Tag: General Rashid Mehmood

  • بحریہ ساحلی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مستعد ہے، جنرل راشد محمود

    بحریہ ساحلی سرحدوں کی حفاظت کے لیے مستعد ہے، جنرل راشد محمود

    کراچی : چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے کہا ہے کہ پی این ایس حمید موثر دفاع کے لیے پاک بحریہ مستعد ہے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

    جنرل راشد محمود نے نیول بیس پی این ایس حمید میں کمیشننگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس حمید کی کمیشننگ پر پاک بحریہ مبارکباد کی مستحق ہے یہ نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں میں کلیدی اضافہ ہے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ میری ٹائم براڈ کاسٹ سروس اسٹیشن اور نیول بیس پی این ایس حمید کی کمشننگ کی گئی ہے جس کے لیے باقاعدہ ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود مہمان خصوصی تھے،سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

    انہوں نے کہ میری ٹائم براڈ کاسٹنگ سروس اپنی طرز کی پہلی سہولت ہے جس سے زیر آب آپریشنز میں مدد اور وسعت میں اضافہ ہو سکے گا اور یہ سہولت محفوظ ترین عسکری مواصلاتی رابطوں میں معاون ثابت ہو گی کیوں کہ نیول بیس حمید موثر فریکونسی ٹرانسمیشن سے آراستہ ہے۔

  • ماسکو: جنرل راشد محمود کی فوجی قیادت سے ملاقات

    ماسکو: جنرل راشد محمود کی فوجی قیادت سے ملاقات

    ماسکو: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے ماسکو میں روسی ڈائریکٹر فیڈرل سروس فارملٹری ٹیکنیکل کارپوریشن سےملاقات کی اور دو طرفہ پیشہ ورانہ امورپر تبادلہ خیال کیا۔

    انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کےدوران پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بات چیت میں علاقائی صورتحال، دفاعی معاملات کے ساتھ ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے روس کے ساتھ تکنیکی معاملات میں تعاون کا خواہاں ہے اور روس کے ساتھ پر امن بقائے باہمی کے تحت دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ چیف آف اسٹاف روس پہنچ گئے

    قبل ازیں جوائنٹ چیف آف اسٹاف ماسکو پہنچے جہاں روسی وزارتِ داخلہ کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جنرل راشد محمود نے وکٹری پارک میں واقعہ یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے‘‘۔

    جوائنٹ چیف آف اسٹاف نے کارشین انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز کا بھی دورہ کیا اور روسی جنرل اسٹاف سے ملاقات بھی کی، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے فوجی سربراہان نے خطے کی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • پاکستان کو خطرہ ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے،عسکری قیادت کا اعلان

    پاکستان کو خطرہ ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے،عسکری قیادت کا اعلان

    راولپنڈی : پاکستان کی عسکری قیادت نے وطن کو درپیش کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنرل راشد محمود کی زیرِ صدارت چکلالہ میں ہوا، اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور ، تیاریوں اور خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی کوششوں اور اس میں تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ قومی سلامتی ، خطے کی جیو اسٹریٹجک صورتحال ، مشترکہ فوجی تربیت سمیت درپیش چیلنجز بھی زیر غور آئے۔

    اجلاس میں سیلاب زدہ علاقوں میں افواج کی امدادی کارروائیوں پر بھی غور ہوا ، اجلاس میں جنرل راحیل شریف ، ایڈمرل ذکا ء اللہ ایئر چیف مارشل سہیل امان ، سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عالم خٹک اور دیگر نے شرکت کی۔

  • آئیڈیاز2014 نےدفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگرکیا،جنرل راشد محمود

    آئیڈیاز2014 نےدفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگرکیا،جنرل راشد محمود

    کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کاکہناہے کہ آئیڈیازدوہزار چودہ نےسیکیورٹی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی دفاعی صنعت کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور پاکستان کے مثبت تاثرکوفروغ دیا۔

    کراچی میں ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام آئیڈیاز 2014کے سیمینار سے خطاب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کاکہناتھا کہ دفاع اور سیکیورٹی کے آپریشن ایک حد تک محدود نہیں رہے۔

    آئیڈیاز دوہزار چودہ نے پاکستان کے مثبت تاثر کواجاگرکیا۔ دنیا کے موجودہ ماحول میں ریاست کے سیکورٹی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ملک میں امن کا قیام، ہم آہنگی کو برقرار رکھنا اور اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کے خلاف ملک کے دفاع کو یقینی بنانا ہے۔

    پاکستان میں سیکورٹی چیلنجز کی موجودہ صورت حال خطے میں اسٹرٹجیک استحکام اور توازن برقرار رکھنا قومی سیکورٹی کاحصہ ہے۔

  • جنرل راشد محمود کی زیرصدارت جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کااجلاس

    جنرل راشد محمود کی زیرصدارت جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کااجلاس

    راولپنڈی: جنرل راشد محمود کی سربراہی میں جوائنٹ اسٹاف کمیٹی نے آپریشن ضرب عضب میں کامیابیاں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راشد محمود کی زیر صدارت جوائنٹ اسٹاف کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی بری ،بحری اور فضائیہ کے سربراہان نے شرکت کی ہے، اجلاس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور اور سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آپریشن ضرب عضب میں سیکیورٹی فورسز کے درمیان تعاون کو سراہا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب میں حاصل کی گئی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اجلاس کے اعلامیے کے مطابق مسلح افواج ہرطرح کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے، ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔