Tag: general

  • جنرل سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے کی نگرانی کی: امریکا

    جنرل سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے کی نگرانی کی: امریکا

    واشنگٹن: امریکا کے نائب صدر مائیک پینس نے ایرانی جنرل سلیمانی پر سعودی ہوائی اڈوں پر حملے کا بھی الزام عائد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایرانی جنرل کو سعودی عرب میں تنصیبات پر حملے کا ماسٹرمائنڈ سمجھتی ہے۔ مائیک پینس کا کہنا ہے کہ قاسم سلیمانی نے سعودی ہوائی اڈوں پر حملے اپنی نگرانی میں کرائے تھے۔

    امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے جنرل درجنوں افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ یمن میں حوثی باغیوں کو مالی اور جنگی سپورٹ بھی فراہم کی گئی۔ جس کے باعث انہوں نے سعودی ایئرپورٹ اور دیگر مقامات پر کئی راکٹ داغے۔ ایرانی جنرل کئی افراد کے قاتل تھے۔

    ادھر نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ عراق میں ہمارے مشن کا مقصد داعش اور دہشت گردی روکنا ہے، اتحادی ایرانی سرگرمیوں سے پریشان ہیں۔

    اتحادی افواج ایرانی سرگرمیوں سے پریشان ہیں: نیٹو

    اپنے ایک بیان میں نیٹوسیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اس مشن کا مقصد عراقی فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانا بھی ہے۔ امریکا کی جانب سے سلیمانی کے قتل پر نیٹو کو بریفنگ دی گئی، البتہ تشویش ہے۔

    خیال رہے کہ 3 جنوری کو بغداد میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9 افرادجاں بحق ہوگئے تھے ، ان کے قافلے کو میزائل سے نشانہ بنایا، پینٹاگون کا کہنا تھا کارروائی صدرٹرمپ کے حکم پر کی گئی۔

  • یورپی انتخابات میں عام ووٹر کو باہر لانا مشکل کام ہے، رپورٹ

    یورپی انتخابات میں عام ووٹر کو باہر لانا مشکل کام ہے، رپورٹ

    برسلز : قومی انتخابات کے برعکس یورپی یونین کے انتخابات کے لیے عام ووٹر کو باہر لانا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے۔ آئندہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں بھی صورتحال مختلف نہیں اور اس کا فائدہ دائیں بازو کی جماعتیں اٹھا سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کثیر القومی جمہوریت میں یہ دنیا کا سب سے بڑی انتخابی عمل ہے تاہم یورپی پارلیمان کے انتخابات کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے ووٹرز کو باہر لانا ہمیشہ ہی ایک مشکل عمل رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 2014ء میں ہونے والے گزشتہ انتخابات میں قریب 60 فیصد ووٹرز نے ووٹنگ کے عمل کو نظر انداز ہی کر دیا۔

    دوسری طرف مہاجرین کے بحران کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال جو یورپ میں اخلاقی اور سیاسی سطح پر تقسیم کا باعث بنی اور پھر بریگزٹ کے عمل کے بعد بعض ووٹرز کے خیال میں 23 سے 26 مئی تک ہونے والے یورپی پارلیمان کے انتخابات، ایک طرح سے ایک موقع ہیں کہ قوم پرستوں اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے عزائم کے آگے بند باندھا جا سکے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انتخابات کے حوالے سے تحقیق نے ایک بات البتہ واضح کی ہے کہ جب عوامیت پسند جماعتیں انتخاب لڑ رہی ہوں تو زیادہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے آتے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین میں قومی شناخت کھو جانے کے خوف میں مبتلا افراد عوامیت پسند جماعتوں کے حق میں باہر نکلتے ہیں تو جو دوسری جانب سیاسی طور پر اعتدال پسند اور بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے زیادہ تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلتے ہیں تاکہ دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی قوتوں کے یورپ کی رہنمائی کا راستہ روکا جا سکے اور تاریخ کے سیاہ ترین لمحات کا اعادہ ہو پائے۔

  • زمبابوے میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل جاری

    زمبابوے میں عام انتخابات کے دوران پولنگ کا عمل جاری

    ہرارے : زمبابوے کے جنرل الیکشن کا آغاز صبح 7 بجے ہوگیا، جس میں عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئے صدر اور اراکین پارلیمنٹ کا انتخاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق افریقی ملک زمبابوے میں 4 دہائیوں کے بعد ہونے والے پہلے انتخابات میں عوام پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے تک اپنے حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئے صدر اور اراکین پارلیمنٹ کا انتخابات کریں گے۔

    زمبابوے میں سابق صدر رابرٹ موگابے کی غیر موجودگی میں پہلی مرتبہ الیکشن کا انعقاد ہورہا ہے، کیوں کہ گذشتہ کئی برسوں سے موگابے زمبابوے صدرات پر قابض تھے جنہیں سنہ 2017 میں بغاوت کے بعد عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

    زمبابوے میں ہونے والے جنرل الیکشن کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ہوا تھا جو شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ زمبابوے کا اقتدار حاصل کرنے کے لیے حکمران جماعت زانو پی ایف پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد ’موومنٹ فار ڈیموکریٹک چینج‘ سخت مقابلے کی امید ہے۔

    خیال رہے کہ بغاوت کے ذریعے صدارت سے برطرف کیے جانے والے سابق صدر رابرٹ موگابے سنہ 1980 میں زمبابوے کی آزادی کے بعد سے اقتدار پر قابض تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ رابرٹ موگابے نے صدراتی الیکشن میں حصّہ لینے والے ایمرسن منگاوا کی حمایت کرنے اور انہیں ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ صدراتی انتخابات میں حصّہ لینے والے ایمرسن منگاوا رابرٹ موگابے کے نائب صدر تھے، موگابے کو پارٹی صدرات سے ہٹائے جانے کے بعد ایمرسن منگاوا کو پارٹی کا نیا سربراہ بنایا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، جرنل سمیت اعلیٰ افسران پر پابندی عائد

    میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، جرنل سمیت اعلیٰ افسران پر پابندی عائد

    پیرس: پورپی یونین نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث میانمار کے فوجی جرنل سمیت سات اعلیٰ افسران پر پابندی عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے اعلیٰ افسران پر سفری پابندی عائد کرتے ہوئے اثاثے بھی منجمد کردیے گئے ہیں جس کے بعد اب مذکورہ افسران یورپ نہیں جاسکیں گے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کی وجہ سے میانمار کے اعلیٰ فوجی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کی ہیں، ان میں ایک ایسا فوجی جنرل شامل ہے، جو میانمار کی ریاست راکھین میں ملکی فوج کے آپریشن کا سربراہ تھا۔

    ملٹری آپریشن کے نام پر میانمار فوج کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم کی وجہ سے متعدد افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ سات لاکھ سے زائد روہنگیا اپنی جانیں بچانے کے لیے فرار ہو کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے۔


    بنگلہ دیش: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، 12 روہنگیا مہاجرین جاں بحق


    یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے اعلان کے بعد میانمار حکام نے ان فوجی اعلیٰ افسران کو عہدے سے برطرف کردیا جن پر یورپی یونین نے پابندی عائد کی ہے۔

    خیال رہے کہ دفاعی حوالے سے اس پابندی کی وجہ سے یورپی یونین نے میانمار کی فوج کے ساتھ کسی بھی اشتراک عمل اور تربیتی پروگرام کو قانوناﹰ ممنوع قرار دے رکھا ہے۔


    سلامتی کونسل کا میانمار کو جلد روہنگیا مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت


    خیال رہے کہ گذشتہ سال اگست میں برما کی ریاست رکھائن میں ملٹری آپریشن کے نام پر برمی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی گئی تھی جس کے باعث مجبوراً لاکھوں روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش ہجرت کر گئے تھے۔

    علاوہ ازیں رواں سال 9 مئی کو بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ میں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کا 45 واں اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں مسلم ممالک کے رہنماؤں نے روہنگیا بحران کو مسلمانوں کی نسل کشی قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • چیف جسٹس ثاقب نثار کی جنرل اسپتال لاہور آمد

    چیف جسٹس ثاقب نثار کی جنرل اسپتال لاہور آمد

    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جنرل اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور نئے تعمیر پنجاب انسٹیوٹ آف نیورو سائنسزکا دورہ بھی دورہ بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار اچانک دورے پر لاہور کے جنرل اسپتال کا دورہ کرنے پہنچ گئے۔ چیف جسٹس مختلف اسپتال کے مختلف وارڈ میں بھی گئے۔

    چیف جسٹس نے مریضوں سے ملاقات میں اسپتال کے حالات دریافت کیے تو مریضوں نے رو رو کر چیف جسٹس کے  سامنے شکایات کے  انبار لگا دیئے۔

    مریضوں نے شکایت کی کہ مریض تڑپ رہاہوتاہےلیکن ڈاکٹر چیک نہیں کرتے اور دور دور سے آنے والے مریضوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے، جس پر چیف جسٹس نے اسپتال کے عملے کو مریضوں کو بہترعلاج فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    چیف جسٹس آف پاکستان کی آمد پر مریضوں کی جانب سے شکایات کے انبار لگانے پر انتظانیہ نے پھرتی دیکھاتے ہوئے اسپتال کے دروازے ہی بند کردیئے تاکہ مریض چیف جسٹس سے شکایات نہ کرسکیں۔

    جنرل اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے اسپتال میں داخل ہونے کا گیٹ بند کردیا گیا جس کے باہر مریضوں اور ان کے لواحقین کی بڑی تعداد دروازہ کھولنے کے لیے دہائیاں دیتی رہی۔

    جنرل اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے آنے والے مریض نے علاج نہ ملنے پر چیف جسٹس کو دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ کئ ماہ سے آرہا ہوں اسپتال انتظامیہ میرا علاج ہی کر رہی ہے۔

    مریض نے چیف جسٹس نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے پرائیویٹ اسپتال میں علاج کروانے کا کہا جارہا ہے۔

    چیف جسٹس نے کینسرکےمریض کی شکایات پر اسپتال کی انتظامیہ کو تنبیہ کی اور مریض کو فوری علاج فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    چیف جسٹس نئے تعمیر پنجاب انسٹیوٹ آف نیورو سائنسزکا دورہ کریں گے، چیف جسٹس کےساتھ چیف سیکرٹری زاہد سعید، سیکٹری ہیلتھ نجم شاہ موجود بھی ہیں۔

    چیف جسٹس کے ہمراہ پرنسپل ڈاکٹرغیاث النبی طیب، ایم ایس صلاح الدین سمیت دیگرشخصیات موجود بھی ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں 12 تاریخ کو چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کی سینٹرل جیل کا بھی اچانک دورہ کیا تھا، چیف جسٹس کچن, اسپتال, اور قیدیوں کی مختلف بیرکوں میں بھی گئے تھے۔

    خیال رہے کہ جسٹس ثاقب نے قیدیوں کو فراہم کیے جانے والے کھانے کا معائنہ بھی کیا تھا اور چیف جسٹس اور جسٹس فیصل عرب نے کھانا خود کھا کر چیک کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔