Tag: genius book of world record

  • دنیا کے معمرترین فرد انتقال کرگئے

    دنیا کے معمرترین فرد انتقال کرگئے

    ٹوکیو: دنیا کے معمرترین فرد اورجاپانی شہری ساکارا موموئی 112 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

    ساکارا مارچ 1903 میں جاپانی علاقے فوکوشیما میں پیدا ہوئے تھے، اسی سال اورول رائٹ نے پہلی فضائی پروازکی تھی۔

    ساکارا موموئی کو 2014 میں دنیا کا معمر ترین مرد قراردیا تھا، ساکارا ایک اسکول ٹیچرتھے اوراب ان کا وقت ایک اسپتال میں جہاں وہ رہتے تھے کیلی گرافی اوردیگردلچسپ سرگرمیوں میں گزرتا تھا۔

    گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے دنیا کا معمرترین مرد قراردئیے جانے پر ان کی خوشی بے پناہ تھی اور ان کا کہنا تھا کہ وہ مزید دو سال جینا چاہتے ہیں۔

    موموئی کے انتقال کے جاپانی شخص یاسوتارو کوائی ڈے جو کہ مارچ 1903 میں پیدا ہوئے تھے دنیا کے معمر ترین مرد بن چکے ہیں جبکہ امریکہ میں رہائش پذیر سوسانہ مشات جونز جو کہ 116 بزرگ خاتون ہیں دنیا کی معمر ترین شخص ہیں۔

  • بھیڑیا لڑکی یا بالوں بھری پیاری سی لڑکی

    بھیڑیا لڑکی یا بالوں بھری پیاری سی لڑکی

    کراچی (ویب ڈیسک)- بالوں سے بھرے چہرے والی یہ لڑکی نہ تو کسی فلم کا کردار ہے اور نہ ہی یہ کسی دوسرے سیارے سے آئی ہوئی مخلوق ، نلکہ یہ تو ایک عام سی نوجوان لڑکی ہے جس طرح عموماً لڑکیاں ہوتیں ہیں

    تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی’سوپترا ناتھ ساسوپھان‘ جسے اسکے دوست بھیڑیا لڑکی کے نام سے چڑاتے تھے اب اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ’ورلڈ ہیئرسٹ گرل‘یعنی بالوں بھری لڑکی کا خطاب دیا گیا ہے۔

    سوپترا دنیا کہ ان پچاس معلوم افراد میں سے ایک ہیں جنہیں ’ایمبراس سنڈروم‘نامی مرض ہے جو کہ کروموسوم میں بے قاعدگی کے باعث ہوتا ہے۔

    ان کے چہرے، گردن، بازو اور کمر پر سخت بال ہیں جو کہ لیزرتھراپی سے بھی ختم نہیں ہوتے۔

    خوش قسمتی سے سوپترا کو ان کے خاندان اور کمیونٹی نے کھلے دل سے تسلیم کیا اور زندگی کے مشکل مرحلوں میں ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جب کہ اسی بیماری میں مبتلا دیگر افراد کو ماضی میں ’نر بھیڑئے‘ کا خطاب دے کر قتل کیا جات رہا ہے اور موجودہ زمانے میں بھی ان کو تنہا چھوڑ دیاجاتا ہے۔

    سوپترا کا کہنا ہے کہ ’انہیں کسی سے کوئی شکایت نہیں اور وہ جو ہیں ویسی ہی رہنا چاہتی ہیں کیونکہ ان کے دوست انہیں ایسے ہی قبول کرتے ہیں‘۔ انہوں مزید کہاکہ ’میری بیماری ہی میرے لئے رحمت بن گئی ہے لوگ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے کے لئے کیا کیا نہیں کرتے جب کہ میں صرف چند آسان سوالوں کے جواب دے کر ریکارڈ کا حصہ بن گئی ہوں‘۔