Tag: Geo News

  • وینا ملک کا وطن واپسی کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثارسے رابطہ

    وینا ملک کا وطن واپسی کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثارسے رابطہ

    اسلام آباد:توہین اہلبیت کے الزام میں چھبیس سال قید پانے والی اداکارہ وینا ملک نے وطن واپسی کیلئے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کرلیا ہے۔

    ڈرامہ کوئین ادکارہ وینا ملک نے ایک مرتبہ پھر وطن واپسی کیلئے اعلٰی حکومتی حکام سے رابطے شروع کردیئے ہیں،زرائع کے مطابق وینا ملک نے وطن واپسی کیلئے وزیر داخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کرلیا ہے۔

    گلگت بلتستان کی عدالت سے جیو کے مالک میر شکیل الرحٰمن مارننگ شو کی میزبان شائستہ واحدی اداکارہ وینا ملک اوراس کے شوہر اسد خٹک کو قید اورجرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • اسلام آباد: تھانہ مارگلہ میں میر شکیل الرحمان کے خلاف درخواست دائر

    اسلام آباد: تھانہ مارگلہ میں میر شکیل الرحمان کے خلاف درخواست دائر

    اسلام آباد: جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

     تھانہ مارگلہ میں  ارشد بٹ نامی شخص کی جانب سے جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کے خلاف درخواست دی گئی ، اس سے قبل جیو نیوز کے مالک میر شکیل الرحمان کو پاکستان کی مختلف عدالتوں میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے جبکہ میر شکیل الرحمان پولیس کو مختلف مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔

    ارشد بٹ نامی شخص نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میر شکیل الرحمان ان دنوں اسلام آباد میں مقیم ہے اور عدالت نے میر شکیل الرحمان کے گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری کئے ہوئے ہیں،  میر شکیل الرحمان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

  • جیوکا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے

    جیوکا پروپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے

    کراچی : جیو گروپ کی جانب سے کروڑوں روپے کے نقصانات کا واویلاریاستی ادروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے، ملک بھر میں جیو گروپ کی نشریات بحال ہیں اور نشریات بند ہونے کا پروپیگنڈہ جھوٹ پرمبنی ہے۔

    آئی ایس آئی کے خلاف پروپیگنڈا اور توہین آمیز نشریات پیش کیئے جانے کے بعد عوام کی جانب سے جیو کے خلاف سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھااورملک کے تمام چھوٹے بڑوں شہروں میں جیو کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئےجن میں پیمرا کی جانب سے صرف ایک ماہ کی بندش کی سزا کو عوام نے یکسر مسترد کردیا تھا۔

    ایک ماہ بعد جیو کی نشریات ملک بھر میں بحال ہونے کے بعد عوام نے ملک دشمن چینل جیو کی جھوٹ پر مبنی نشریات کا بائیکاٹ کیا،جس کی وجہ سے جیو کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    ملک بھر میں جیو کی نشریات بحال ہیں اس کے باوجود عوام نے جیو کو مکمل طور پر مسترد کردیا ہے جیوکو زد پر قائم رہنے کے بجائےاس حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیئے کہ عوام کا اس کی نشریات سے اعتبار اٹھ گیا ہے،اب عوام کی نفرت کا بدلہ ایک بار پھر آئی ایس آئی پر الزامات لگا کر کیوں لیا جارہا ہے۔

  • جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل افراد نے ورلڈ کال کا دفتر جلادیا

    جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل افراد نے ورلڈ کال کا دفتر جلادیا

    کراچی: کلفٹن کے علاقے دو تلوار پر واقع کمیونیکشن کمپنی کے دفتر کو نامعلوم افراد نے نذر ِ آتش کردیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد نے معروف کمیونیکیشن کمپنی ورلڈ کال کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور بعد ازاں دفتر کو نذرِ آتش کردیا  ذرائع کے مطابق  مظاہرین جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر مشتعل تھے اور ان کا مطالبہ تھا کہ  جیو نیوز کی نشریات کو فی الفور معطل کیا جائے۔

    ورلڈ کال کے مینجر  کے مطابق نامعلوم افراد موٹر سائیکلوں پر سوار دفتر آئے جو کہ اسلحے سے لیس تھے انہوں تیسری منزل پر واقع دفتر میں داخل ہوکر دفتر میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے ملیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا ، واقعے کے وقت دفتر میں تقریباً پینتیس افراد موجود تھے تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

    اس سے پہلے صادق آباد میں بھی اسی نوعیت کا واقع ہوچکا ہے جہاں مشتعل مظاہرین نے جیو نیوز دکھانے پر کیبل آفس کو نذر ِ آتش کردیا تھا۔

    کیبل آپریٹرز جیو نیوز کی نشریات دکھانے پر پہلے بھی کئی بار اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں  اور ان کا کہنا ہے کہ ان کو اس سلسلے میں مذہبی حلقوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہیں ہیں۔

    کیبل آپریٹر ایسو سی ایشن کے چیئرمین خالد آرائیں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جیو نیوز کی نشریات دکھانے کی وجہ سے کیبل آپریٹرز مسلسل جانی اور مالی مشکلات کا شکار ہیں۔