Tag: General asif ghafoor

  • ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد پر ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں، میجر جنرل آصف غفور

    ڈیرن سیمی کی پاکستان آمد پر ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں، میجر جنرل آصف غفور

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان آمد اور پی ایس ایل میں شمولیت پر ایک بار پھر خوش آمدید کہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی۔ میجر جنرل آصف غفور نے مزار قائد پر حاضری دینے اور بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے پر  ویسٹ انڈیز  کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی پاکستان میں موجودگی ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹیم کے چیئرمین جاوید آفریدی کے ہمراہ بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔

    مزید پڑھیں: ڈیرن سیمی کی مزارِ قائد پر حاضری، قائدِ اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا

    ویسٹ انڈیز کی طرف سے کھیلنے والے بلے باز ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر حاضری کے وقت شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔

    ڈیرن سیمی نے مزار قائد پر پاکستان کا پرچم بھی لہرایا۔

    انہوں نے مزار قائد کے تعمیراتی حسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عظیم قوم پاکستان کے بانی کے مزار پر حاضری ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

  • امن کے مشترکہ قومی سفر میں پاکستانی میڈیا کا شکر گزار ہیں: آئی ایس پی آر

    امن کے مشترکہ قومی سفر میں پاکستانی میڈیا کا شکر گزار ہیں: آئی ایس پی آر

    اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے امن کے مشترکہ سفر میں پاکستانی میڈیا کے بھرپور تعاون پر شکریہ کا پیغام دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے پاکستان میں امن کی کوششوں اور قوم کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے سفر میں میڈیا کے کردار کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن کے مشترکہ قومی سفر میں میڈیا کے تعاون کے شکر گزار ہیں، بطور قوم دیر پا امن کے لیے یہ سفر مزید آگے بڑھائیں گے۔

    پاکستان، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اہم ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    ترجمان پاک فوج کے کا کہنا تھا کہ اقوام عالم میں دنیا ہمیں درست نظر سے مثبت طور پر دیکھے، پاکستان امن کی سرزمین ہے، دہشت گردوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔

    خیال رہے کہ آج بین الا قوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھاری قیمت ادا کی ہے، ملک میں دہشت گرد گروپ کا کوئی وجود نہیں، ہم نے پچھتر ہزار سے زائد جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

    پاکستان میں دہشت گرد گروپ کا کوئی وجود نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوز مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہے ملک میں کسی دہشت گرد گروپ کا وجود نہیں ہے، دہشت گردوں کے خاتمے میں خطے کو ایک سو تئیس ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہوا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔