Tag: Gen Qamar Bajwa

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  سے ترکمانستان کےسفیرکی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکمانستان کےسفیرکی ملاقات

    راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکمانستان کے سفیر نے ملاقات کی ہے ملاقات میں باہمی دلچسپی، دفاعی تعاون اور سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دفاعی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس دوران علاقائی رابطوں کے منصوبوں سے متعلق سیکیورٹی امور پر بھی بات چیت ہوئی ۔ملاقات میں ترکمانستان ،افغانستان ،پاکستان اور بھارت پائپ لائن کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • جنرل قمرباجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر

    جنرل قمرباجوہ مزید تین سال کے لیے آرمی چیف مقرر

    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے پاک فوج کا سالار مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطا بق وزیر اعظم آفس کے جانب سے جاری کردی نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ ملک کی مشرقی سرحد کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا۔فیصلہ کرتے ہوئے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال،خصوصاًافغانستان اور مقبوضہ کشمیر کے حالات کے تناظرمیں کیاگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل قمر باجوہ کی توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکیوں کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے ۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت پاک فوج کے آرمی چیف ہیں۔ سابقہ وزیر اعظم نواز شریف نے انہیں29 نومبر 2016 کو پاکستان کا 16واں سپہ سالار مقرر کیا تھا اور ان کی مدت ملازمت 29 نومبر 2019 کو ختم ہونا تھی، تاہم اب وہ مزید تین سال آرمی چیف کے عہدے پر رہیں گے۔

    جنرل قمرباجوہ کی خدمات پر ایک نظر


    جنرل قمر باجوہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کور کو کمانڈ کرچکے ہیں جو کنٹرول لائن کے علاقے کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔قمر جاوید باجوہ کو کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں معاملات کو سنبھالنے کا وسیع تجربہ ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے بطور میجر جنرل فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی بھی کی ہے۔ آپ 10 ویں کور میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔ پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھنے کے علاوہ جنرل قمر کا کشمیر اور شمالی علاقوں میں تعیناتی کا وسیع تجربہ ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل قمر کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں انڈین آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ کے ساتھ بطور بریگیڈ کمانڈر کام کرچکے ہیں جو وہاں کے ڈویژن کمانڈر تھے۔

    جنرل کانگو ماضی میں انفنٹری سکول کوئٹہ میں کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔ جنرل قمر انتہائی پیشہ ور افسر ہیں،ساتھ ہی بہت نرم دل بھی رکھتے ہیں، وہ غیر سیاسی اور انتہائی غیر جانبدار سمجھے جاتے ہیں۔ان کا تعلق انفرنٹری کے بلوچ رجمنٹ سے ہے جہاں سے ماضی میں تین آرمی چیف آئے ہیں اور ان میں جنرل یحی خان، جنرل اسلم بیگ اور جنرل کیانی شامل ہیں۔

    وہ راولپنڈی کی انتہائی اہم سمجھی جانے والی کور دہم کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں۔ نئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں جنرل ٹرینیگ اور ایولیوشین کے انسپکٹر جنرل تھے۔ ان کے دور میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تیزی آئی ، ملک میں آپریٹ کرنے والے دہشت گردوں اور را کے ایجنٹوں کے نیٹ ورک کو توڑ دیا گیا۔

    ملک میں سے دہشت گردوں کے سلیپر سیلز اور ان کے سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کیا گیا اور اسلحے کے استعمال کو کم کیا گیا ۔ ساتھ ہی ساتھ ایل او سی پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیے گئے اور انہی کے دور میں رواں سال پاک فضائیہ نے بھارت کے دو لڑاکا طیارے ایل او سی پر مار گرائے تھے۔

  • پاک فوج ہر شعبے میں سعودی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، جنرل قمر باجوہ

    پاک فوج ہر شعبے میں سعودی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہر شعبے میں سعودی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی دفاعی تعاون موجود ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن ال شبانہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے سعودی شہزادہ ترکی بن عبداللہ بن ال شبانہ نے ملاقات کی ہے۔

    ملاقات میں سعودی وزیردفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال بھی موجود تھے، دونوں شخصیات نے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعربی میں پیغام جاری کیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہرشعبے میں سعودی مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی دفاعی تعاون موجود ہے، آرمی چیف نے شہزادہ بندربن عبدالعزیز بن سعود کےانتقال پر اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے اظہار تعزیت بھی کیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں متعین ہنگری کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں متعین ہنگری کے سفیر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی اور  دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں مزید بہتری کی کوششوں کو سراہا گیا،۔

    ہنگری سفیر کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کا کردارقابل قدر ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

    آئی ایس پی آر سے جاری بیان مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور ہنگری میں مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا کے سفیر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی اور سیکیورٹی کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، آئی ایس پی آر سے جاری بیان مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور انڈونیشیا میں مضبوط تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں۔

    مزید پڑھیں: روسی گراؤنڈ فورسز کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات، تعاون کے فروغ پر اتفاق

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں روسی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر ان چیف جنرل اولیگ سلیوکوف نے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی تھی، جس میں سیکیورٹی اور تربیتی امور پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں دونوں افواج میں تعاون، رابطوں کو فروغ دینے پر بھی بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور روس میں فوجی تعاون سے خطے کے امن کو فروغ ملے گا، پاک روس تعاون سے خطےمیں اقتصادی استحکام بھی آئے گا۔

  • معاشی بحران سے نمٹنے کےلئے آرمی چیف کی فکر اور جذبہ قابل قدر ہے، تاجر رہنما

    معاشی بحران سے نمٹنے کےلئے آرمی چیف کی فکر اور جذبہ قابل قدر ہے، تاجر رہنما

    اسلام آباد : فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کیپٹل زون اسلام آباد کے نائب صدر عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ معاشی بحران سے نمٹنے کے لئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی فکر اور جذبہ قابل قدر ہے۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان مں کہی، انہوں نے قومی معیشت کی بحالی اور استحکام کے لئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کے جذبے اورفکر کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ ملک میں اقتصادی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

    ٹیکسوں میں پائے جانے والی تفاوت ختم کرکے ٹیکس ادائیگی کا ایسا آسان نظام متعارف کرایا جائے جس میں متعلقہ اداروں کے صوابدیدی اختیارت کم سے کم ہوں، ہر شہری کوٹیکسوں کی ادائیگی کی معلومات باآسانی حاصل ہوںاوروہ کسی مجاز افسر یا کنسلٹنٹ کی مدد حاصل کئے بغیر براہ راست قومی خزانے میںٹیکس جمع کراسکیں۔

    اسلام آباد میں تاجر تنظیموںکے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالوحید شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت کی بنیادیں مضبوط کرنے کے لئے ہمیںایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر قابو پانے میں مدد ملے، ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہو اور روزگار اور کاروبار کے مواقعے بڑھیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں اپنے خطاب میں پاک فوج کے سربراہ نے جن نکات کی نشاندی کی ہے ان پر فورا عملدرآمد کیا جانا چاہیے کیونکہ خود داری اور بین الاقوامی سطح پر قومی وقار سر بلند رکھنے کے لئے لازم ہے کہ ہم معاشی طور پرخود کفیل ہوں۔

    اپنی افرادی قوت اور دستیا ب وسائل کو بہترین منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال میں لاتے ہوئے پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنائیں۔ شیخ عبدالوحید نے کہا کہ ہمیں اپنی قومی ترجیحات کوازسر نو مرتب کرنے کی ضرورت ہے جس کی بنیاد مضبوط معیشت اور مستحکم پاکستان ہونا چاہیے۔

  • آرمی چیف کا معیشت کی بحالی سے متعلق بیان خوش آئند ہے، مولابخش چانڈیو

    آرمی چیف کا معیشت کی بحالی سے متعلق بیان خوش آئند ہے، مولابخش چانڈیو

    حیدرآباد : پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولابخش چانڈیونے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے معیشت کی بحالی کے حوالے سے دیا گیا بیان خوش آئند ہے، ملک کے ادارے اور پارلیمنٹ مل کر اس ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔

    حکمران ذاتیات کی بات کرتے ہیں جبکہ بلاول بھٹو نے ہمیں کسی کی ذاتیات پر بات کرنے سے منع کیا ہے۔ وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

    اس موقع پر ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے ایم کیوایم کنٹونمنٹ بورڈ کے تین ارکان سید جمیل رضوی، سید راحت نسیم اور شاہد مسیح نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، پریس کانفرنس میں صغیر قریشی اور حیدر شاہانی بھی موجود تھے۔

    مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جب بھی کبھی ملک سیاسی یا معاشی بحران میں آیا ہے تو فوج نے اپنا کردار ادا کیا ہے، مولابخش چانڈیو نے کہا کہ حکمران دن بدن پاکستان کی سیاست پر بوجھ بنتے جارہے ہیں۔

    ملک کے ادارے اور پارلیمنٹ مل کر اس ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کبھی ملک سیاسی یا معاشی بحران میں آیا ہے تو فوج نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    اب بھی معاشی بحران کے حوالے سے جنرل صاحب نے کہا ہے کہ پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا لیکن یہاں ایک پارٹی دعویٰ کررہی ہے کہ وہ ملک کو خوشحالی کی طرف گامزن کرے گی آج تک ان کا کون سا دعویٰ پورا ہوا ہے۔

  • عراق کے ساتھ  تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

    عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، ہر شعبے میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کے قائم مقام سیکریٹری دفاع سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق عراق کے قائم مقام سیکریٹری دفاع نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، عراق کے ساتھ سیکیورٹی اور ترقیاتی شعبوں میں بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں۔

    اس موقع پر عراق کے قائم مقام سیکرٹری دفاع نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

  • ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

    ازبکستان کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے ازبکستان کے نائب وزیر اعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور گنیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ازبکستان پاکستان کا دوست ملک ہے، باہمی تعلقات سے خطے میں امن و استحکام کی فضا بہتر ہوگی، باہمی تعاون اور اقتصادی استحکام کو بھی تقویت ملے گی۔

    ازبک نائب وزیراعظم الیور گنیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا کردار قابل تقلید ہے، خطے میں امن کیلئے پاک فوج کی کوششیں قابل قدرہیں۔

    مزید پڑھیں: پاکستان ازبکستان تاریخی اور ثقافتی تعلقات میں جڑے ہیں: وزیر اعظم

    اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم الیور گنیف نے ملاقات کی، عمران خان نے الیور گنیف کا استقبال کیا، ملاقات میں باہمی دل چسپی کے مختلف امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطوں کے نیٹ ورک کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین موجود باہمی تجارتی امکانات کا درست طور پر ادراک کیا جا سکے۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ افواج کے سربراہ کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ افواج کے سربراہ کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ فوج کے سربراہ نے ملاقات کی انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پولینڈ کی مسلح افواج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جاروسلامیکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پولش مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں باہمی دلچسپی بشمول دفاعی، تربیتی اور سیکیورٹی تعاون پر بات چیت کی گئی، پولش کمانڈر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پولش کمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نےخطے میں دیرپا امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف اور جارڈن کے چیف آف اسٹاف کی ملاقات، فوجی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    جی ایچ کیو پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل جاروسلامیکا نے یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔