Tag: General Joseph Dunford

  • پاکستان کی مدد کےبغیرافغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے‘ جنرل جوزف

    پاکستان کی مدد کےبغیرافغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے‘ جنرل جوزف

    واشنگٹن : جنرل جوزف ڈانفورڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان کی مدد کے بغیرافغانستان میں جنگ جیتی نہیں جا سکتی۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈانفورڈ کا کہنا ہے کہ امریکہ پاکستان کے تعاون کے بغیر افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا۔

    صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے جنرل جوزف ڈانفورڈ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوں کےتجربات سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن پاکستان کی مد د کے بغیرافغانستان میں جنگ نہیں جیت سکے گا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کی جنوبی ایشیا سے متعلق نئی حکمت عملی میں پاکستان انتہائی اہم ہوگا۔

    افغانستان میں اضافی امریکی افواج کی تعیناتی کے حوالے سےجنرل جوزف ڈانفورڈ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں اضافی افواج کی تعیناتی سے روایتی افواج کو باغیوں کے ساتھ زیادہ قوت سے لڑنے میں مدد ملے گی۔


    آرمی چیف سے امریکی مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن کی ملاقات


    یاد رہےکہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل جان نکلسن نے ملاقات کی تھی۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف نے بعض امریکی اورافغان حلقوں کی پاکستان پرالزام تراشی پر تحفظات کااظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی قربانیوں اورکردار کو ہر سطح پرسراہا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • امریکی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمتِ عملی کا اعتراف کرلیا

    امریکی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمتِ عملی کا اعتراف کرلیا

    واشنگٹن : امریکی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی کامیاب حکمتِ عملی کا اعتراف کرلیا پاک فوج نے بلا امتیاز دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کیں۔

    امریکی چیف آف سٹاف کےعہدے کیلئے نامزد جنرل جوزف ڈنفورڈ نے سینٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ پاک فوج کے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن سے دہشتگرد گروہوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ پاکستان نےالقاعدہ سمیت ایسے تمام گروہوں کیخلاف کاروائی کی۔ جو افغانستان میں امریکا کیلئے خطرہ تھے، انھوں نے اعتراف کیا کہ اشرف غنی کے اقتدار میں آنے سے پاک افغان تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

    جنرل ڈنفورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ طویل المدتی پارٹنرشپ امریکا کے مفاد میں ہے، خطے میں امن سے امریکا اور پاکستان کو فائدہ ہوگا ، امریکہ اور پاکستان مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحت کام کرتے ہیں، شدت پسندتنظیموں کےخلاف لڑائی میں پاکستان نےساتھ دیا، القاعدہ کی شکست کیلئے پاکستان سےتعاون جاری رکھنا ہوگا۔

      جنرل جوزف نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات امریکا کے مفاد میں ہے،مستحکم پاکستان اور پرامن افغانستان کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ہوگا انھوں نے کہا کہ کولیشن سپورٹ فنڈ سے پاکستان کی مدد جاری کریگی، اگر انھیں چیف آف اسٹاف بنایا جاتا ہے تو پاک فوج کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔