Tag: Gen Qamar Javed Bajwa

  • پاک افواج تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ

    پاک افواج تمام چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، آرمی چیف جنرل باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے، تربیتی مشقیں حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بہاولپور کے قریب سرمائی تربیتی مشقوں کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے سرمائی تربیتی مشقیں دیکھیں، اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹرانس فرنٹیئر آپریشنز کا بھی جائزہ لیا۔

    مشقوں میں پاک فضائیہ اور سعودی زمینی افواج کے دستے بھی شریک تھے، اس موقع پر سینئر کور کمانڈر آئی جی ٹریننگ پاک فضائیہ کے اعلی ٰ حکام بھی موجود تھے۔

    سعودی افواج کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل احمد بن عبداللہ المقرن نے بھی مشقیں دیکھیں۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ سمیت تمام شرکاء کے تربیتی معیار کی تعریف کی۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل باجوہ نے کہا کہ جنگ میں پاک فوج کی اسٹرائیک کور کا کردار فیصلہ کن ہوتا ہے، ایسی مشقیں حربی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دیتی ہیں۔

    پاک فوج کے جوانوں سے جرنیلوں تک سب بھرپور تربیت یافتہ ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ پاک افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

  • آرمی چیف کا دورہ اردن : جنرل قمرجاوید باجوہ کواعلیٰ فوجی اعزازسے نوازا گیا

    آرمی چیف کا دورہ اردن : جنرل قمرجاوید باجوہ کواعلیٰ فوجی اعزازسے نوازا گیا

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کو کواردن کےاعلیٰ فوجی اعزازسےنوازاگیا ہے، اردن کےشاہ عبداللہ دوئم بن الحسین نے انہیں یہ اعزاز دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ 3روزہ سرکاری دورےپراردن پہنچ گئےایئر پورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا، بعد ازاں آرمی چیف نے شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اورباہمی تعاون پربات چیت اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ دفاعی پیداوارسمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کوفروغ دیناچاہتےہیں، لیفٹیننٹ جنرل محمودعبدالحلیم کا کہنا تھا کہ اردن پاکستان کوقابل اعتبارشراکت دارسمجھتاہے،ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزیدوسعت چاہتے ہیں۔

    جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان اردن کوخصوصی اہمیت دیتاہے، اردن کےہرمثبت اقدام کوخوش آئندکہیں گے، اردن کی جانب سے کسی بھی مثبت پیشرفت کاخیرمقدم کیاجائے گا۔

    آرمی چیف نے مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں اور دفاعی تعلقات میں تعاون کی پیشکش کی جس پر اردن کے چیئرمین جوائن چیفس آف سٹاف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی پیشکش پرشکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں شاہ عبداللہ دوئم بن الحسین نے آرمی چیف کوآرڈر آف دی ملٹری میرٹ عطا کیا۔

  • پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے، جنرل باجوہ

    پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے، جنرل باجوہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے، ہماری پوری توجہ بلوچستان کی طرف ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہمیں یہیں رہنا ہے اور یہیں مرنا ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے آئی ایس پی آر ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی میں طلباء اور فیکلٹی ممبرز سے ملاقات کی۔

    آرمی چیف سے ملاقات کرنے والوں میں 173 طلباء اور فیکلٹی ممبرز کا تعلق بلوچستان کے مختلف تعلیمی اداروں سے تھا، جنرل قمرجاویدباجوہ نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کےنوجوان قیمتی سرمایہ ہیں، قومی دھارے میں شامل ہوکر ملکی ترقی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی تمام اکائیوں میں ہم آہنگی بے حد ضروری ہے، ہم آہنگی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا

    مل کر چلیں گے تو آسمان کی بلندیوں کو بھی چھولیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میرا اوڑھنا بچھونا پاکستان میں ہے، پاکستان ہمارا ملک ہے، ہمیں یہیں رہنا ہے اور یہیں جان دینی ہے، مجھے بلوچستان سے بہت محبت ہے، ہماری پوری توجہ بلوچستان کی طرف ہے، فخر ہے میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے، پاکستان بلوچستان کے بغیر نامکمل ہے۔

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کےنام میں جو”ستان”ہےوہ بلوچستان سےہے، بلوچستان میں امن واستحکام کے بغیر ہم ترقی نہیں کرسکتے، تعلیم ہماری قومی تر جیح ہے، بلوچستان میں کئی اے پی ایس اسکول کھولے جارہے ہیں، اس کے علاوہ کوئٹہ میں نسٹ کا کیمپس کھولا جارہا ہے، ہمیں استعداد بڑھانی ہے تاکہ لوگ بلوچستان آکر کام کرسکیں۔


    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے سوات میں آرمی پبلک،اسکول اینڈ کالج اور مہمندایجنسی میں سڑک کا افتتاح کردیا


    انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اور ایجنسیاں باہر سے پروپیگنڈا کررہی ہیں، ہمیں ملک مخالف پروپیگنڈے سے گمراہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔


    مزید پڑھیں: شہدا ہمارا فخر ہیں،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ


    انہوں نے بتایا کہ پاک فوج محفوظ اور مستحکم پاکستان کیلئے پر عزم ہے، ہم اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، کسی کو اتنی جرات نہیں کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھ سکے۔


    مزید پڑھیں: ہماری جانیں پاکستان کے لیے ہر وقت حاضر ہیں‘ آرمی چیف


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے امریکی مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اورباڈر مینجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے خصوصی ملاقات کی ہے۔

    آرمی چیف نے بعض امریکی اورافغان حلقوں کی پاکستان پر الزام تراشی پر تحفظات کااظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں اورکردار کو ہر سطح پرسراہا گیا ہے۔ امریکا میں پالیسی ریویو کےموقع پر ہی ایسی الزام تراشی ہوتی ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بہتر قومی مفاد میں دہشت گردی کے خاتمےکیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتارہے گا۔

    جنرل نکلسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اورعوام کا دہشت گردی کیخلاف عزم قابل تعریف ہے، ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • ہرطرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، جنرل قمر باجوہ

    ہرطرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، جنرل قمر باجوہ

    راولپنڈی : چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کے تعاون سے جاری رہے گی، انشااللہ تعالیٰ ملک سے ہر طرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے گوجرانوالہ گیریژن کا دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، گوجرانوالہ گیریژن پہنچنے پرلیفٹیننٹ جنرل اکرم الحق نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پسرور کینٹ کا بھی دورہ کیا، انہوں نے افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    آرمی چیف کو گوجرانوالہ گیریژن میں آپریشن ”رد الفساد “ اور مردم شماری سے متعلق اور گوجرانوالہ کور کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    چیف آف آرمی اسٹاف نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فوجی جوانوں کے بلند حوصلے اور ان کی پیشہ ورانہ تیاری کو سراہا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ قوم کے تعاون سے جاری رہے گی، ملک سے ہر طرح کے فسادیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے، انشااللہ تعالیٰ ملک سےہر طرح کے فسادیوں کاخاتمہ کرکے دم لیں گے۔