Tag: General Qamer Javed bajwa

  • سی پیک کے لیے ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، آرمی چیف

    سی پیک کے لیے ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک کی کامیابی کے لیے تمام اداروں کو بھرپور تعاون کرنا ہوگا، منصوبے کے حوالے سے ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے.

    آئی ایس پی آرکے مطابق این ایل سی کی جانب سے منعقدہ سی پیک لاجسٹک انٹرنیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے میں بڑے پیمانے پر بہتری لائےگا، چین کا ون بیلٹ ون روڈ وژن پوری دنیا کے لیے ہے، منصوبہ پاکستان،مغربی چین اور خطے کے لیے گیم چینجر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کے لیے خطے میں امن و استحکام نہایت ضروری ہے، چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی آئے گی، بطور قوم ہم اسی موقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک کی کامیابی کے لیے تمام اداروں کو بھرپور تعاون کرنا ہوگا،تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے موجود قوانین اور قواعد بہتر بنانے ہوں گے، منصوبے کے حوالے سے ہماری صلاحیتوں پر کسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہیے.

    انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی رکاوٹ آئے انشااللہ سی پیک کو کامیاب بنائیں گے،سال 2030ء تک اقتصادی شراکت داری کامیاب کرنا ہمارا خواب ہے، این ایل سی کو سی پیک سے متعلق ایسے فورمز کا انعقاد کرتے رہنا چاہیے۔

  • فوجی عدالتوں‌ کے فیصلوں سے دہشت گردی کم ہوئی، آرمی چیف

    فوجی عدالتوں‌ کے فیصلوں سے دہشت گردی کم ہوئی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں نے بہتری کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور حساس مقدمات کو نمٹایا جس کے نتیجے میں دہشت گردی میں کمی آئی، قبائل افراد کی واپسی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں پہلی بار نئے آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملکی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، آپریشن ضرب عضب اور فوجی عدالتوں کی دوسالہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    کانفرنس کے شرکا نے آپریشن ضرب کے نتیجے میں حاصل شدہ کامیابیوں اور ملک بھر میں دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی اور امن و امان کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کے نتیجے میں جو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں انہیں دیرپا اور مستقل کرنے کے لیے آپریشن کو بھرپور طریقے سے جاری رکھا جائے۔

    انہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ مختلف قبائل علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے قبائل افراد کی جلد واپسی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

    انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنس دان، انجینئرز،ٹیکنیشن اور دیگر متعلقہ افراد کا مبارک باد پیش کی ۔

    فوجی عدالتوں کی توسیع کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے اپنی مقررہ دو سالہ مدت کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حساس مقدمات کو نمٹایا اور اہم فیصلے کیے، عدالتی فیصلوں کے نتیجے میں دہشت گردی میں کمی آئی۔

    شرکا نے عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ فوج تعاون جاری رکھے گی، پاک فوج ہر خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔