Tag: Gen Raheel Sharif

  • متاثرین کی بحالی کاعمل جلدازجلد مکمل کیاجائے، جنرل راحیل شریف

    متاثرین کی بحالی کاعمل جلدازجلد مکمل کیاجائے، جنرل راحیل شریف

    فاٹا: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں سے شدت پسندی کی طرف رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔فاٹامیں سینٹرل ٹریڈ کوریڈور کے اہم سیکشن کا افتتاح کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

    انہوں نےہدایت کی کہ متاثرین کی بحالی اورتعمیرنوکاعمل جلدازجلد مکمل کر لیا جائے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں سے قبائلی علاقوں میں عوام کا میعار زندگی بلند ہوگا۔

    انہوں نےکہاکہ فاٹا میں ترقی فوج کا ترجیحی ٹاسک ہے۔پاک فوج نے فاٹا ایک سو اٹہتر منصوبے مکمل کیے

  • خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    روالپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل کے ایک روزہ دورے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر آرمی چیف نےافغان صدر اشرف غنی کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیرحنیف عتمر،وزیردفاع بسم اللہ محمد،افغان آرمی چیف جنرل شیرمحمد کریمی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں آرمی چیف نے افغانستان کی ایک انفٹری بریگیڈ کی تربیت اورآلات کی فراہمی کی بھی پیشکش کی۔

     افغان انتخابات کوباہمی تعلقات میں تاریخی اہمیت کاحامل قراردیاانھوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کے ایک نئے باب کاآغازہوگا، آرمی چیف کاکہناتھا کہ ایک پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اورخطے میں سکیورٹی کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے اپنے مشترکہ دشمن دہشتگردی کاخاتمہ یقینی بنانا ہوگا۔

  • آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    کابل: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج افغانستان کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔

    دورے کے موقع پرجنرل راحیل شریف کی نو منتخب افغان صدر اشرف غنی ،،افغان سی ای او عبداللہ عبداللہ ، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ اس دوران پاک افغان دفاعی تعلقات اور تعاون سمیت پاک افغان بارڈر کی تازہ ترین صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

    آرمی چیف افغانستان میں روپوش دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور دیگر کے خلاف کارروائی سمیت افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کامعاملہ بھی اٹھا رہےہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمعرات کو کابل روانہ ہوں گے۔

    پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کل ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل جائی گے، جہاں وہ اعلی افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملیں گے، جنرل راحیل افغان وزیر دفاع اورقومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلی فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف راحیل شریف کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف سے ان کے دفتر میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک اور خطےکی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،

    وزیراعظم نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج کی حکمت عملی اور  آپریشن ضربِ عضب کی کامیاب کارروائیوں کو کو سراہتے ہوئےکہا کہ انسداد دہشت گردی کےادارے نیکٹا کوفعال کرنا ہوگا،

    نوازشریف نے کہا کہ قوم دہشت گردی کےخاتمےکاپختہ عزم رکھتی ہے،دہشت گردوں کے خاتمےکیلئےجامع اورمؤثرحکمت عملی اپناناہوگی، وزیراعظم اور آرمی چیف کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں سکیورٹی اور قومی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی امورپر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

  • جنرل راحیل شریف نومبرمیں امریکہ کا سرکاری دورہ کرینگے

    جنرل راحیل شریف نومبرمیں امریکہ کا سرکاری دورہ کرینگے

    راولپنڈی :جنرل راحیل شریف نومبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف آئندہ ماہ نومبر میں امریکہ سرکاری دورے پر جائیں گےجس میں وہ امریکی دفاعی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جنرل راحیل شریف کو دورہ امریکہ کی دعوت امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈملسی نے دی ہے ۔ سولہ نومبر سے شروع ہونے والے ایک ہفتے کے دورے میں جنرل راحیل امریکی وزیردفاع چک ہیگل،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارٹن ڈملسی ، امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائڈ آسٹن سمیت امریکی دفاعی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    جنرل راحیل شریف فلوریڈا کے شہر ٹامپا میں سینٹ کام ہیڈکوارٹر بھی جائیں گے جہاں پاک امریکہ اور افغانستان سے متعلقہ امور زیر غور آئیں گے۔

  • جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ ائیر بیس کا دورہ کیا

    جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ ائیر بیس کا دورہ کیا

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ کے دورے پر ہیں اور انہوں نے کوئٹہ میں پی اےایف سمنگلی اورآرمی ایوی ایشن بیس خالد کادورہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں سے مقابلہ کرنے والے اور ان کو شکست دینےوالےجوانوں سے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کوسراہا۔

    گزشتہ روز جنرل راحیل نے کہا تھا کہ دہشت گرد آپریشن ضرب عضب کے بعد بھاگ رہے ہیں لیکن انہیں چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

    ان کاکہناتھا کہ فورسز ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور وہ قوم کی دعاؤں سے دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گی۔