Tag: Gen.zubair mehmood

  • ایئرچیف مارشل سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

    ایئرچیف مارشل سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ملاقات

    کراچی : ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں جنرل زبیر محمود حیات نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔

    اس حوالے سے ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایئرچیف مارشل مجاہد انور سے خصوصی ملاقات کی اور سرحدوں کی حالیہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہراول دستے کی حیثیت رکھتی ہے اور حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پرپورا اتری ہے۔

    اس موقع پر ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا تھا کہ دشمن کو اس کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ ملکی دفاع کو یقینی بنائے گی۔

    مزید پڑھیں: وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمنوں کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ پاک فضائیہ وطن کی فضائی حدود کے دفاع کے لئے اپنی بھرپور قوت کے ساتھ ہمہ وقت تیار ہے۔

  • ایرو ناٹیکل کمپلیکس دفاعی پیداوار میں کلیدی کردار کا حامل ہے، جنرل زبیر محمود حیات

    ایرو ناٹیکل کمپلیکس دفاعی پیداوار میں کلیدی کردار کا حامل ہے، جنرل زبیر محمود حیات

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں کارکردگی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات کو پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ (پی اے سی) کی فیکٹریز میں جاری منصوبہ جات پر مکمل بریفنگ دی گئی۔

    جنرل زبیر نے کام کی رفتار اور اس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل زبیر محمود حیات نے کہا کہ پی اے سی دفاعی پیداوار میں ایک کلیدی کردار کا حامل ادارہ ہے،انہوں نے پی اے سی کی خود انحصاری کی پالیسی اور تمام منصوبوں میں عالمی معیار کے حصول کو سراہا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پی اے سی کامرہ کے مستقبل کے منصوبہ جات میں بھرپور اعانت کا اعادہ کیا، جنرل زبیر محمود حیات کی پی اے سی آمد کے موقع پر ائیرمارشل احمر شہزاد لغاری نے ان کا استقبال کیا۔

  • جنرل زبیر یا جنرل باجوہ نے حسین نواز سے ملاقات نہیں کی، آئی ایس پی آر

    جنرل زبیر یا جنرل باجوہ نے حسین نواز سے ملاقات نہیں کی، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنرل زبیر محمود اور جنرل قمر باجوہ نے حسین نواز سے کوئی ملاقات نہیں کی، اس ضمن میں میڈیا اور سوشل میڈیا پر جو خبریں آئی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز سے کوئی ملاقات نہیں کی۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ میڈیا اورسوشل میڈیا پر ان دونوں افسران کی حسین نواز سے ملاقات سے متعلق جو من گھڑت خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ سرا سر جھوٹ پر مبنی ہیں۔

    واضح رہے کہ سینئرصحافی و تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم  نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز، آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے بحریہ ٹاﺅن فیز 8 کے ایک گھر میں میٹنگ ہوئی ہے۔

    وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں مسلم لیگ ن کے جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم سے گفتگو کررہے تھے ۔ بعد ازاں پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے چوہدری غلام حسین کا یہ دعویٰ جھٹلادیا اور واضح کیا کہ حسین نواز سے آرمی چیف یا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ۔