Tag: Gen rahil Sharif

  • علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش ختم کرائی جائے، الطاف حسین

    علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش ختم کرائی جائے، الطاف حسین

    لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی ہے کہ حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے ریسٹورنٹ پر رینجرز کے چھاپے کے دوران قبضہ میں لی گئی تمام اشیاء واپس کرائی جائیں اورانکے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش فی الفورختم کرائی جائے۔

    ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ رینجرز اہلکاروں نے جمعرات کی شب کلفٹن کے علاقے میں حق پرست رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر غیرقانونی چھاپہ مارکر ریسٹورنٹ کے مینیجراور علی رضاعابدی کے کزن کو گرفتارکیا اور ریسٹورنٹ کو سیل کردیا ۔

    رینجرز کی جانب سے ریسٹورنٹ پر تالے ڈالنے کے مختلف جواز پیش کیے جارہے ہیں اور علی رضا عابدی کو معاشی طورپر نقصان پہنچا کر ہراساں کیاجارہا ہے ۔

    الطاف حسین نے کہاکہ علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپے کے دوران رینجرزکے اہلکاروں نے لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، کیمرہ ریکارڈنگ اور دیگر اشیاء اپنے قبضے میں کرلیں ۔

    الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے اپیل کی کہ اس سے پہلے کہ ان اشیاء کو ضائع کیاجائے یہ تمام اشیاء رینجرز کے قبضے سے واگزار کراکرواپس کرائی جائیں اور علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ کی غیرقانونی بندش فی الفورختم کرائی جائے۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی ، چارکورکمانڈرزاکتوبرمیں ریٹائرہوں گے

    ڈی جی آئی ایس آئی ، چارکورکمانڈرزاکتوبرمیں ریٹائرہوں گے

    راولپنڈی: مسلح افواج کے خفیہ ادارے کےآئندہ سربراہ کی تعیناتی موجودہ حکومت کے لئے ایک امتحان کے طور پرلی جارہی ہےاورخطے کی صورتحال کے پیشِ نظراس اہم عہدے کا انتخاب شدیداہمیت اختیارکرگیاہے۔

    پاک فوج کےڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام کی مدت ملازمت یکم اکتوبردوہزارچودہ کو پوری ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق ظہیرالاسلام کی ریٹائرمنٹ کے بعدموجودہ تھری اسٹارافسران میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کےسربراہ لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال رمدے،کورکمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل نوید زمان،کورکمانڈرلیفٹنٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ کا نام اہم ترین عہدے کیلئےزیرغورہے۔

    ذرائع کاکہناہےاگرکسی نئےترقی پانےوالےافسرکواس عہدےکیلئے منتخب کیا گیاتو اس صورت میں میجرجنرل رضوان اختر اورمیجر جنرل نویداحمد لیفٹنٹ جنرل کے عہدےپرپروموشن کے بعد ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی کے عہدے پرتعینات ہوسکتے ہیں تاہم اس اہم عہدے پرتعیناتی کےلئے حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف ہی کریں گے۔

    پاک فوج کےپانچ سینئرافسران اکتوبرکے اوائل میں اپنی ملازمت کی مدت پوری کر لیں گے، مذکورہ افسران کی ریٹائرمنٹ کے آرڈر آئندہ ہفتےجاری ہوں گے۔

    ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنےوالوں میں چارپاکورکمانڈرزاورڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں،ذرائع کےمطابق یکم اکتوبردوہزارچودہ کوریٹائرہونےوالوں میں کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، کورکمانڈرگوجرانوالہ لیفٹننٹ جنرل سلیم نواز، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی، کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالسلام شامل ہیں۔

    ان آسامیوں کو پُرکرنےکیلئےسربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف پانچ افسران کی تھری اسٹارکےعہدے پرترقی دیں گے، ذرائع کے مطابق میجر جنرل نوید احمد، میجرجنرل سہیل عباس، میجر جنرل رضوان اختر، میجر جنرل میاں ہلال حسین، میجر جنرل غیورمحمد ، میجرجنرل نادرزیب، میجر جنرل محمد اقبال اورمیجرجنرل نذیر احمد بٹ کے نام ترقی کیلئے زیرغورہیں۔