Tag: Gen Raheel Sharif

  • آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرمی چیف

    آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرمی چیف

    لاہور: آرمی چیف جنرل راحیل شرین نے کہا ہے آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب سےشہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا،کور کمانڈر لاہور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کوپیشہ ورانہ اموراورآپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا،آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز لاہور میں خطاب کیا۔

     جنرل راحیل شریف نے کہا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، آپریشن ضرب عضب سےشہری علاقوں میں مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ امن کےلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن سے حالات میں بہتری آئی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پھر کہہ دیا دہشت گردی کے خاتمے تک ضرب عضب جاری رہے گا۔

  • ہتھیار ڈالنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا، جنرل راحیل شریف

    ہتھیار ڈالنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا، جنرل راحیل شریف

    کوئٹہ : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ تشدد کا راستہ ترک کرنے اور ہتھیار ڈالنے والوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ہیڈکوارٹر سدرن کمانڈ کوئٹہ کے دورے کے موقع پر کہی۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو بلوچستان میں سیکورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ توانائی اور تجارت کے علاقائی مرکز کے طور پر بلوچستان کی مکمل صلاحیتوں سے سول اور ملٹری مشترکہ کوششوں سے ہی فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی حوصلہ افزا ہے کہ علیحدگی پسند آہستہ آہستہ قومی دھارے میں واپس آرہے ہیں۔ ان افراد کو بسانے اور معاشرے میں مقام دلانے کے لئے مکمل تعاون کیا جائے گا۔

    بریفنگ میں چیف سیکریٹری بلوچستان ، آئی جی ایف سی اورڈی جی آئی ایس آئی سمیت اعلی سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اسحاق ڈار نے ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آئی ڈی پیزکی جلدواپسی کے علاوہ ان کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی ہے، ملاقات میں قبائلی علاقوں میں ترقیاتی منصوبےمکمل کرنےپربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

     آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی اور آپریشن ضرب عضب میں فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

  • آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی، آرمی چیف

    آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمرتوڑدی، آرمی چیف

    راولپنڈی : پاک فوج کے سر براہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لئے پاکستان کی قر بانیاں سب سے بڑھ کر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج کا دورہ کیا۔

    کالج کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے کامیاب انعقاد سے دہشت گردوں کی کمین گاہیں ختم ہوئی ہیں اور ان کے لئے کہیں چھپنے کی جگہ نہیں رہی۔

    ان کا مزید کہنا تھا آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہیں اور دہشتگردی کیخلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے۔

    انھوں نے اس عزم کو دہرایا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجنوبی افریقہ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاجنوبی افریقہ کا دورہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ سرکاری دورے پر جنوبی افریقہ پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا جنوبی افریقن آرمی چیف سولی شوکے نے استقبال کیا ۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کو گارڈ آف آنر اور اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جنوبی افریقہ کے آرمی چیف نے ملاقات کی۔

    ملاقات میں جنوبی افریقن آرمی چیف نے پاکستانی فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • دہشت گردی کےخاتمےتک کارروائیاں جاری رہیں گی، جنرل راحیل شریف

    دہشت گردی کےخاتمےتک کارروائیاں جاری رہیں گی، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اورجنوبی وزیرستان کادورہ کیا،دورے کے دوران آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا اور شوال کے علاقے کو کلیئر کروانے کے حوالے سے پلان کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ شوال میں آپریشن کاابتدائی مرحلہ مکمل کرلیاگیا ہے۔ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے تک کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی اورجنوبی وزیرستان کے دورہ کے موقع پر پاک افغان بارڈرکےقریب جاری آپریشن سےمتعلق بریفنگ میں کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف آپریشن جاری رہے گا۔

     آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا دہشت گردوں اور پیسہ فراہم کرنے والوں کے خلاف آپریشن ملک بھر میں جاری رہے گا۔

    پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا ہدف مکمل کیئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف نے شوال کے اردگرد چوٹیاں کلیئر کرانےپرجوانوں کوشاباش دیتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کو بھی سراہا۔

    ان کا کہنا تھا ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائی جاری رکھیں گے۔

  • وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    وزیر اعظم نواز شریف کا جنرل راحیل شریف سے ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد / ماسکو : وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ گفتگو میں ملکی سلامتی کی صورتحال، آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد پر تبالہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں پر قوم کو فخر ہے۔ پاک فوج ملک کے دفاع کیلئے بڑی قربانیاں دے رہی ہے، ایسے موقع پر فوج کے خلاف بیان بازی کرنا مناسب نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قبانیاں دے رہی ہیں۔ حکومت اور سیکورٹی ادارے مل کر اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر قابو پائیں گے۔

  • ماسکو: آرمی چیف نے روس کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا

    ماسکو: آرمی چیف نے روس کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا

    ماسکو : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں ہونےو الی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا،جدید ہتھیاروں اور طیاروں میں خصوصی دلچسپی لکا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے روس میں جاری دفاعی نمائش کا دورہ کیا، پاک فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے نمائش میں رکھے گئے جدید ہتھیاروں اور طیاروں میں خصوصی دلچسپی لی۔  

    انہوں نے روسی پارلیمنٹ ڈوما کے چیئرمین سے ملاقات بھی کی جس میں باہمی تعلقات اور خطے میں قیام امن اور ترقی پر بات چیت ہوئی۔

    اس موقع پر چیئرمین ڈوما کا کہنا تھاکہ خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں روس پاکستان کے ساتھ ہے۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال

    ماسکو: آرمی چیف جنرل راحیل شریف روس کے تین روزہ دورے کیلئے ماسکو پہنچ گئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا ماسکو پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

    آرمی چیف نے روس کے فوجیوں کی یادگار پر سلامی پیش کی۔ اس موقع پر روسی بینڈ نے پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجائی۔   جنرل راحیل شریف نے روس کے لینڈ فورس کمانڈر کرنل جنرل اولیگ سینکو سے بھی ملاقات  کی، ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سربراہ پاک فوج اپنے 3 روزہ دورے کے دوران روسی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل راحیل شریف

    بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت فارمیشن کمانڈرز کانفرنس راولپنڈی میں منعقد ہوئی، کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ بھارتی عزائم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    کانفرنس میں بھارت کے جارحانہ بیانات کا سخت نوٹس لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں فارمیشن کمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور، ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال، ملک کو درپیش خطرات اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں بھارتی بیانات کا سنجیدہ نوٹس لیا گیا۔

    کانفرنس میں بھارت پر واضح کیا گیا کہ پاکستان اور علاقائی سلامتی کی ہمیشہ حفاظت کی جائیگی اور پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔

    اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام نہایت قابل افسوس ہے۔

    بھارتی سیاستدان اقوام متحدہ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارا بنیادی اور اجتماعی مقصد پاکستان کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانا ہے۔

    آخری دہشت گرد اور ان کے آخری ٹھکانے کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بھاگنے والے دہشت گردوں کو روکنے کیلئے تمام کمانڈرز ممکنہ اقدامات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی قومی پوری دنیا میں سب سے زیادہ پُرامن قوم ہے۔ موجودہ مشکل حالات میں پاکستانی قوم فاتح قوم کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔