Tag: general secretary

  • وزیر خارجہ کا قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    وزیر خارجہ کا قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    قاہرہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل عرب لیگ کی قاہرہ میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی صورتحال، اہم عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مصری دارالحکومت قاہرہ میں عرب لیگ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل نے شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری جنرل عرب لیگ کی ملاقات بھی ہوئی، ملاقات میں علاقائی صورتحال، اہم عالمی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان، عرب لیگ کے رکن ممالک کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، عرب لیگ کے رکن ممالک سے پاکستان کے مضبوط روابط ہیں، پاکستانی تارکین وطن کی کثیر تعداد عرب ممالک میں مقیم ہے۔

    ملاقات میں سیکریٹری جنرل عرب لیگ کو افغانستان میں امن کے لیے کاوشوں اور بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روز قبل قاہرہ پہنچے تھے۔

    وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب سامح شکری سے بھی ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات اور کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • برما کی ظالم فوج کو بلیک لسٹ کیے جانے کا امکان

    برما کی ظالم فوج کو بلیک لسٹ کیے جانے کا امکان

    نیویارک: برما کی ریاست رکھائن میں ملیٹری آپریشن کے نام پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور جنسی تشدد کے خلاف برما کی ظالم فوج کو بلیک لسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  میانمار کی مسلح فوج کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کے خلاف جنسی تشدد اور استحصال کے مضبوط شواہد سامنے آچکے ہیں۔

    یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کو پیش کر دی گئی ہے جس کے بعد گوٹیرش اب یہ رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کریں گے، رپورٹ کے حوالے سے سیکرٹری جنرل نے بھی بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، اداکارہ میرا کا برما جانے کا اعلان

    رپورٹ سے متعلق انٹونیو گوٹیرش کا کہنا تھا کہ میانمار کی فوج اور مقامی ملیشیا اکتوبر سن 2016 اور اگست سن 2017 میں روہنگیا آبادی کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے دوران پر تشدد واقعات میں ملوث رہے ہیں اور ان واقعات میں جنسی تشدد کو مرکزیت حاصل رہی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں برمی فوج کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا تھا جس کے باعث سینکڑوں مظلوم شہریوں کو بے دردی سے قتل کر دیاگیا تھا بعد ازاں 7 لاکھ سے زائد افراد بنگلہ دیش کی جانب ہجرت کر چکے ہیں اور پناہ گزین کیمپوں میں مقیم ہیں۔

    برما کی لیڈر آنگ سان سوچی کے گھر پر بم حملہ

    واقعے کے بعد دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت مختلف طبقوں کی جانب سے بھرپور احتجاج کی گیا تھا جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ برما میں جاری فوجی جارحیت اور بربریت کو فوری ختم کیا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔