Tag: geneva

  • جینوا: یمنی امن مزاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے

    جینوا: یمنی امن مزاکرات بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگئے

    جینوا : یمنی امن مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کےختم ہوگئے، فریقین نے ایک دوسرے پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    مذاکرات میں شامل فریق ایک دوسرے پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، حوثی قبائلیوں نے مذاکرات میں فضائی حملے محدود کرنے والی جنگ بندی کی بات تو کی تاہم انہوں نے زمین پر جاری جنگ روکنے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

    اس تجویز کو منصور ہادی حکومت نے مسترد کرتے ہوئے مکمل فائر بندی پر زور دیا، دونوں فریقین کا فائر بندی پر تو اتفاق ہے لیکن اسکی تفصیلات طے ہونا باقی ہیں، حوثیوں نے مذاکرات سے پہلے انسانی بنیادوں پر فائربندی کی درخواست کی تھی۔

    یمنی حکومت نے اس شرط یہ مطالبہ ماننے کا عندیہ دیا تھا کہ حوثی قبائل اقوام متحدہ میں منظور کی جانے والی قرارداد پر عمل کریں، جس میں حوثی شہروں سے انخلا اور لوٹا گیا اسلحہ واپس کرنے کے پابند ہیں۔

  • قیمتی لال یاقوت اور نپولین کی بیوی کا ہار نیلام

    قیمتی لال یاقوت اور نپولین کی بیوی کا ہار نیلام

    جنیوا: نایاب لال یاقوت چھیاسی لاکھ ڈالرمیں نیلام ہوگیا ہے، نپولین بونا پارٹ کی بیگم کے گلے کا ہار چونتیس لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔

            انگوٹھی میں جڑے قیمتی لال یاقوت کی بولی سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی نیلامی میں لگائی گئی، 8.62قیراط کا یہ قیمتی پتھر 86 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوا، جس کے بعد یہ سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے و الا لال یاقو ت بن گیا ہے ۔

    نیلامی میں فرانس کے بادشاہ نپولین بونا پارٹ کی بیگم کے گلے کا ہار 34 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔

  • پولیو بےقابو، پاکستان پرسفری پابندیاں سخت کرنیکی سفارش

    پولیو بےقابو، پاکستان پرسفری پابندیاں سخت کرنیکی سفارش

    اسلام آباد: انٹرنیشنل پولیو مانیٹرنگ بورڈ نے پاکستان پر سفری پابندیاں مزید سخت کرنے کی سفارش کر دی، پولیو مانیٹرنگ بورڈ کے مراسلے کی کاپی اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    دنیا میں پولیو وائرس کا گڑھ پشاور اور پاکستان میں رواں سال دو سو سے زائد نئے کیسز۔ بیرون ملک سفر پرمیڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط پہلی ہی لگ چکی ہے اور اب شہریوں کو مزید سختیاں آنے کو ہیں۔ چیئرمین انٹرنیشنل پولیو مانیٹرنگ بورڈ نے یونیسیف کے عالمی سربراہ کو ہنگامی مراسلہ بھیج دیا، جس میں پاکستان سمیت متاثرہ ملکوں پر سفری پابندیاں مزید سخت کرنے کی سفارش کر دی گئی۔

     خط مین زور دیا گیا ہے کہ یونیسیف یہ سفارشات ہنگامی طور پر پاکستان کے سامنے رکھے۔ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ نہ ہونے پر مزید اربوں ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے، خط میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان کا انسداد پولیو پروگرام بستر مرگ پر ہے، یونیسیف پاکستان کے حوالے سے سفارشات پر عملدرآمد فوری یقینی بنائے۔

    انٹرنیشنل پولیو مانیٹرنگ بورڈ نے ایک دن پہلے رپورٹ بھی جاری کی تھی جس میں دنیا میں پولیو کے خاتمے میں پاکستان کو بڑی رکاوٹ قرار دیاگیا تھا، رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت کا پولیو ایمرجنسی آپریشن مکمل طو ر پر غیر واضح ہے،عالمی بورڈ نے پولیو پروگرام این ڈی ایم اے کے حوالے کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

  • پاکستان پولیو کے انسداد میں ناکام ہوجائے گا، رپورٹ

    پاکستان پولیو کے انسداد میں ناکام ہوجائے گا، رپورٹ

    جینیوا: عالمی آزاد پولیو مانیٹرنگ بورڈ نےکہاہے کہ پاکستان رواں سال پولیو کے عالمی پھیلاﺅ کو روکنے میں یقینی طور پر ناکام ہو جائےگا۔پولیو کے خاتمے پر پاکستان کے بیانات محض مفروضہ ہیں۔

    عالمی آزاد پولیو مانیٹرنگ بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان پولیو کے خاتمےمیں اہم رکاوٹ ہےاور اس کاپولیو ایمرجنسی آپریشن مکمل طو ر پر غیر واضح ہے۔

    وزیر اعظم پاکستان این ڈی ایم اے کو پولیو پروگرام سنبھالنے کی ہدایت کریں۔ اے آر وائی کو ملنے والی عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا انسداد پولیو پروگرام مکمل تباہی سے دوچار اور ڈیڑھ سال سے موثر قیادت سے محروم ہے جس کے باعث پاکستان کو قومی پولیو پروگرام تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

    رپورٹ کے مطابق رواں سال دنیا بھر کے اسی فیصد کیسزپاکستان میں سامنے آئے ،عالمی پولیو بورڈ نے دو ہزارمیں پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں کی سفارش کی تھی۔