Tag: general-qamar-javed-bajwa

  • آرمی چیف کی ماؤنٹ ایوریسٹ سرکرنے والے کوہ پیما کی عیادت

    آرمی چیف کی ماؤنٹ ایوریسٹ سرکرنے والے کوہ پیما کی عیادت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حال ہی ماؤنٹ ایورسٹ سَر کرنے والے چوتھے پاکستانی کرنل ریٹائرڈ عبدالجبار بھٹی سےسی ایم ایچ میں ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے کوہ پیما کرنل ریٹائرڈ عبدالجبار بھٹی کی عیادت کی۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کرنل ریٹائرڈ عبدالجبار کی صحت یابی کےلیے دعا کی۔

    آرمی چیف کاکوہ پیما سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سبزہلالی پرچم لہرا کر آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔


    پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجباربھٹی نے ماؤنٹ ایورسٹ سرکرلی


    یاد رہےکہ پاک فوج میں اپنی خدمات سرانجام دینے والے کرنل ریٹائرڈعبدالجبار بھٹی نے گذشتہ ماہ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی سَر کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد آمد سے قبل کرنل ریٹائرڈعبدالبجار بھٹی ایک ہفتے نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو کےاسپتال میں زیرعلاج رہے تھے۔

  • آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے سری لنکن ہم منصب کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے سری لنکن ہم منصب کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی، سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی خطے میں سیکیورٹی کیلئے اقدامات کو سراہا۔

    فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق سری لنکن آرمی چیف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں دہشت گردی اور کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کے لیے باہمی دفاعی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    سری لنکن آرمی چیف کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کارکردگی کی تعریف

    سری لنکن آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کارکردگی کوبھی سراہا ا ور  شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

  • مردم شماری کو بروقت مکمل کیا جائے گا، جنرل قمرجاوید باجوہ

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری کو ہر قیمت پر اور بروقت مکمل کیا جائے گا، پاک فوج مردم شماری کی مثبت اندازمیں تکمیل قومی فریضہ سمجھتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں آرمی شماریات سینٹر کے دورے کے موقع پر کیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جب آرمی شماریات سینٹر راولپنڈی پہنچے تو لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا نےان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    اس موقع پر سپورٹ سینٹر ونگ کی جانب سے جنرل قمرجاوید باجوہ کو ملک میں جاری مردم شماری سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، اپنی گفتگو میں آرمی چیف نے مردم شماری کے کام میں شماریات سینٹر کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ مردم شماری کے لیے بہترین انداز میں کام جاری ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک بھر میں جاری مردم شماری کو ہر قیمت پرمکمل کیا جائےگا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مردم شماری قومی فرض کے طور پر بروقت مکمل کریں گے۔

    پاک فوج مردم شماری کی مثبت اندازمیں تکمیل قومی فریضہ سمجھتی ہے، جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ مردم شماری بہتراندازمیں آگےبڑھنے کاعمل مشترکہ کامیابی ہے۔

  • پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے‘ آرمی چیف

    پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے‘ آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں.

    پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں ہم وطنوں سے خطاب کر رہے تھے جہاں ان کے اعزاز میں عشائیہ دیاگیا اور پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نےآرمی چیف کا استقبال کیا.

    اس موقع پر آرمی چیف نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کیمونٹی سے بات چیت کی اور شرکاء کو دہشت گردی کےخاتمے اور پاکستان میں انتہا پسندی کے خاتمے میں آنےوالی بہتری سے متعلق بتایا گیا.

    پاک فوج کےسربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نےتقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کریں اور پاک فوج سیکیورٹی کی صورت حال بہتربنانے کے لیے اپناکردار ادا کرتی رہے گی.


    پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کردارادا کرتا رہے گا، آرمی چیف


    یاد رہےکہ گذشتہ روز چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لندن مختلف اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ریاست ہے اور خطے میں امن واستحکام کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہے گا.

    آرمی چیف کا کہناتھا کہ افغانستان میں امن کے لیے پاکستان اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے گا ان کامزید کہنا تھا کہ افغانستان میں دیرپا امن پاکستان کےمفاد میں ہے۔

  • آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جنوبی افریقہ کی وزیردفاع سے ملاقات

    آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی جنوبی افریقہ کی وزیردفاع سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سےجنوبی افریقہ کی وزیردفاع نے ملاقات کی، ملاقات میں دفاعی تعاون، باہمی امور، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کی وزیر دفاع نے جی ایچ کیومیں جا کر جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملاقات دفاعی تعاون،باہمی امور،سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ کیا گیا ، جنوبی افریقی وزیردفاع نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف کامیابیوں کو سراہا۔

    جنوبی افریقی وزیردفاع نےجی ایچ کیو پہنچنے پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، جنوبی افریقی وزیردفاع کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔


    مزید پڑھیں : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پاگیا


    اس سے قبل اسلام آباد میں جنوبی افریقہ کے وزیر دفاع نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران جنوبی افریقہ نے جے ایف سیونٹین اور سوپرمشاق طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی معاہدہ طے پا گیا، دفاعی معاہدے کے تحت دونوں ممالک مشترکہ ڈیفنس کمیٹی بنائیں گے، مشترکہ ڈیفنس کمیٹی دفاعی تربیت اور پروگرامز مرتب کرے گی، دفاعی معاہدے میں معلومات کا تبادلہ، دفاعی ساز و سامان کی خریدو فروخت بھی شامل ہیں جبکہ دفاعی تحقیق و ترقی میں مشترکہ کوششیں بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔

    جنوبی افریقہ کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر پور دفاعی صلاحیت رکھنے والا ملک ہے، پاکستان میں امن کی صورتحال بہت اچھی ہے دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان نے قربانیاں دیں، پاکستان کی دفاعی صلاحیت کو سراہتے ہیں، پاکستان سے دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، سفارت خانےمیں دفاعی اتاشی بھی تعینات کر دیا ہے۔

  • لاہور: آرمی چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس

    لاہور: آرمی چیف کی زیر صدارت اہم اجلاس

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رینجرز آپریشن اور پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے معاملات پر غور کیا گیا۔

    آرمی چیف کی زیر صدارت یہ اجلاس پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری اور لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد کے فیصلے کے تناظر میں ہوا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں پنجاب کے کور کمانڈرز، ڈی جی رینجرز اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جن کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل ہونے والے اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردوں کے خلاف جنوبی پنجاب میں آپریشن کی ہدایت کی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ لاہور دھماکے کا مقصد پی ایس ایل کے فائنل کو سبوتاژ کرنا ہے، فائنل کا لاہور میں انعقاد یقینی بنایا جائے گا جس کے لیے پاک فوج مکمل تعاون کرے گی۔