Tag: gb-elections

  • گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری، عوام میں جوش و خروش

    گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری، عوام میں جوش و خروش

    گلگت: گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ کا آغاز آج صبح 8 بجے ہوا، پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل سج گیا ہے، ووٹرز میں جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے، پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی قطاریں لگ گئی ہیں، پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہےگی۔

    اے آر وائی نیوز ایک بار پھر سب سے آگے رہا اور ٹی وی پر گلگت بلتستان میں پہلا ووٹ ڈالتے دکھایا، اے آر وائی نیوز کا 2001 سے آج تک سب سے بہترین انتخابی کوریج کا ریکارڈ برقرار ہے۔

    معذور افراد کے لیے سہولت دی گئی تھی، انھوں نے الیکشن سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر دیا، ووٹنگ کے دوران کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کیا جا رہا ہے، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ پر سینیٹائزر اور ماسک موجود ہیں، ووٹر ز کو پولنگ بوتھ میں جاتے ہوئے فری ماسک بھی فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جی بی قانون ساز اسمبلی کی 24 عام نشستوں میں سے 23 پر ووٹنگ ہو رہی ہے، جب کہ 320 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ انتخابات میں پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے، مجلس وحدت المسلمین اور تحریک اسلامی کے امیدوار بھی میدان میں ہیں، رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق انتخابات میں پی ٹی آئی کی پوزیشن مضبوط ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان بھر میں 1234 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جب کہ 7 لاکھ 45 ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر مختلف جماعتوں کے 95 افراد کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

    گلگت بلتستان الیکشن

    گلگت بلتستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 405363 جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 339998 ہے، حلقہ گلگت 3 میں امیدوار کے انتقال کر جانے کے باعث الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔

    انتخابات کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی کے لیے 11 ہزار 700 اہل کار تعینات ہیں، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے 1 ہزار اضافی سیکورٹی اہل کار بھی تیار رہیں گے، واضح رہے کہ 415 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جب کہ 339 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار

    پاکستان تحریک انصاف اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار ہے، گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد سے باضابطہ تحریری درخواستیں اور کوائف طلب کرلی گئی ہیں، سیف اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات میں تاریخی کامیابی سمیٹے گی

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے باضابطہ تحریری درخواستیں اور کوائف طلب کرلی ہیں، انتخاب لڑنے کے خواہشمند افراد11جولائی تک درخواستیں بھجواسکیں گے۔

    کوائف فراہمی اور ٹکٹ درخواست کاطریقہ کارپی ٹی آئی ویب سائٹ پرآویزاں کردیا گیا ہے، تحریک انصاف گلگت بلتستان کیلئے باضابطہ پارلیمانی بورڈکی تشکیل کا اعلان کرے گی، پارلیمانی بورڈطریقہ کارکی روشنی میں درخواستوں کی پڑتال اور امیدواروں کااعلان کرے گا۔

    چیف آرگنائزرپی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کی اہم اکائی،قدرتی وسائل سےمالامال ہے، ماضی کےحکمرانوں نےگلگت بلتستان کومحرومیوں کے سپرد کئے رکھا۔

    سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کاانتخاب سیاسی تاریخ میں نئےدورکانکتہ آغازثابت ہوگا، بہترین ساکھ اورصلاحیت کےحامل امیدواروں کومیدان میں اتاریں گے، پی ٹی آئی ان انتخابات میں تاریخی کامیابی سمیٹے گی۔