Tag: Gen Qamar Bajwa

  • آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تین روزہ سرکاری دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر آرمی چیف کا تاجک وزیردفاع نے پرتپاک استقبال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تین روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 4 ملکی کاونٹرٹیررازم کوآرڈینیشن فورم میں شرکت کریں گے۔

    فورم میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے تاجکستان پہنچنے پر تاجک وزیردفاع سے ملاقات کی۔

    اس کے علاوہ آرمی چیف نے چین کےچیف آف جوائنٹ اسٹاف سے بھی ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چار ملکی انسداد دہشت گردی فورم میں پاکستان، چین، تاجکستان، افغانستان کے حکام بھی شریک ہونگے، فورم میں انسداد دہشت گردی کیلئےتعاون اورمتعلقہ امورپرمشاورت ہوگی۔

  • بلوچستان کی ترقی وخوشحالی پرخصوصی توجہ ہے، آرمی چیف

    بلوچستان کی ترقی وخوشحالی پرخصوصی توجہ ہے، آرمی چیف

    کوئٹہ : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بلوچستان اور بلوچ عوام پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، فراریوں کی قومی دھارے میں واپسی کا عمل بھی جاری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ گیریژن کے دورہ کے موقع پر افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق کوئٹہ آمد پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے چیف آف آرمی سٹاف کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف کو کور کمانڈر کوئٹہ اورایف سی کی جانب سےتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے بلند عزم کوسراہا۔

    اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، فراریوں کی قومی دھارے میں واپسی کا عمل بدستورجاری ہے، فراریوں کے ہتھیارڈالنے میں اضافہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

     ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ میں فرقہ وارانہ حملوں میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن دہشت گرد اب آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں ، دہشت گرد خوف کا شکار ہوکر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ فوج پاکستان کےعوام کی ہے اور پاک فوج اپنی ذمہ داریاں بھرپور اندازمیں ادا کرتی رہےگی، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کےنتیجے میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

  • پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

    پاک فوج تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھے گی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والےادارے اپنی عملداری کو تیز کریں، پاک فوج تمام ریاستی اداروں کے لیے حمایت جاری رکھے گی، ریاست کی مؤثرعملداری ریاستی قوانین کےنفاذ سے ہی ممکن ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا، پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایپکس کمیٹی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

    اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی، کورکمانڈر وزیراعلیٰ سندھ، سیکریٹری داخلہ اورآئی جی سندھ شریک ہوئے، ایپکس کمیٹی کا اجلاس پانچ گھنٹے تک جاری رہا، اجلاس میں قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد اور کراچی آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ قانون کی عملداری کیلئے فوج ریاستی اداروں کی مدد کرے گی، دیرپا امن کا قیام ریاست کی رٹ سے ہی ممکن ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ عوامی نمائندوں کےاحتساب کیلئےجلد فیصلےاور ردعمل کی صلاحیت کو بہترکیاجائے،۔

    اجلاس میں کراچی کی سیکیورٹی کی صورتحال پریفنگ دی گئی، ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید اور سیکریٹری داخلہ سندھ نے بھی امن وامان پربریفنگ دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پائیدارامن کیلئےمستقل کوششیں کرنے پراتفاق کیا گیا، اور ہائی پروفائل دہشت گردوں کے جیل سے فرار ہونے کا معاملہ بھی زیرغورآیا، اجلاس میں سندھ رینجرز،پولیس اور کراچی کور کی کارکردگی کوسراہا گیا۔

    آرمی چیف نے تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کرمزید کام کرنےکی ضرورت پرزور دیا،قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بر وقت کارروائی کی صلاحیت کوسراہا، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سیف سٹی منصوبے پرکام تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے روس کے سفیرکی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرباجوہ سے روس کے سفیرکی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے روس کے سفیر نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور باہمی فوجی تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے تفصیلات کے مطابق روسی سفیر ایلیکسی ڈیون نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورت حال سمیت دیگر دفاعی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف اور روسی سفیر کی ملاقات میں دونوں ملکوں کی افواج کے تربیتی امور بھی زیربحث آئے۔

    روس کے سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی حالیہ کارروائیوں کی مذمت کی اور روس کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہار کیا۔

    روس کے سفیر نے دہشت گردی اور معاشی ترقی کے حوالے سے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

  • سانحہ مستونگ : دہشتگردی قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، آرمی چیف

    سانحہ مستونگ : دہشتگردی قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف نے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پرحملےکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات قومی عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مستونگ میں سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر آج ہونے والے خودکش حملے پر اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ معصوم اور بے گناہ افراد کی جانوں کے ضیاع پرگہرا صدمہ ہواہے، زخمیوں کے بہترین علاج کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں امن واستحکام اوراقتصادی ترقی کیلئےکوششیں جاری رہیں گی، دہشت گردی کےایسےواقعات قومی عزم کومتزلزل نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں25  افراد جاں بحق ،عبدالغفور حیدری سمیت35 افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • ڈان لیکس: وزیر اعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

    ڈان لیکس: وزیر اعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

    اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ڈان لیکس سےمتعلق بات چیت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے وزیراعظم نوازشریف سے خصوصی ملاقات کی ہے، ملاقات میں ڈان لیکس نوٹیفکیشن سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، یہ ملاقات گزشتہ رات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

    وزیراعظم ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے، آرمی چیف نے وزیراعظم کو ڈان لیکس کی رپورٹ پر جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے حوالے سے تحفظات سے آ گاہ کیا،۔


    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ڈان لیکس کا تنازعہ افہام وتفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے، اس حوالے سے نظرثانی شدہ نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد حسن فواد کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن سےمعاملات بگڑے۔ ملاقات کی تفصیل سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ پریس کانفرنس کے ذریعے بتائیں گے۔

    یاد رہے کہ ڈان لیکس کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کو پاک فوج کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی جس پر اس ملاقات کے بعد کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جو خوش آئند ہے۔

  • پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف

    پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن دوست ریاست ہے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہے گا۔

    یہ بات انہوں نے لندن میں مختلف اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کے موقع پر کہی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جو ان دنوں لندن کے دورے پر ہیں، لندن پہنچنے پران کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے لندن میں مصروف دن گزارا اوراعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سےملاقات کی۔

    اس کے علاوہ آرمی چیف نے برطانوی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان وافغانستان اور امریکی مشن کےکمانڈر سے بھی علیحدہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات مین جیو پولیٹیکل صورتحال اورافغانستان سے متعلق امور پربات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ریاست ہے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ خصوصاً افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا، افغانستان میں دیرپا امن پاکستان کےمفاد میں ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی پیک اورخطے پراس کےثمرات پر بھی روشنی ڈالی، برطانوی رہنماؤں کا بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

  • آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی امور پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی۔ جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ پاک ایران فوجی تعاون سے علاقے میں امن کو فروغ ملے گا۔

    ایرانی سفیر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کا کردار قابل قدر ہے۔ مہدی ہنر دوست نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد قابل تعریف اقدام ہے۔

    مزید پڑھیں:سندھپاک ایران دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے، ایرانی سفیر

    یاد رہے کہ گذشتہ سال ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا تھا کہ ایران نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پاک ایران فوجی شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، دونوں ممالک میں فوجی تعاون کے فروغ کیلیے بات چیت بے حد ضروری ہے۔

  • روس کا فوجی تعاون خطے کی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا: آرمی چیف

    روس کا فوجی تعاون خطے کی سیکیورٹی پر مثبت اثرات مرتب کرے گا: آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی سفیر نے ملاقات کی، اس ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع فوجی تعاون کی بدولت خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات ہوں گے.

    پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتَ عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے روسی سفیر کی جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پاک روس فوجی تعاون کوفروغ دینے پربات چیت ہوئی.

    روسی سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی، انہوں کہا کہ ہم خطے سے دہشت گردی کی لعنت کو نکالنے کے خواہش مند ہیں، اس سلسلے میں ہمیں پاکستان کا تعاون درکار ہے، کیونکہ پاکستان کی افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ کے میدان میں کامیابی کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

    یہاں پڑھیں:روس کا فوجی دستہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روسی سفیر سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع فوجی تعاون کی بدولت خطے کی سیکیورٹی پرمثبت اثرات ہوں گے.

    اس موقع پر روسی سفیر کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم خدمات سرانجام دے رہا ہے.

    یہاں پڑھیں:پاکستان اور روس کی افواج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے، راحیل شریف

    یاد رہے گذشتہ سال سابق آرمی چیف راحیل شریف نے کہا تھا کہ روسی فوج کا شمار دنیا میں بہترین افواج تاہم پاکستان آرمی کو بھی سب سے زیادہ جنگیں لڑنے کا تجربہ حاصل ہے.

  • دہشت گردوں کے خلاف  بلارنگ ونسل کارروائی ہوگی‘آرمی چیف

    دہشت گردوں کے خلاف بلارنگ ونسل کارروائی ہوگی‘آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لئے بڑھائی گئی ہے، دہشت گردی کے خلاف نتیجہ خیز تعاون کے لئے افغان تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس کا انعقاد کیا گیا.

    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قمر باجوہ نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر سیکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لئے بڑھائی گئی ہے.

    مزید پڑھیں:چمن: پاک افغان بارڈر،باب دوستی 13ویں روز بھی بند

    بارڈر پر ہر طرح کی غیرقانونی نقل وحرکت روکی جائے گی، بلارنگ ونسل اور تعلق سب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوگی.

    مزید پڑھیں:دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے ہیوی آرٹلری پاک افغان بارڈر پہنچا دی گئی

    اس موقع پر آرمی چیف نے فغان فورسز کے ساتھ بارڈر کوآرڈینیشن اور تعاون مزید بہتربنانے کی ہدایت بھی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوران اجلاس آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے دہشت گردی کے خلاف نتیجہ خیز تعاون کے لئے افغان تجاویز کاخیر مقدم بھی کیا۔