Tag: general-qamar-javed-bajwa

  • قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کو شکست دے کررہیں گے، آرمی چیف

    قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کو شکست دے کررہیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم ملک دشمن قوتوں کیخلاف اتحاد کے ساتھ سینہ سپر ہے، قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کو شکست دے کر رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ آرمی چیف نے اپنا حق رائے دہی راولپنڈی میں استعمال کرلیا، جنرل قمرجاوید باجوہ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

    آرمی چیف نے ایف جی قائداعظم سیکنڈری اسکول چکلالہ میں پی پی11 پولنگ اسٹیشن نمبر 45 پر ووٹ کاسٹ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایسی قوتوں کے نشانے پر ہیں جو پاکستان دشمن ہیں، ملک دشمن قوتوں کے خلاف بڑی حد تک کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ملک دشمن قوتوں کیخلاف اتحاد کیساتھ سینہ سپرہے، قوم نے ثابت کردیا دہشت گردوں کوشکست دے کر رہیں گے، قوم باہر نکل کر بلا خوف وخطر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے۔


    مزید پڑھیں:  عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


    خیال رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل شام 6بجے تک جاری رہے گی ، دس کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    قومی اورصوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کےلیےآزادامیدواروں سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے گیارہ ہزارسےزائد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاک افغان سرحد پر باڑ کا مقصد دہشت گردوں کو روکنا ہے، دیرپا امن کے خواہاں ہیں: آرمی چیف

    پاک افغان سرحد پر باڑ کا مقصد دہشت گردوں کو روکنا ہے، دیرپا امن کے خواہاں ہیں: آرمی چیف

    راول پنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ دہشت گردوں کی آمد روکنے کے لئے ہے، پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک روزہ دورہ کابل میں کیا، دورے میں انھوں نے افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو سے اہم ملاقاتیں کی۔

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے اس دورے میں اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے علاوہ اتحادی فوج کے سربراہ جان نکلسن سے بھی ملاقات کی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے امن کے لئے اقدامات پرافغان حکام کو مبارک باد دی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے، پاکستان نے امن واستحکام کی کوششوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں افغان مفاہمتی عمل، داعش کے خلاف اقدامات پر بھی گفتگو اور تبادلہ خیال ہوا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ اب سماجی اور اقتصادی ترقی کے لئے قدم بڑھا رہے ہیں، سرحد پر باڑ دہشت گردوں کی نقل وحرکت روکنے کے لئے ہے۔

    افغان صدر نے دیرپا امن واستحکام کے لئے تعاون پرآرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ افغان صدرنےعلاقائی ترقی، سیزفائر سے متعلقہ امورپربھی گفتگو کی۔

     یاد رہے کہ آرمی چیف نے افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر کابل کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔


    ابھی کام مکمل نہیں ہوا، مزید منزلیں طے کرنی ہیں، آرمی چیف


  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں شامل

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں شامل

    اسلام آباد: دنیا کے 75 طاقتور ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی جن میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معتبر اور مقبول عالمی جریدے فوربز کی جانب سے جاری کردہ سالانہ دنیا کے طاقتور اشخاص کی فہرست میں دنیا کی چھٹی بڑی آرمی کی سربراہی کرنے والے پاکستانی قوم کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں۔

    فوربز جریدے کے مطابق طاقتور شخصیت کی سالانہ رینکنگ 2018 میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر پیوٹن، امریکی صدر ٹرمپ، جرمن جانسلر اینجلا مرکل، ایمزون کے سربراہ جیف جانز، پوپ فرانس، بل گیٹس، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی

    خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریر کا آغاز بلوچ ریجمنٹ میں 16اکتوبر 1980 میں کیا تھا، وہ کینیڈا اور امریکا کے دفاعی کالج اور یونیورسٹیوں سے پڑھ چکے ہیں۔

    علاوہ ازیں انہوں نے کوئٹہ میں انفرینٹری اسکول میں انسٹریکٹر کے طور پر فراض سرانجام دیے، وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں، جس کے بعد اب وہ اسلامی ممالک کی طاقتور ترین پاک فوج کے سپہ سالار ہیں۔

    عمران خان کا آرمی چیف کو فون، فوج کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد

    یاد رہے کہ 30 نومبر 2016 کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمانڈسنبھال لی ہے اور وہ اس عہدے پر پہنچنے والے پاک فوج کے16ویں آرمی چیف ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: آرمی چیف

    بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے: آرمی چیف

    کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی زندگیاں بدل دیں گے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوادر کا دورہ کیا اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا، جن کے ہمرا وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، سفیر عرب امارات، کمانڈر سدرن کماندڑ، ڈی جی ایف ڈبلیو او، اور عمائدین بھی موجود تھے۔


    آرمی چیف کی جانب سے ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز


    اس موقع آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام کے لیے حکومت سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، صوبے میں ترقی اور امن کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے، منصوبے عوام کی زندگیاں بدل دیں گے، خوش حال بلوچستان پروگرام سے صوبے میں خوشحالی آئے گی۔

    پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان معاشی حب تب بنے گا جب مقامی آبادی منصوبوں سے مستفید ہوگی، صوبہ خطے کا معاشی حب بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، ترقیاتی منصوبوں سے بلوچ عوام کو بھر پور فائدہ ہوگا۔


    علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف


    آئی ایس پی آر کے مطابق گوادر میں پلانٹ متحدہ عرب امارات اور سوئس حکومت کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے، پلانٹ سے فراہمی آب کی گنجائش یومیہ 8۔8 ملین گیلن تک بڑھائی جاسکتی ہے، جبکہ منصوبے کی تکمیل 6 سے 8 ماہ میں مکمل ہوجائے گی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقامی آبادی کو پانی کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں تک جانا نہیں پڑے گا، منصوبے سے مقامی آبادی کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا اور انہیں ابتدائیہ طور پر یومیہ 4۔4 ملین گیلن پانی فراہم کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، معیارتعلیم میں‌ بہتری کے لئے بھرپوراقدامات کریں گے: آرمی چیف

    نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، معیارتعلیم میں‌ بہتری کے لئے بھرپوراقدامات کریں گے: آرمی چیف

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔ نوجوانوں کی کامیابیوں پر فخر ہے.

    ان خیالات کا اظہار آرمی چیف نے آرمی پبلک اسکولز اینڈ کالجز سسٹم کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی پبلک اسکولز و کالجز سسٹم کے فیڈرل بورڈ کے میٹرک و انٹر امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبا میں تقسیم اسناد کی تقریب معنقد ہوئی.

    تقریب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کیا. اس موقع پر آرمی چیف نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کئے اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں، ملک میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

    آرمی پبلک اسکول اینڈکالج سسٹم کے زیراہتمام ہونے والی اس تقریب میں اساتذہ ، طلباء اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


    علاقائی امن واستحکام کاراستہ افغانستان سےگزرتا ہے: آرمی چیف


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیاجائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس

    بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیاجائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفادکو ترجیح دی جائے گی اور بھارت کی جانب سےسیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جائیگا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں امریکی پالیسی کے حوالے سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    کانفرنس میں شریک کمانڈرز نے کہا کہ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفادکو ترجیح دی جائے گی، قومی مفادکو ترجیح دیتے ہوئے تمام فریقین سے تعاون کیا جائے ۔

    شرکاء کا کہنا تھا خطےمیں دیر پا امن واستحکام کیلئےکاوشیں معاون ثابت ہوں گی، سیزفائرکی بھارتی خلاف ورزیاں خطےکےامن کیلئے خطرہ ہیں، بھارت کی جانب سےسیزفائرکی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    کانفرنس میں کہا گیا انسداد دہشتگردی کی کوششوں کی کامیابیوں کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے جاپانی وزیرخارجہ کی اہم ملاقات، امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    آرمی چیف سے جاپانی وزیرخارجہ کی اہم ملاقات، امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےجی ایچ کیو میں جاپانی وزیرخارجہ نے اہم ملاقات کی، جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیرخارجہ تاروکونو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے اہم ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جاپانی وزیرخارجہ نے گفتگو میں کہا علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، جاپان انسداددہشت گردی سمیت سیکیورٹی تعاون کاخواہاں ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے بتایا ملاقات میں جاپانی وزیرخارجہ سے متاثرین کی بحالی اوربارڈرکراسنگ کیلئے آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال ہوا۔

    آرمی چیف کا جاپان کے تعاون پراظہار تشکر کیا اور کہا کہ دہشت گردی سےجنگ میں پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    جاپانی وزیرخارجہ نے یادگارشہداء پرحاضری دی اور پھول بھی چڑھائے۔

    اس سے قبل جاپانی وزیرخارجہ نے وزیرخارجہ خواجہ آصف سے بھی ملاقات کی، دفترخارجہ میں ہونے والی ملاقات میں باہم تعلقات، تجارت، خطےکی صورتحال اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آرمی چیف سے ایرانی سفیرمہدی ہنردوست کی ملاقات

    آرمی چیف سے ایرانی سفیرمہدی ہنردوست کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں ایرانی سفیرمہدی ہنردوست سے ملاقات کی ، جس میں ایرانی سفیر نے کہا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان میں ایرانی سفیرمہدی ہنردوست سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور پاک ایران بارڈرمنیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دفاعی وفود کے تبادلے اور تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاک فوج کاکردارقابل فخر ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں۔


    مزید پڑھیں :  مجاہد فورس کی قربانیاں لائق تحسین ہیں، قمر باجوہ


    گذشتہ روز آرمی چیف قمر باجوہ فرسٹ کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے اعزازی بیج لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا  کہ مجاہد فورس کی خدمات کے اعتراف کے لیے اقدامات کیئے جا رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ  کا کہنا تھا کہ وہ مجاہد فورس نے لائن آف کنٹرول پر گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فوج آئین کی بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی: آرمی چیف

    فوج آئین کی بالادستی کے لیے کام کرتی رہے گی: آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ فوج قومی اداروں کے ساتھ مل کر آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے کام کرتی رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

    کانفرنس میں ملکی داخلی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں شرکا کو آپریشن رد الفساد کے تحت ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ شرکا کو آپریشن خیبر 4 کی کامیابیوں سے متعلق تفصیلات اور لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

    کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا ک پاکستان ہمسایوں کے ساتھ پر اعتماد باہمی تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔ خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قومی دفاع اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ آئین کی بالا دستی اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا۔ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے تمام اقدامات جاری رہیں گے۔


  • وطن پہلے باقی سب بعد میں ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    وطن پہلے باقی سب بعد میں ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ وطن پہلے باقی سب بعد میں ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پنو عاقل گیریژن کا دورہ کیا، کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا اور جی اوسی پنوعاقل نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی، دورے میں آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور عزم و حوصلے کو سراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے جوانوں سے خطاب میں کہا کہ وطن پہلے باقی سب بعد میں ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نےبڑی کامیابیاں حاصل کیں، کامیابیوں کو مستحکم کرنے کے لئے منفی سوچ کو شکست دینا ہوگی۔

    آرمی چیف نے مردم وخانہ شماری کے عمل میں فوج کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک  وال پرشیئر کریں۔