Tag: Genral Raheel Sharif

  • جنرل راحیل نے یقین دلادیا، کراچی آپریشن جاری رہے گا، ممنون حسین

    جنرل راحیل نے یقین دلادیا، کراچی آپریشن جاری رہے گا، ممنون حسین

    اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے یقین دلایا ہے کہ کراچی آپریشن سمیت مقاصد کے حصول تک تمام آپریشن جاری رہیں گے۔

    یہ بات انہوں نے ایوان صدر میں آرمی چیف کے اعزاز میں منعقدہ عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایوان صدر پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا۔

    عشایے میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ، پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان،وفاقی وزرا، مشیران، معاون خصوصی اور سروسز چیفس سمیت پاک فوج کے جنرلز، لیفٹیننٹ جنرل اور خفیہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔


    یہ بھی پڑھیں: راحیل شریف کو قابلیت کے باعث آرمی چیف بنایا، نواز شریف، الوداعی تقریب سے خطاب


    آرمی چیف نے ایوان صدر آتے ہی صدر ممنون حسین سے ون ٹو ون ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ ِخیال کیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ مجھے کراچی میں امن کے حوالے سے خدشات تھے تاہم جنرل راحیل شریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مقاصد کے حصول تک سارے آپریشن جاری رہیں گے اسی طرح کراچی آپریشن بھی جاری رہے گا، آپریشن ضرب عضب میں جنرل راحیل شریف کا بہت بڑا کردار ہے۔

    raheel1

    انہوں نے جنرل راحیل کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف لوگوں کے لیے ایک مثال بنیں گے، بلوچستان اور کراچی آپریشن تاریخ کا سنہرا باب ہے، جنرل راحیل شریف کو عزت و قار کے ساتھ الوداع کہہ رہے ہیں، وہ آئندہ بھی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے، انسداد دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کے لیے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

    raheel2

    صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کے لیے اہم ہے،بہت سے ممالک سی پیک میں شمولیت چاہتے ہیں،

    raheel3

    آرمی چیف 29 نومبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے جس کے لیے کئی رو ز سے ان کی ملاقاتیں جاری ہیں۔ راحیل شریف وہ دوسرے آرمی چیف ہیں جنہوں نے اپنی مدت ملازمت میں توسیع لینے سے انکار کیا تھا، توسیع لینے سے انکار کرنے والے پہلے آرمی چیف جنرل وحید کاکڑ تھے۔

  • جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات

    جنرل راحیل شریف کی امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے میں سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکا کے موقع پر امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سے ملاقات کی، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک امریکا دفاعی تعلقات اور خطے میں سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی سمیت متعدد چیلنجز کا سامناہے، قوم کی مدد سے دہشتگردی،شدت پسندی جڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئےپرعزم ہیں۔

    امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کاکہنا تھاکہ پاکستان امریکہ کااہم اتحادی ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششوں کو قابل قدر ہیں اور امریکہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان کےہراقدام کی حمایت کرے گا۔

  • جنرل راحیل شریف امریکی حکام سے ملاقات کیلئےواشنگٹن پہنچ گئے

    جنرل راحیل شریف امریکی حکام سے ملاقات کیلئےواشنگٹن پہنچ گئے

    واشنگٹن : آرمی چیف جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورہ امریکاپر واشنگٹن پہنچ گئے۔ ڈیلس ائیر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانےاورپینٹاگون حکام نےاستقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پانچ روزہ دورہ امریکاپر واشنگٹن پہنچ گئے۔ ڈیلس ائیر پورٹ پر پاکستانی سفارت خانےاورپینٹاگون حکام نےاستقبال کیا۔

    جنرل راحیل شریف دورے کے دوران امریکاکی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے کی صورتحال سمیت بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزیوں پر بات کریں گے۔

    آرمی چیف امریکی حکام کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف دورہ امریکہ کے بعد تین روزہ دورے پر برازیل بھی جائیں گے۔

    آرمی چیف آئیوری کوسٹ میں امن مشن میں شامل پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے اوران کے ساتھ بھی ایک روز بھی گزاریں گے ۔

  • آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا، جنرل راحیل شریف

    آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا، جنرل راحیل شریف

    لاہور : پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو دہشت گردی سے پاک پاکستان دینا ہو گا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں آرمی میڈیکل کالج کے تیسرے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ میڈیکل کور نے قدرتی آفات سمیت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قوم کے تعاون سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سب کو متحد ہو کر اپنا کردا ادا کرنا ہو گا، تا کہ قومی مقصد حاصل کیا جا سکے۔

    آخر میں انھوں نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلباء میں میڈلز اور اعزازات بھی تقسیم کئے۔

  • اسلام آباد دھرنوں کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں، آئی ایس پی آر

    اسلام آباد دھرنوں کے پیچھے فوج یا آئی ایس آئی کا ہاتھ نہیں، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ پاک فوج میں اتحاد اور یکجہتی ہی اس کی قوت ہے، جو پاک فوج کے لئے باعث فخر ہے ۔

    آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان نے پاک فوج اور آئی ایس آئی پر لگائے گئے ان الزامات کی سختی سے تردید کی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران میں دونوں قومی ادارے پاکستان تحری انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی حمائیت اور مدد کررہے ہیں۔

    ترجمان نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاک فوج ایک غیر سیاسی ادارہ ہے اور پاک فوج نے ہمیشہ جمہوریت کے فروغ اور استحکام کیلئے غیر مشروط حمائیت کی ہے، یہ نہائیت افسوسناک ہے کہ پاک فوج کو ان تمام تنازعات میں گھسیٹا جا رہا ہے ، پاک فوج میں اتحاد اور یکجہتی ہی اس کی قوت ہے، جو پاک فوج کے لئے باعث فخر ہے ۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس : مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، آئی ایس پی آر

    کورکمانڈرزکانفرنس : مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس میں جمہوریت کیلئے مکمل حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے حکومت پر زور دیا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کے حل کیلئے مزید طاقت کا استعمال نہ کیا جائے اور وقت ضائع کئے بغیر اس مسئلے کو سیاسی طور پر حل کیا جائے۔

    جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہونے والے غیر معمولی کور کمانڈرز اجلاس میں موجودہ سیاسی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ، جس میں صورتحال پرتشدد ہونے کے بعد کئی قیمتی جانوں کے نقصان کا باعث بنی اور اس میں کئی لوگ زخمی ہوئے ۔

    کانفرنس میں زور دیا گیا کہ اس صورتحال میں طاقت کا مزید استعمال صورتحال کو مزید سنگین کردے گا ، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ مزید وقت ضائع کئے بغیر بحران کے حل کئے سیاسی راہ اپنائی جائے ، کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک فوج ریاست میں سکیورٹی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور قومی امنگوں کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

  • کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب

    کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے غیرمعمولی کورکمانڈرزکانفرنس کل کے بجائے آج شام طلب کرلی، آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    مذکورہ کانفرنس کل ہونا تھی، جو اسلام آباد کی کشیدہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج شام ہی طلب کر لی گئی،آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی صدارت میں ہوگی۔