Tag: general Rahil Sharif

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغان مذاکرات کی بحالی کے لئے کابل روانہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغان مذاکرات کی بحالی کے لئے کابل روانہ

    کابل : آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان میں قیام امن کے لئے سہہ فریقی مذاکرات کے بحالی کے لئے منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لئے ایک روزہ دورے پرکابل روانہ ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دورے میں آرمی چیف افغان سیاسی اورعسکری قیادت سےملاقات کریں گے اورملاقات کے دوران پاکستان، افغانستان اورطالبان کےدرمیان سہہ فریقی مذاکرات کےعمل کی بحالی پر بات کریں گے، ان مذاکرات میں امریکی نمائندےبھی شریک ہوں گے۔

    دونوں ممالک کی سیاسی اورعسکری قیادت اس بات پرمتفق ہےکہ خطے میں قیام امن کے لیےمذاکرات کاعمل بحال کیاجائے اور فریقین جلدازجلد مذاکرات کی میز پرآجائیں۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف افغان عسکری قیادت سے دہشت گردی کے خلاف پاک افغان تعاون اورسیکیورٹی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

    خطےمیں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظرجنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کوانتہائی اہم قراردیاجارہاہے۔

    تجزیہ کاروں کاکہناہے آرمی چیف کا دورہ کابل ان کوششوں کا تسلسل ہے جن کا اظہاراسلام آباد کے ہارٹ آف ایشیاکانفرنس میں وزیراعظم اورافغان صدرکی جانب سےکیا گیا تھا۔

  • آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں کی حوصلہ افزائی

    آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول کا دورہ، جوانوں کی حوصلہ افزائی

    سیالکوٹ: پاک فوج کےسربراہ جنرل راحیل شریف نےلائن آف کنٹرول کادورہ کیا اوراگلےمورچوں پرتعینات جوانوں سےملاقات کی اورانہیں عیدکی پیشگی مبارکباد دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے جوانوں کو عید الاضحی کی پیشگی مبارکباد دی اوران کے جذبے کوسراہا۔

    آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی جارحیت دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک فوج سخت جنگی تربیت کی حامل فورس ہے اوربیک وقت دواقسام کی جنگیں کامیابی سے لڑرہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مادر وطن کے چپے چپے کی حفاظت کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    آرمی چیف نے بھارتی فائرنگ سے ہونے والے شہریوں کے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج بھارتی فائرنگ سے متاثرہ شہریوں سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

  • پاک چین دوستی مثالی ہے،آپریشن ضربِ عضب کی کامیابیاں قابل قدرہیں، جنرل فین

    پاک چین دوستی مثالی ہے،آپریشن ضربِ عضب کی کامیابیاں قابل قدرہیں، جنرل فین

    بیجنگ: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چین کے دارالاحکومت میں عسکری حکام سے ملاقات میں پاک چین عسکری تعلقات پرتبادلہ خیال کیا، جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف چین کے دو روزہ سرکاری دورے پربیجنگ میں ہیں اور پاک فوج کے ترجمان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے چین میں عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    آرمی چیف نے چین کےوائس چیئرمین ملٹری کمیشن جنرل فین سے ملاقات کی اورپاک چین عسکری تعلقات پرتبادلہ خیال کیا، ملاقات میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیں گے۔

    چینی وائس چئیرمین ملٹری کمیشن جنرل فین نےدہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد کو سراہا اور آرمی چیف کومکمل حمایت کایقین دلایا۔

    جنرل فین کاکہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ ہے اورآپریشن ضرب عضب کی کامیابیاں قابل قدرہیں۔

    جنرل فین کا مزید کہنا تھا کہ پاک چین دوستی اوراسٹریٹجک تعاون مثالی نوعیت کےہیں اورہرطرح کے چیلنجز میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔

  • آرمی ہرصورت شمالی وزیرستان میں ریاست کی رٹ قائم کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی ہرصورت شمالی وزیرستان میں ریاست کی رٹ قائم کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    لندن: ڈائریکٹرجنرل آئی ایس پی آرمیجرعاصم سلیم باجوہ نے باجوڑ اورشمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہرصورت ریاست کی رٹ قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    برطانیہ میں رائل یونائیٹڈ سروسزانسٹی ٹیوٹ کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کرانے کے لئے مؤثراقدامات کیے جارہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میںجاری آپریشن ضربِ عزب کے دوران 2000 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے ہیں جبکہ 200 سپاہی بھی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں اور800 زخمی ہوئے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بلاتفریق آپریشن کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔

  • آرمی چیف کا امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    آرمی چیف کا امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ

    کیلی فورنیا: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیااورامریکی فوجیوں سے ملاقات کی، انہوں نے امریکی فوج کے تربیتی نظام کو سراہا۔

    جنرل راحیل شریف نے کیلی فورنیا میں امریکی نیشنل ٹریننگ سینٹرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے تربیتی مرکزمیں دی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیااورامریکی فوج کے تربیتی نظام کوسراہا۔

    اس سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل جنرل راحیل شریف نے امریکی فوج کے تربیتی مرکز فورٹ اِروین کا دورہ کیا،جہاں انہیں امریکی فوجیوں کےتربیتی اموراورجدید آلات حرب کےاستعمال پربریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دورہ امریکا کے دوران سینٹ کام، پینٹاگون،امریکی سیاسی قیادت ،واشنگٹن میں امریکی مشیر قومی سلامتی سوزن رائس ، امریکی سینٹ کی خارجہ اور آرمز کمیٹیوں کے ارکان سے بھی ملے۔

    آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان اور افغانستان جیمز ڈوبنز سے ملاقات کی۔ انہوں نے دورہ امریکا کے دوران پاکستانی سفارتخانے کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔