Tag: GEO news program

  • آزاد کشمیر حکومت نے جیو نیوز پر پابندی لگادی

    آزاد کشمیر حکومت نے جیو نیوز پر پابندی لگادی

    اسلام آباد: حکومت آزاد کشمیر نے ریاست آزاد جموں کشمیر میں جیونیوز کی نشریات پر پابندی عائد کردی ہے۔

    حکومت آزادکشمیر نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کردیا،سرکاری اعلامیہ کے مطابق جیو نیوز نے اپنے ایک پروگرام میں پاکستان کا ادھورا نقشہ پیش کیا۔

     اعلامیہ کے مطابق پروگرام میں دیکھائے جانے والے نقشے میں ریاست کشمیر کو پاکستان سے الگ کرکے دکھایا گیا، جیو مسلسل قومی مفادات کے خلاف کام کررہا ہے۔

     اعلامیہ میں کہا گیا کہ جیو نیوز کی حرکتیں ناقابل برداشت ہیں، حکومت پاکستان فوری اس کا نوٹس لے۔

  • جیو نیوز کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست

    جیو نیوز کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست

    کراچی : پاکستان کے نقشے سے کشمیرغائب کرنے پرجیو کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواست دائر کردی گئی۔

    جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خا نزادہ کیساتھ کیخلاف پٹیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، درخواست گزار سپریم کورٹ کے سنئیر وکیل مسرور شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کے نقشے سے کشمیر کوالگ دکھا کر جیو نیوز غداری کا مرتکب ہوا ہے، جیو نیوز نے پیمرا آرڈیننس دو ہزار دو کی بھی خلاف ورزی کی۔

    عدالت سے استدعا ہے کہ غداری کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انھیں سزا دی جائے۔

    درخواست گزار نے وفاق، پیمرا، جیو نیوز کے مالک میر شکیل، ان کے بیٹے میر ابراہیم ، شاہ زیب خا نزاہ اور پروگرام کے پروڈیوسر کو فریق بنایا ہے۔


    Altaf Hussain Defending Geo Tv Over Showing… by Latestnews12