Tag: Gen Qamar Bajwa

  • پاک فوج ہرخطرے کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جنرل قمر باجوہ

    پاک فوج ہرخطرے کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ملک کو درپیش ہرخطرے کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

    یہ بات انہوں نے ایل اوسی پر تعینات این ایل آئی بٹالین ہیڈ کوارٹرز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی، کورکمانڈرراولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بلند عزم و حوصلے کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف نے بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی حکمت عملی اختیار کرنے پر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو درپیش دفاعی اورسیکیورٹی چیلنجز سے بخوبی آگاہ ہیں، محاذ کوئی بھی ہوجارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

  • پاک فوج جواں مردی اور بہادری سے وطن عزیز کا دفاع  یقینی بنائے گی، جنرل قمر باجوہ

    پاک فوج جواں مردی اور بہادری سے وطن عزیز کا دفاع یقینی بنائے گی، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج جواں مردی، بہادری سے وطن عزیز کا دفاع یقینی بنائے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چونیاں اور قصور میں لاہور کور جبکہ ٹلہ میں منگلا کور کا دورہ کیا۔

    آرمی چیف نے لاہور کور اور منگلاکور کے جوانوں کی مشقیں دیکھیں اور جوانوں کے جذبے کی تعریف کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج عوامی حمایت سے مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کرے گی۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف کا آزاد کشمیر رجمنٹل سینٹر کا دورہ

    مسلح افواج جواں مردی، بہادری سے وطن عزیزکا دفاع یقینی بنائے گی، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ تیاریوں کو بھی سراہا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کے وزیردفاع نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی تعلقات اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے اپنی گفتگو میں خطے میں قیام امن کی کوششوں اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا مثبت کردار قابل قدر ہے، اس کے علاوہ کرنل جنرل ذاکرحسنوف نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

  • پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا،  جنرل قمر باجوہ

    پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صاف الفاظ میں دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ  پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار  انہوں نے امریکہ ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے فوجی حکام اور مختلف ممالک کے سفیروں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈر یو ایس سینٹ کام جنرل جوزف ووٹل، سی ڈی ایف آسٹریلیا جنرل اینگس جان کیمبل، برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو اور چینی سفیر یاؤژنگ سے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    آرمی چیف نے امریکی فوجی حکام اور سفیروں سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، آرمی چیف نے خطے کے امن واستحکام پر ممکنہ منفی اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    مزید پڑھیں: ہم نے مؤثر جواب دے دیا، توقع ہے بھارت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے گا: آرمی چیف

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے دفاع میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ہم اپنے دفاع سے غافل نہیں۔

  • راولپنڈی : آرمی چیف جنرل باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں علاقائی امن اور سیکیورٹی کی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیرمارٹن کوبلرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے، خطے میں بہتر سیکیورٹی کے اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

  • پاک فوج ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ

    پاک فوج ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ

    جہلم : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک فوج ہرطرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے، مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے جہلم میں ایل او سی کے حوالے سے جاری مشقوں کا جائزہ لینے کے موقع پر اپنی گفتگو میں کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جہلم کا دورہ کیا۔

    کور کمانڈرراولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے، انہوں نے ایل اوسی کے انوائرمنٹ کے حوالے سے جاری بریگیڈ مشقوں کا جائزہ لیا، مشقوں کے دوران ٹینک، اینٹی ٹینک ہتھیار اور آرٹلری گنز کا استعمال کیا گیاتھا۔

    اس موقع پر نوجوانوں کی تربیت کیلئے مشقوں میں جنگی حالات کا ماحول پیدا کیا گیا تھا، مشقوں میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان اپنی تربیت اور پیشہ ورانہ مہارتوں پربھرپور توجہ دیں۔

    ہم مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع یقینی بنائیں گے، ہرطرح کی جارحیت کامقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں، پاک فوج خطےمیں امن واستحکام کیلئے کوشاں ہے۔

  • سعودی فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    سعودی فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی بری فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔

    یہ بات انہوں نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی سربراہی میں عسکری وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

    سعودی چیف نے وفد کئے ہمراہ یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر سعودی چیف آف جنرل اسٹاف نے آرمی چیف سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں جیو اسٹریٹجک ماحول اور باہمی دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ سعودی بری فوج کی صلاحیتوں میں اضافے کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے، سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ سعودی بری فوج کی تربیت میں تعاون پر پاک فوج کے شکرگزار ہیں، پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتیں اعلیٰ پائے کی ہیں۔

  • آرمی چیف جنرل باجوہ سے افغانستان کے نئے سفیر شاکر اللہ عاطف مشعل کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل باجوہ سے افغانستان کے نئے سفیر شاکر اللہ عاطف مشعل کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے نئے سفیر شاکر اللہ عاطف مشعل نے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی پر گفتگو کی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے نئے سفیر شاکر اللہ عاطف مشعل نے ملاقات کی یہ ملاقات جی ایچ کیو میں ہوئی۔

    آرمی چیف نے نئے افغان سفیر شکراللہ عاطف کو خوش آمدید کہتے ہوئے افغان سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورافغان امن عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔

    مزید پڑھیں: کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال میں واضح بہتر آئی ہے، آرمی چیف

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مصر کے سفیر فدل یعقوب کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مصر کے سفیر فدل یعقوب کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے مصر کے سفیر نے ملاقات کی ہے ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان میں متعین مصری سفیر احمد محمد فدل یعقوب نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا.


    اس موقع پر انہوں نے چیف آف  آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، ملاقات میں پاک مصر تعلقات سمیت علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • آرمی چیف نے11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے11دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے11دہشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کردی، دہشت گرد مسلح افواج اور سیکیورٹی اہلکاروں پر اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے11دہشت گردوں کی سزائے موت کے پروانوں پر ستخط کردیئے، اس کےعلاوہ 22 دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی گئی ہے۔

    مذکورہ دہشت گرد مسلح افواج اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں26شہری، سیکیورٹی اداروں کے اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائیں سنائی گئیں ہیں، جن دہشت گردوں کی سزاؤں کی توثیق کی گئی ہے ان میں انورسلام، عرفان الحق، صاحبزادہ، نادرخان، عزت خان، امتیاز ، امیر زیب، بادشاہ عراق، اظہاراحمد، اکبر علی اور محمد عمران شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ رواں سال جولائی تک فوجی عدالتوں سے دی جانے والی 56 دہشت گردوں کی سزاؤں پر عملدر آمد ہو چکا جبکہ 13 دہشت گردوں کو آپریشن رد الفساد سے پہلے اور 43 کو بعد میں پھانسی دی جا چکی ہے۔

    اس کے علاوہ مجموعی طور پر فوجی عدالتوں سے231 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ 167 دہشت گردوں کو مختلف سزائیں سنائی جا چکی ہے۔