Tag: General Sahir Shamshad Mirza

  • جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات کبھی بھی بےقابو ہوسکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد

    جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات کبھی بھی بےقابو ہوسکتے ہیں، جنرل ساحر شمشاد

    چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی بےقابو ہوسکتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے شنگریلا ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسفیک اکیسویں صدی کا جیو پولیٹیکل کاک پٹ بن چکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نظریاتی یا علاقائی اختلافات کو دبانے سے انہیں حل نہیں کیا جاسکتا، جنوبی ایشیا کو ایشیا پیسیفک استحکام کی بات چیت سے الگ نہیں کرنا چاہیے۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں غیرحل شدہ تنازع کشمیر موجود ہے، یہاں بہت سے تنازعات ہیں جو کبھی بھی بے قابو ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کرائسس مینجمنٹ کے لیے اسٹریٹجک انڈر اسٹینڈنگ بڑھائی جانی چاہیے، عدم اعتماد کی فضا میں کوئی میکنزم کام نہیں کرتا۔

    پائیدار کرائسز مینجمنٹ کیلئے باہمی برداشت اور مساوات کی ضرورت ہوتی ہے، استحکام کا حصول شراکت داری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ادارہ جاتی پروٹوکول، ہاٹ لائنز کی ضرورت ہے، کشیدگی میں کمی کے طے شدہ طریقہ کار، کرائسز مینجمنٹ مشقوں کی ضرورت ہے۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مزید کہنا تھا کہ کرائسس مینجمنٹ کرائسس فائٹنگ سے بہتر ہے۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا یو اے ای کا دورہ، آئی ایس پی آر

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا یو اے ای کا دورہ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے یو اے ای کا سرکاری دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یو اے ای کے وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اماراتی وزیر مملکت برائے دفاع محمد بن محمد بن مبارك بن فاضل المزروعی، چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عیسیٰ سیف المزروعی اور سیکریٹری جنرل توازن کونسل ڈاکٹر ناصر حمید النعیمی سے بھی ملاقات کی۔

    ملاقاتوں کے دوران علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال اوردفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی، جبکہ باہمی دلچسپی کے امور بشمول سلامتی، دفاعی تعاون اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے دورے کے دوران ’’توازن‘‘ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نصر حمید النوعیمی سے بھی ملاقات کی جبکہ ’’توازن‘‘ انڈسٹریل پارک کا دورہ کیا اورمختلف پیداواری تنصیبات کا مشاہدہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مزید کہنا ہے کہ یو اے ای قیادت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا سے گفتگو میں مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی کے لیے قربانیوں کا برملا اعتراف کیا۔

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چینی ہم منصب سے ملاقات، آئی ایس پی آر

    جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چینی ہم منصب سے ملاقات، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ چین کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جنرل ساحرشمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، پاکستانی عوام کے دل ودماغ میں یہ دوستی بستی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے فوجی تعلقات وقت کی ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں، دفاعی اور تربیتی شعبوں میں تعاون بھی فروغ پارہا ہے۔

    جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ باہمی دفاعی اور فوجی تربیت میں اعلیٰ سطح تعاون مزید بہتر ہوا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق چینی ہم منصب نے باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پراطمینان کا اظہارکیا۔

    اس موقع پر دونوں شخصیات کی جانب سے وفود کی سطح پرمذاکرات میں باہمی سیکیورٹی اور فوجی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ آئرن برادرز اور ہر موسم کے دوست ہونے کے ناطےاسٹریٹجک تعلقات استوار کرنے کا بھی عزم کیا۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے چینی ریاستی کونسلر کن گینگ، وزیر خارجہ چن وین کنگ اور دیگر اہم فوجی اور حکومتی عہدیداروں سمیت اعلیٰ درجے کی سول اور فوجی شخصیات کے ساتھ بھی وسیع پیمانے پر دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

    واضح رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا پاکستان چین دفاعی اور سیکیورٹی مذاکرات کے لیے وفد کے سربراہ کے طور پر 18 سے 22 جون 2023 تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

  • جنرل ساحر شمشاد مرزا کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال

    ریاض : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا جو سعودی عرب کے دورے پر ہیں کا سعودی عرب میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    سعودی وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سلامی دی گئی، بعد ازاں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے استحکام، عسکری اور دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا، اس کے علاوہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ جنرل ساحر شمشاد عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔