، بلاول کو لاڑکانہ کا راستہ اورپی ڈی ایم کوسبق مل گیا، کپتان کی زبردست سپورٹ پر گلگت بلتستان کی عوام کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔

    زلفی بخاری نے کہا کہ بڑی کامیابی کےپیچھےپی ٹی آئی اسکواڈ کی زبردست حکمت عملی رہی، علی امین، مرادسعید، سیف اللہ نیازی سمیت پوری ٹیم نے زبردست کام کیا۔

  • گلگت بلتستان انتخابی معرکہ: بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    گلگت بلتستان انتخابی معرکہ: بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    گلگت: ملک کے شمالی علاقے گلگت بلتستان میں جہاں ایک طرف انتخابی معرکہ زور و شور سے جاری ہے، وہاں دوسری طرف بلے پہ ٹھپہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’بلے پہ ٹھپہ‘ کے عنوان سے ٹرینڈ پر 63 ہزار سے زائد ٹویٹس کیے جا چکے ہیں۔

    جی بی انتخابات پر گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹس کے تازہ ترین سروے بھی سامنے آ گئے ہی، سرویز کے مطابق عمران خان اور پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں مقبول ترین سطح پر ہیں۔

    ٹویٹر پر بھی پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، تاہم بلے نے شیر کو پچھاڑ دیا ہے، ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے چلایا جانے والا ٹرینڈ ’شیر پہ ٹھپہ‘ بلے کے مقابل بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

    جی بی الیکشن: برف باری اور منفی 6 سینٹی گریڈ میں لوگ ووٹ ڈالنے نکل آئے (تصاویر)

    ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ٹویٹر پر ’جیت کا نشان تیر‘ کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا گیا ہے، تاہم پینل پر یہ چوتھے نمبر پر ہے۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جی بی کے عوام کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق ہے، لوگ برف باری اور منفی 6 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی ووٹ ڈالنے نکل آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکردو حلقہ 2 چنداہ میں منفی 6 سینٹی گریڈ بھی عوام کے جذبے کو کم نہ کر سکا، سینکڑوں لوگ اس وقت پولنگ اسٹیشنز کے باہر اپنی باری کے انتظار میں موجود ہیں۔

  • جی بی الیکشن: برف باری اور منفی 6 سینٹی گریڈ میں لوگ ووٹ ڈالنے نکل آئے (تصاویر)

    جی بی الیکشن: برف باری اور منفی 6 سینٹی گریڈ میں لوگ ووٹ ڈالنے نکل آئے (تصاویر)

    اسکردو: گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جی بی کے عوام کا جوش و خروش دیکھنے کے لائق ہے، لوگ برف باری اور منفی 6 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں بھی ووٹ ڈالنے نکل آئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسکردو حلقہ 2 چنداہ میں منفی 6 سینٹی گریڈ بھی عوام کے جذبے کو کم نہ کر سکا، سینکڑوں لوگ اس وقت پولنگ اسٹیشنز کے باہر اپنی باری کے انتظار میں موجود ہیں۔

    غذر میں پھنڈر میں برف باری کے دوران پولنگ جاری ہے، جب کہ پولنگ کے عمل کو محفوظ طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پولیس عملہ بھی چوکس ہر جگہ موجود ہے۔

    غذر پونیال میں خواتین ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پر موجود ہیں

    ذرایع کا کہنا ہے کہ استور کے سرحدی اور آخری گاؤں منیمرگ ٹٹوال میں الیکشن کا عملہ برف باری کی وجہ سے تاحال نہیں پہنچ سکا ہے، جب کہ منیمرگ قمری میں شدید برف باری کے باوجود پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے جاری ہے۔

    استور کے بالائی علاقے منیمرگ قمری میں شدید برف باری کے باوجود پولنگ کا عمل جاری

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری، عوام میں جوش و خروش

    گلگت میں جوان تو جوان بوڑھے بزرگ بھی جوش و خروش سے اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز آ رہے ہیں۔ الیکشن میں اپنے قیمتی ووٹ کو استعمال کرنے ایک 90 سال کے بزرگ ووٹر بھی پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے۔

    ایک بزرگ ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں

    غذر میں ایک شہری نے شیر قلعہ میں ضعیف دادی کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دینے کے لیے پیٹھ پر اٹھا کر پولنگ اسٹیشن تک پہنچایا، جس سے مقامی لوگوں میں ووٹ کے حق کے استعمال کا ولولہ ظاہر ہوتا ہے۔

    ایک شہری غذر، شیر قلعہ میں ضعیف دادی کو ووٹ کاسٹ کرنے لے جا رہا ہے

    چند علاقوں میں پولنگ کا عمل تاخیر کا بھی شکار ہوا، ذرایع کا کہنا تھا کہ چلاس، دیامر 16حلقہ ون میں تھک لوشی میں پولنگ تاخیر کا شکار ہوئی، 7میں سے ایک بوتھ میں عملہ موجود تھا اور باقی صبح سے غائب تھا۔

    حلقہ 2 کشروٹ فاریسٹ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ سست روی کا شکار رہی، جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن میں ووٹرز کی قطاریں لگ گئیں، ایک بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ وہ صبح سے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے کھڑے ہیں، انھوں نے بتایا کہ وہ دمے کے مریض ہیں۔

    چیف الیکشن کمشنر جی بی ایک پولنگ اسٹیشن کا دورہ کر رہے ہیں

    تاہم مجموعی طور پر شدید سردی کے باوجود گلگت کے پولنگ اسٹیشنز میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے ووٹ کا حق استعمال کر رہی ہے۔ اسکردو میں عام لوگوں کے ساتھ مریضوں کو بھی ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشنز لایا گیا۔

  • جی بی الیکشن: چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    جی بی الیکشن: چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    گلگت: چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی طرح جی بی میں آر ٹی ایس سسٹم نہیں بیٹھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز نے کہا کہ جی بی انتخابات کے سلسلے میں مینڈیٹ چوری کرنے اور دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    انھوں نے کہا عام انتخابات کی طرح جی بی میں آر ٹی ایس سسٹم نہیں بیٹھےگا، شفاف الیکشن کرانے کے لیے تمام انتظامات کر لیے ہیں، گلگت بلتستان کا یہ تاریخی الیکشن ہوگا۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ نتائج کے حصول کے لیے تمام تر انتظامات کر لیے گئے ہیں، نتائج وصولی کے لیے گاڑیوں سمیت گھوڑوں کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری، عوام میں جوش و خروش

    راجہ شہباز نے کہا ابھی تک کسی امیدوار نے دھاندلی کی کوئی شکایت نہیں کی، میں اسلام آباد دھاندلی کے لیے نہیں بیلٹ پیپر کے حصول اور سینیٹ کو بریفنگ دینے گیا تھا۔

    انھوں نے واضح کیا کہ پولیس بھی صاف اور شفاف انتخابات کرا سکتی ہے، ہم نے چاروں صوبوں سے پولیس کو بلوا کر انتخابی عمل کو جاری رکھا ہے، اور اس بار فوج کو پولنگ اسٹیشن پر آنے کی زحمت نہیں دی گئی۔

    واضح رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 23 نسشتوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں، پولنگ کا عمل جاری ہے، اس دوران 7 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنے حق رائے دہی استعمال کریں گے، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹرز بھی انتہائی پُر جوش ہیں۔

  • ‘گلگت بلتستان  میں پاکستان تحریک انصاف آرام سے الیکشن جیت جائے گی’

    ‘گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف آرام سے الیکشن جیت جائے گی’

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈرعمران خان ہی ہیں ، پی ٹی آئی آرام سےالیکشن جیت جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جی بی میں پی ٹی آئی آرام سےالیکشن جیت جائے گی، گیلپ سروےآیا،جی بی میں مقبول ترین لیڈرعمران خان ہی ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں جی بی میں حکومت کرچکیں، کیا کچھ نہیں، جی بی کےعوام ان دونوں جماعتوں پر اعتماد نہیں کرتے، یہ لوگ اکٹھے نہیں،نہ کوئی نظریہ ہے بس کرپشن بچانا مقصد ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہ لوگ جب بھی اکٹھےہوتےہیں ہمیں فائدہ ہوتاہے، ایک طرف کرپٹ ٹولہ دوسری طرف عمران خان ہیں، الیکشن مہم کوئی بھی چلائےجی بی نے ووٹ عمران خان کو دینا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپورنےغلط جملہ استعمال نہیں کیا،تعریف کی، غریب کاپیسہ چوری کرنابڑی غداری ہے۔

    خیال رہے گلگت بلتستان میں صوبائی اتخابات کی تیاریاں عروج ہیں اور ملک کی تینوں بڑی نامور جماعتوں کے ساتھ ساتھ درجنوں چھوٹی چھوٹی سیاسی پارٹیاں بھی انتخابی میدان موجود ہیں لیکن الیکشن میں کامیابی کےلیے جتنی رقم اور وسائل مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی خرچ کررہی اس کے مطابق مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

    گیلپ پاکستان، پلس کنسلٹنٹس کے تازہ سروے مطابق پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت اور وزیراعظم عمران خان مقبول ترین رہنما ہیں۔

    گیلپ سروے میں شریک افراد میں سے 42فیصد کی واضح اکثریت نے وزیراعظم کو قائد بتایا جبکہ محض 17 فیصد افراد نے بلاول، 15 فیصد نے مریم کو رہنما بتایا۔