Tag: Geeta is an Indian girl

  • پاکستان سے ہندوستان جانے والی گیتا کو حقیقی ماں مل گئی

    پاکستان سے ہندوستان جانے والی گیتا کو حقیقی ماں مل گئی

    کراچی : پاکستان میں 13سال رہ کر بھارت واپس جانے والی گیتا کو بالآخر اپنی ماں مل گئی، گیتا چھ سال قبل اپنے وطن بھارت گئی تھی۔

    چھ سال قبل پاکستان سے ہندوستان جانے والی قوت سماعت اور گویائی سے محروم لڑکی گیتا کو آخرکار اپنی حقیقی ماں مل ہی گئی، گیتا کو 2015 میں اس وقت کی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ایما پر ہندوستان بھیجا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیتا کا اس اصل نام رادھا واگھمارے ہے اور اس کی حقیقی والدہ ریاست مہاراشٹر کے نیگاؤں کی رہائشی ہیں۔

    ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی عبدالستار ایدھی مرحوم کی اہلیہ بلقیس ایدھی نے بتایا کہ گیتا کو ڈی این اے معلومات سے اس کے اصل والدین کا پتا لگایا گیا اور پھر مہاراشٹر میں اس کی حقیقی ماں سے ملا دیا گیا ہے۔

    بلقیس ایدھی نے کہا کہ وہ میرے رابطے میں تھی اور اسی ہفتےاس نے مجھے اپنی حقیقی ماں سے ملنے کی خوشخبری سنائی، انہوں نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا  (پی ٹی آئی) سے اس کی تصدیق کی ہے۔

    بلقیس ایدھی کا کہنا تھا کہ گیتا کو اپنے اصل والدین کو ڈھونڈنے میں تقریباً 4 سال کا وقت لگا اور اس کی تصدیق ڈی این اے ٹیسٹ سے کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گیتا کے اصل والد کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوچکا اور اور اس کی ماں مینا نے دوسری شادی کرلی ہے۔

    واضح رہے کہ تقریباً9سالی کی عمر میں گیتا پاک بھارت سرحد کے قریب مندر میں اپنے والدین کے ساتھ آئی تھی، بھیڑ میں گیتا اپنے گھروالوں سے بچھڑ کر پاکستان بارڈر پار کرگئی، جہاں پولیس نے گیتا کو پکڑ کر ایدھی سینٹر کے حوالے کردیا تھا، گیتا پندرہ سال سے ایدھی فاونڈیشن میں مقیم تھی جہاں اس کا بھرپور خیال رکھا گیا ۔

    گیتا کی ایدھی ہوم میں بہت ساری سہیلیاں تھیں جن کیساتھ وہ اپنے سکھ دکھ بانٹتی تھی، گیتا کیلئے چھوٹا سا مندر بھی بنایا گیا تھا ،جہاں وہ پوجا کرتی تھی، کچھ روز پہلے گیتا نے اپنے خاندان کو تصویر میں دیکھ کر پہچانا تھا،۔

    مزید پڑھیں : بھارتی حکام کو والدین نہ مل سکے مگر گیتا کیلئے رشتے مل گئے 

    گیتا کے خاندان ملنے کی تصدیق بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی کی تھی سشما سوراج کا کہنا تھا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد گیتا کواس کے خاندان کے حوالے کیا جائے گا۔

  • بھارتی ہائی کمشنر آج ہندوستانی لڑکی گیتا سے ملیں گے

    بھارتی ہائی کمشنر آج ہندوستانی لڑکی گیتا سے ملیں گے

    دہلی : لگتا ہے انصار برنی کی بھارتی لڑکی گیتا کو اس کے گھر والوں سے ملانے کی ان تھک کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے  ہیں، بھارت کے وزیر برائے امور خارجہ سژما سوراج نے اس بات کا نوٹس لے لیا۔

    بھارتی وزیر برائے امور خارجہ سشما سوراج نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم بھارتی ہائی کمشنر آج ہندوستانی لڑکی گیتا سے ملیں گے۔

     

    پاکستان کے سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق انصار برنی بجرنگی بن سکتے ہیں، بجرنگی وہ کردار ہے جو سلمان خان نے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان میں ادا کیا ہے، دنیا بھر میں فلم کو مقبولیت ملی اور ایک بھارتی 23 سالہ لڑکی گیتا کا معاملہ منظر عام پر آیا۔

    گیتا ایک ہندوستانی لڑکی ہے اور بہری اور گونگی ہے، گیتا غلطی سے بھارت سے بارڈر پار کرکے پاکستان میں داخل ہوگئی تھی۔

    انصار برنی گزشتہ تین سال سے گیتا کو سرحد پار اپنے خاندان سے ملانے کی کوشش کر رہے ہیں، اس سلسلے میں انصار برنی تین سال قبل بھی ہندوستانی لڑکی گیتا کی تصاویر لے کر بھارت گئے تھے اور اس دورے کی بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈیا پر بھی خبریں سامنے آئی تھی۔

    بھارتی وزیر برائے امور خارجہ سشما سوراج نے انصار برنی کو ایک ٹویٹ کیا، جس میں انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقیم بھارتی ہائی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ  وہ کراچی جاکرگیتا سے ملیں۔

    سشما سوراج نے ٹوئٹ میں کہا کہ انصار برنی کی کوششوں سے گیتا بہت جلد بھارت میں اپنے گھر والوں کے ساتھ ہونگی۔

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان میں پاکستان اور بھارت سے غلطی سے سرحد پار کرجانے والے لوگوں کے معاملے کو توجہ کا مرکز بنایا گیا ہے۔

    فلم بجرنگی بھائی جان کی کہانی میں سلمان خان ایک پاکستانی لڑکی کو اس کے اپنے ملک میں اس کے گھر والوں سے ملانے کی کوشش کرتا ہے اور کامیاب ہوجاتا ہے، پاکستانی لڑکی غلطی سے سرحد پار کرکے بھارت آجاتی ہے، فلم پاکستان میں بہت مقبول ہوئی اور باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زائد کما چکی ہے۔

    ضرور پڑھیں : انصار برنی ویلفیئر ٹرسٹ کو بھارتی لڑکی کے ورثاء کی تلاش