Tag: general asim munir

  • پاک فوج قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی، آرمی چیف

    پاک فوج قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے بحیثیت ادارہ مکمل جانفشانی اور قلب و روح کے ساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

    گرین پاکستان سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج گرین پاکستان انیشیٹیو میں قوم کی امنگوں پر پورا اترے گی، پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی، انشأاللہ۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ میں اور ہم سب یہاں پاکستان کو ایک بار پھر سرسبز کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں، پاکستان کو اللّٰہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم باصلاحیت قوم ہیں ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم مل کر اسکی ترقی میں حصہ ڈالیں، ہم پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے بحیثیت ادارہ مکمل جانفشانی اور قلب و روح کے ساتھ اس مرحلہ کی تکمیل کیلئے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہونا، اللہ کی رحمت سے صرف کافر مایوس ہوتے ہیں، مسلمانوں کیلئے دو ہی حالتیں ہیں جب اس پر مصیبت آتی ہے تو وہ صبر کرتا ہے جب خوشی ملتی ہے تو وہ شکر ادا کرتا ہے۔

    پاکستان نے ترقی کی منازل طے کرنی ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اس کو ترقی کرنے سے نہیں روک سکتی ، انشأاللہ، ہمارے پاس ہر طرح کا پوٹینشل موجود ہے جو پاکستان کو عروج پر لے جاسکتا ہے، مسلمان کے لیے نا امیدی کفر ہے۔

  • یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فون

    یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فون

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فون کیا ہے، ٹیلی فونک رابطے کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلقات اور فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف اور یو اے ای کے صدر کے درمیان باہمی دفاعی اور فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

  • کراچی پولیس آفس حملہ: دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا نظر یہ نہیں، آرمی چیف

    کراچی پولیس آفس حملہ: دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا نظر یہ نہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کراچی پہنچ گئے ہیں انہوں نے گزشتہ روز دہشت گردی کا نشانہ بننے والے پولیس چیف آفس کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی پولیس آفس واقعے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں ہوتا، گمراہ کن تصور کو لالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے اعتماد اور فریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے۔

    No description available.

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کو ہمیشہ مسترد کیا ہے، ہم بہتر مستقبل کے لئے مل کر دہشت گردی کی لعنت پرقابو پالیں گے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ریاست اور قوم سیکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    آرمی چیف کو کورہیڈ کوارٹرز میں کراچی پولیس چیف آفس پرحملے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جنرل عاصم منیر نے زخمیوں کی عیادت اور صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔