Tag: general bajwa

  • آرمی چیف کی تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت

    آرمی چیف کی تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں روایتی اور غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امن تباہ کرنےکی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں عالمی،علاقائی،داخلی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔

    کانفرنس میں پاک افغان بارڈرکی صورتحال،احتیاطی اقدامات پربھی گفتگو ہوئی ، آرمی چیف نے مؤثربارڈرمینجمنٹ نظام پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا بارڈرمینجمنٹ سےنقل و حرکت اور داخلی سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

    آرمی چیف نے افغانستان سےغیرملکی عملےکےانخلامیں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطےمیں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیرکی آزادی کیلئےسیدعلی گیلانی کی جدوجہد اور قربانیوں پرخراج تحسین پیش کیا گیا ، شرکا نے کہا سیدعلی گیلانی نےپوری زندگی کشمیریوں کےحق خودارادیت کیلئےصرف کی۔

    کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کشمیری عوام کیساتھ ہے ، بھارتی ریاستی جبر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے اور پاکستان میں امن خراب کرنےکی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے گا۔

    کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیاافغانستان میں بامقصدرابطوں،انسانی ہمدردی کےتحت کرداراداکرے، خطےمیں دیرپاامن کیلئےعالمی برادری کامتحرک کردارضروری ہے، جس پر شرکا نے کہا کہ خطےمیں تمام فریقین دیرپاامن کے لئےباہمی تعاون کوفروغ دیں۔

    شرکا نے بھارتی جبرکیخلاف کشمیریوں کے حق خودارادیت سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے تمام فارمیشنزکی پرامن محرم کے لئے کوششوں کوسراہتے ہوئے روایتی ،غیرروایتی خطرات سےنمٹنےکی تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی،غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امن تباہ کرنےکی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنادیں گے۔

  • ریاست انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

    ریاست انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کو اصل منزل تک پہنچانے میں کردار ادا کریں، ریاست انتہا پسندی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا، آرمی چیف کی انٹرن شپ مکمل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ نوجوان قیادت متحد ہوکر تمام خطرات کو شکست دے، پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، پاکستان کے نوجوان پرجوش اور باصلاحیت ہیں، نوجوان ملک کو امن اور ترقی کی راہ پر لے کر جائیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فاٹا کے پی انضمام سے علاقے میں امن و استحکام، دیرپا ترقی ہوگی، تعلیم ہماری قومی ترجیح ہے، بلوچستان میں بھی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

    آرمی چیف کے مطابق جنگ کی نوعیت اور طریقہ کار بدل گئے ہیں، ہائیبرڈ جنگ میں دشمنوں کا مرکزی ہدف نوجوان ہیں، نوجوان پرعزم رہتے ہوئے درپیش خطرات کو شکست دیں، مجھے ہماری نوجوان نسل پر بھرپور اعتماد ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں بھی معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، نسٹ کیمپس کا قیام خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت ہے، فاٹا طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔

  • فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت ذمہ داریاں انجام دے گی، آرمی چیف

    فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت ذمہ داریاں انجام دے گی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے تحت ذمہ داریاں انجام دے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے الیکشن سپورٹ سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا، آرمی چیف کو الیکشن کمیشن سے معاونت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ الیکشن قوانین اور مینڈیٹ کے مطابق معاونت کی جائے، عوام کو جمہوری حق استعمال کرنے کے لیے پر امن، محفوظ ماحول یقینی بنایا جائے۔

    مزید پڑھیں: انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردارنہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سینیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردار نہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر عمل کررہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ الیکشن کے لئے امن کی صورتحال بہترکی جارہی ہے، پرنٹنگ پریس کے لئے بھی پاک فوج کے جوان تعینات ہیں،3 لاکھ 71ہزار جوان ملک بھر کے پولنگ اسٹیشن پرتعینات ہوں گے۔

    میجرجنرل آصف غفور نے واضح کیا کہ الیکشن سے تعلق نہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پرعمل کررہےہیں اور امن کی صورتحال بہتر کر رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں فوج کا براہ راست کوئی کردارنہیں ہے، افواہیں تھیں جوانوں کو احکامات جاری کئے گئے، جو سراسر غلط ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کی ملاقات

    آرمی چیف سے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے حالیہ باہمی سیکیورٹی رابطوں کو سراہا۔

    پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک ایران تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی کے امورپر بھی غور کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے بارڈرسیکیورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کو سراہا جبکہ حالیہ باہمی سیکیورٹی رابطوں کو بھی سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کاانحصارمغربی ایشیا سے وسیع تر تعاون میں ہے، قومی سلامتی، جرائم کے خطرے کو روکنے کیلئے آپسی تعاون کی ضرورت ہے۔

    خیال رہے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان میں ہیں۔


    مزید پڑھیں : دونوں ملکوں کی مشترکہ کوشش سے عوامی،اقتصادی رابطوں کوفروغ ملا، جواد ظریف


    گذشتہ روز ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے  وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی، اعلیٰ سطح ملاقات میں خطے میں امن وسلامتی اور دو طرقہ تعلقات کی مضبوطی پرتباد خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر علاقائی اقتصادی اشتراک کے لئے رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا اور کہا کہ ایران سے تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے بھی اعلیٰ سطح رابطوں کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ کوشش سے عوامی،اقتصادی رابطوں کوفروغ ملا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔