Tag: genocide watch

  • بھارت میں مسلمانوں کی نسل کُشی ، جینوسائیڈ واچ کا ایمرجنسی الرٹ جاری

    بھارت میں مسلمانوں کی نسل کُشی ، جینوسائیڈ واچ کا ایمرجنسی الرٹ جاری

    نیویارک : جینوسائیڈ واچ نے بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی کے بڑھتے واقعا ت پر الرٹ میں کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں کی نسلی پامالی سے صرف ایک قدم دور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نسل کشی پر نظر رکھنے والی تنظیم جینوسائیڈ واچ نے بھارت میں مسلمانوں کی نسل کُشی کا ایمرجنسی الرٹ جاری کر دیا۔

    جینوسائیڈ واچ کا کہنا ہے کہ بھارت مسلمانوں کی نسلی پامالی سے صرف ایک قدم دور ہے، نریندر مودی مسلمانوں کی نسل کُشی دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔

    پروفیسر اسٹینٹن نے ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آرایس ایس نفرت سے بھری نازی طرز کی تنظیم ہے جو ہٹلر کو سراہتی ہے۔

    جینوسائیڈ واچ کے بانی پروفیسر گریگری نے کہا کہ بھارت اس وقت مسلمانوں کے خلاف نسلی پامالی کے آٹھویں مرحلے میں ہے جو مکمل نسل کشی سے صرف ایک قدم دور ہے۔

    یاد رہے بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو نسل کشی کی کھلی دھمکی دیتے ہوئے فوج اور پولیس کو بھی ساتھ دینے اور شہریوں کو ہتھیار خریدنے کی ہدایت بھی کی۔

    انتہا پسند ہندوؤں کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سے زمینیں چھین کر بے دخل کیا جائے اور بھارت میں کرسمس اور عید منانے پر پابندی لگائی جائے۔

  • "جینو سائیڈ واچ” نے بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا، کشمیر میں نسل کشی کا الرٹ جاری

    "جینو سائیڈ واچ” نے بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا، کشمیر میں نسل کشی کا الرٹ جاری

    واشنگٹن: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کا خطرہ ہے، الرٹ جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نسل کشی کے خلاف سرگرم امریکی این جی او جینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے بھارتی چہرہ بے نقاب کر دیا.

    جینو سائیڈ واچ کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ کشمیرمیں تشدد، ریپ کے ساتھ مغویوں کو بطورہتھیاراستعمال کررہی ہے۔

    اس تہلکا خیز رپورٹ میں کشمیریوں کی متوقع نسل کشی کی علامات بیان کی گئی ہیں، ساتھ انکشاف کیا گیا ہے کہ مطابق مودی اور بی جے پی نے مسلم دشمنی کو ہوادی، ہندوتوا کا پرچارکیا.

    مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی دہشت گردی، فائرنگ سے کشمیری نوجوان شہید

    رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پرجھوٹ پھیلایا گیا، مسلمانوں کو دہشت گرد، علیحدگی پسند، باغی کا نام دیا جاتا ہے، بنیادی انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پرخلاف ورزیاں ہورہی ہیں.

    جینو سائیڈ واچ کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 1979ء سے 2006ء تک 50 ہزار کشمیری شہید ہوئے،جب کہ 2016 سے اب تک 70 ہزار سے زائد کشمیری بھارتی بربریت کا نشانہ بن چکے ہیں.