Tag: genral worker

  • بلوچ عوام حقوق کیلئےکسی اورکےبجائےخودپرانحصارکریں، الطاف حسین

    بلوچ عوام حقوق کیلئےکسی اورکےبجائےخودپرانحصارکریں، الطاف حسین

    لندن: ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی اور کے بجائے خود پر انحصارکریں۔

    ایم کیوایم بلوچستان کے سابق آرگنائزراور رکن صوبائی اسمبلی یوسف شاہوانی کے ہمراہ آنے والے بلوچ نوجوانوں کے وفد سے گفتگو میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بلوچ نوجوانوں اورطالبعلم اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے پیر، فقیر، سرداروں اور جاگیرداروں سے کوئی امید نہ رکھیں بلکہ اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت خودپر انحصار کریں اوربلوچ عوام کو حقوق سے آگاہ کرنے کیلئے رات دن کام کریں، الطاف حسین نے کہاکہ بلوچ نوجوان تیزی سے تحریکی کام کوآگے بڑھائیں، الطاف حسین نے وڈیولنک کے ذریعے بلوچ نوجوانوں سے خطاب کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

  • ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا آج شام اہم خطاب کا اعلان

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا آج شام اہم خطاب کا اعلان

    کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ آج شام نائن زیرو پر قوم سے اہم خطاب کریں گے، جب بھی پارٹی میں صفائی کی بات کی اسٹیبلشمنٹ حرکت میں آگئی، سمجھ نہیں آتا اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیو ایم سے کیا بیر ہے؟

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ وہ جب بھی تنظیم نو کا آغاز کرتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حرکتیں تیز ہوجاتی ہیں ۔

    ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ وہ نہیں سمجھ سکےکہ اسٹیبلشمنٹ کو ایم کیوایم سے کیا بیر ہے، الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ساتھیوں کو اہم باتوں سے آگاہ کردیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ان کے کارکنوں کو بلا جواز گرفتار کیا جارہا ہے۔