Tag: gc university

  • جی سی یونی ورسٹی، مضر صحت کھانے سے 25 طالبات کی طبیعت خراب

    جی سی یونی ورسٹی، مضر صحت کھانے سے 25 طالبات کی طبیعت خراب

    فیصل آباد: جی سی یونی ورسٹی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 25 طالبات کی طبیعت خراب ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جی سی یونی ورسٹی فیصل آباد کے گرلز ہاسٹل میں مبینہ طور پر مضر صحت کھانا کھانے سے 25 طالبات بیمار ہو گئیں، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، یونی ورسٹی ذرایع نے بتایا کہ طالبات کو ایمبولینس کی بہ جائے نجی گاڑیوں میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ذرایع کے مطابق گرلز ہاسٹل کا کھانا کھانے کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑ گئی، تاہم انھیں کئی گھنٹوں کے بعد سول اسپتال علاج کے لیے منتقل کیا گیا، یونی ورسٹی میں خبر پھیل گئی تھی لیکن انتظامیہ کی طرف سے معاملہ دبانے کی کوشش کی گئی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے متاثرہ طالبات کو خاموش رکھنے کے لیے نکالنے کی دھمکی بھی دی ہے، طالبات کئی بار ناقص کھانے اور خراب پانی کی شکایات کر چکی ہیں۔ اسپتال منتقل کیے جانے والی طالبات میں سے کئی کی حالت خراب بتائی جا رہی ہے۔

    لاہورمیں فائرنگ سےجی سی یونیورسٹی کےپروفیسر قتل

    یونی ورسٹی انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو کھانے کے نمونے فراہم کر دیے گئے ہیں، نیز یہ کہنا مشکل ہے کہ طالبات کی صحت کھانا کھانے ہی سے ہوئی، رپورٹ سامنے آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ دو سال قبل ﺟﯽ ﺳﯽ ﯾﻮنی ﻮﺭﺳﭩﯽ ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ میں ایک طالبہ کے ریپ اور قتل کا کیس بھی سامنے آیا تھا،ایم اے انگلش کی ﻃﺎﻟﺒﮧ ﻋﺎﺑﺪﮦ ﮐﻮ ﺍﻏﻮﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺭﯾﭗ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ اور پھر ﺑﮯ ﺩﺭﺩﯼ ﺳﮯ ﻗﺘﻞ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ تھا۔

  • چکوال سے ہاتھی کی معدوم نسل کی ایک کروڑ سالہ قدیم باقیات دریافت

    چکوال سے ہاتھی کی معدوم نسل کی ایک کروڑ سالہ قدیم باقیات دریافت

    فیصل آباد : ماہرین آثار قدیمہ کو چکوال کے علاقے میں کھدائی کے دوران ہاتھی کی ایک معدوم نسل کا دانت ملا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھی کی یہ نسل ایک کروڑ سال قبل افریقہ،ایشیا اور یورپ میں پائی جاتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی نے چکوال سے ہاتھی کی معدوم نسل کی ایک کروڑ سال قدیم باقیات دریافت کرلی۔

    شعبہ زولوجی کو ڈھوک بن امیرخاتون کے مقام پر کھدائی کے دوران گومفوتھیرم کے دانت ملے، ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق ہاتھی کی یہ نسل ایک کروڑ سال قبل افریقہ،ایشیا اور یورپ میں پائی جاتی تھی۔

    واضح رہے کہ ہاتھی جنگلی حیات میں جسیم اور طاقتور ترین ممالیہ جانور ہے، دنیا بھر میں ہاتھیوں کی عام طور پر تین اقسام پائی جاتی ہیں افریقی بش ہاتھی، افریقی جنگلی ہاتھی اور ایشیائی ہاتھی، جسے انڈین ہاتھی بھی کہا جاتا ہے جبکہ  ہاتھی کی بقیہ اقسام برفیلے زمانے میں تقریباً دس ہزار سال پہلے معدوم ہو چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: جہلم ، 33لاکھ سال پرانا ہاتھی کے دانت کا ٹکڑا دریافت

    ماہرین کے مطابق ایک ہاتھی کے عمومی حمل کی میعاد 22 مہینے ہوتی ہے جو کسی بھی زمینی جانور کے مقابلے میں طویل ترین میعادِ حمل ہے۔ پیدائش کے وقت ایک ہاتھی کے بچے کا عمومی وزن120کلوگرام تک ہوتا ہے۔ ایک ہاتھی کی طبعی زندگی عموماً70سال تک ہوتی ہے جبکہ کچھ ہاتھی اس سے زیادہ عرصے تک بھی زندہ رہتے ہیں۔

  • جہلم: لاکھوں سال قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت

    جہلم: لاکھوں سال قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت

    جہلم : انتہائی قدیم ہاتھی کا ایک جبڑا جہلم کے نواحی علاقے سے دریافت ہوا ہے، فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے یہ جبڑا دریافت کیا ہے، اس سے قبل دسمبر میں تینتیس لاکھ سال پرانا ہاتھی کے دانت کا ٹکڑا دریافت کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کے شعبہ حیوانیات کی ٹیم نے جہلم کے نواحی علاقے حسنوٹ سے ایک انتہائی قدیم ہاتھی کا جبڑا دریافت کیا ہے جس کا وزن سترہ کلو، لمبائی ستائیس انچ اور اس کی چوڑائی تین انچ ہے۔

    جہلم میں اے آوائی نیوز کے نمائندے نوید بٹ نے بتایا ہے کہ جہلم کے قدیم علاقوں حسنوٹ، تتروٹ اور رسول میں قدیم اور ناپید ہوجانے والے جانوروں کی باقیات کے دریافت ہونے کا سلسلہ کئی سال سے جاری ہے، اس سے قبل بیس قسم کے ہاتھیوں کی باقیات مل چکی ہیں۔

    مزید پڑھیں: جہلم : 33لاکھ سال پرانا ہاتھی کے دانت کا ٹکڑا دریافت

    یاد رہے اس سے قبل بھی پنجاب کے شہر جہلم سے محققین نے تقریباً 30 لاکھ سال پرانے انانکس نسل کے دانت کی جوڑی دریافت کی تھی ، 6 فٹ سے زائد لمبے یہ دانت لاکھوں سال پرانے ہاتھی کے خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔

    تاہم گجرات کھاریاں کے علاقے سے 11 لاکھ سال پرانا ایک ہاتھی دانت دریافت کیا گیا تھا۔