Tag: General Election 2023

  • ’’الیکشن تین ماہ میں نہ ہوئے تو ملک کیلئے برا ہوگا‘‘

    ’’الیکشن تین ماہ میں نہ ہوئے تو ملک کیلئے برا ہوگا‘‘

    کراچی : پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی(پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ الیکشن تین ماہ میں نہ ہوئے تو ملک کیلئے برا ہوگا۔

    نئی مردم شماری پر الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد نئی مردم شماری کے اعلان کے بعد انتکابات ناممکن ہوجائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو نئی حلقہ بندیاں کرنے کیلئے کم سے چار سے چھ ماہ درکار ہوں گے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ان حلقہ بندیوں سے پہلے ایک آئینی ترمیم کی ضرورت ہے، جس کا ذکر آئین کے 51 تھری موجود ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ آئینی ترمیم کرنے کیلئے حکومت کے پاس مطلوبہ تعداد ہی میسر نہیں تو یہ ممکن نہیں ہوسکتا کہ نئی حلقہ بندیاں ہوسکیں۔

    انہوں نے الیکشن کمیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو نئی حلقہ بندیوں کی بات کی جارہی ہے تو دوسری جانب ای سی پی کہتا ہے کہ وہ مقررہ وقت میں الیکشن کرادے گا تو یہ کیسس ممکن ہوسکتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گر وزیر اعظم واقعی نئی مردم شماری کے مطابق الیکشن کرانا چاہتے ہیں تو اِس کے لیے سی سی آئی سے مردم شماری نتائج کی منظوری درکار ہوگی۔

  • میں ڈرا نہیں رہا سمجھا رہا ہوں، عمران خان کا اہم حلقوں کو پیغام

    میں ڈرا نہیں رہا سمجھا رہا ہوں، عمران خان کا اہم حلقوں کو پیغام

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلی تحلیل نہ کی گئی تو ہم پنجاب اور کے پی میں الیکشن کروا لیں گے، عوام میں شدید غصہ ہے زیادہ دیر پرامن نہیں رہیں گے، میں ڈرا نہیں رہا سمجھا رہا ہوں۔

    یہ بات انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، عمران خان کا کہنا تھا کہ طاقتور حلقوں کو میرا پیغام ہے کہ پُرامن لوگ زیادہ دیر تک پُرامن نہیں رہیں گے، عوام کے اندر شدید غصہ پایا جارہا ہے اگر عوام کی الیکشن کی امید ختم ہوگئی تو پھر یہ سنبھالے نہیں جائیں گے، میں ڈرا نہیں رہا سمجھا رہا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ بنا ہوا ہے، اگر ملک میں جمہوریت ہے تو پھر میری تقاریر پر پابندی کیوں عائد ہے؟ میں نے ایسا کیا جرم کیا ہے کہ مجھے آزادی اظہار رائے کا حق نہیں؟

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر آتے ہیں تو ایکٹوسٹ کو اٹھانا شروع کردیتے ہیں، اب اندازہ ہوا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کا کیا حال ہوتا ہے۔

    عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق ہونے والے مذاکرات پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مذکرات سنجیدہ ہوکر کررہے ہیں یا محض دکھاوا ہے کیونکہ
    ایک طرف مذاکرات اور دوسری ہمارے لوگوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ بجٹ کے بعد قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی بات میں مجھے بدنیتی نظر آرہی ہے، انہوں نے تجویز دی کہ آپ الیکشن لڑیں، جیت گئے تو بجٹ بنالیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اگر 14 مئی سے پہلے اسمبلی تحلیل کردی گئی تو ہم پورے ملک میں الیکشن کیلئے تیار ہیں،اور اگر تحلیل نہ کی گئی تو ہم پنجاب اور کے پی میں الیکشن کروالیں گے۔

    عمران خان نے بتایا کہ یکم مئی کے حوالے سے اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں مزدورں کے لئے ریلیاں نکالی جائیں گی، لاہور کی ریلی کی قیادت میں کروں گا، اسلام آباد کی ریلی شاہ محمود اور پشاور کی ریلی پرویز خٹک لیڈ کریں گے، انہوں نے بتایا کہ میں لبرٹی مارکیٹ سے ناصر باغ تک جاؤں گا، ریلیاں نکالنے کا دوسرا مقصد آئین بچاؤ ریلی ہے۔

  • حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

    حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف ملک بھر انتخابات کے متعلق حکومت سے ہونے والے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گی یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر ہونے والے پولیس آپریشن کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے بھی لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا تھا۔

    اس حوالے سے زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شبلی فراز، اعظم سواتی، اعجاز چوہدری، حماد اظہر، محمود خان اور دیگر بھی موجود ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عمران خان کو حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی اس کے علاوہ چوہدری پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر آپریشن کے بعد مذاکرات کے مستقبل پر غور و خوص کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر مشاورت کی جارہی ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھنا ہے یا نہیں؟ تاہم اس کا حتمی فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

  • اگلے عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوں گے، فواد چوہدری

    اگلے عام انتخابات نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوں گے، فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیاں اگلے سال جنوری میں ہوں گی جن کے تحت الیکشن منعقد ہوں گے۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن نئی حلقہ بندیوں کی بنیاد پر ہوگا، مردم شماری دسمبر میں مکمل ہوجائے گی جبکہ آگلے سال جنوری میں الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرے گا۔

    فوادچوہدری نے کہا کہ مردم شماری کےلئے5ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، اس سلسلسے میں کابینہ نے رقم کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال میں حکومت اور وزیراعظم کی پالیسی کامیاب رہی، اومی کرون جس شدت سے آیا اس کے برعکس اسپتالوں پر دباؤ نہیں بڑھا،

    وفاقی وزیر کے مطابق برطانیہ بھی اب اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جارہا ہے جبکہ عمران خان مشکل حالات میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کے ساتھ کھڑے رہے۔

    فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں سرفہرست ہے جو تیزی سے نارمل صورتحال کی جانب آئے، کورونا وبا کی اس لہر کو بھی شکست دیں گے کیونکہ ویکسین کے ساتھ ہی کورونا کو شکست دی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی کرمنل مقدمہ 9ماہ کے اندر پورا کرنا ہوگا،9ماہ میں کرمنل مقدمہ ختم نہ ہونے پر جج چیف جسٹس کو وضاحت دے گا، کرمنل مقدمات 9ماہ سے زائد التواء پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں

    الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں، اس مقصد کے لیے اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا جس میں متعلقہ شعبوں کے افسران اور حکام شریک ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کر دیں، انتخابی عملے کے تربیتی ماڈیولز کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تربیت کے لیے استعمال مواد میں بہتری پر غور ہوگا۔

    اجلاس میں متعلقہ شعبوں کے افسر اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے، تمام صوبائی الیکشن کمشنر کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔