Tag: George Clooney

  • اداکار اور ڈونر جارج کلونی اور نینسی پلوسی نے جو بائیڈن کو کیا مشورہ دیا؟

    اداکار اور ڈونر جارج کلونی اور نینسی پلوسی نے جو بائیڈن کو کیا مشورہ دیا؟

    واشنگٹن: ڈیموکریٹس نمائندگان کے بعد اب سینیٹرز بھی صدر جو بائیڈن سے دست برداری کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اداکار اور ڈونر جارج کلونی نے بھی جو بائیڈن کو صدارتی ریس سے باہر ہونے کا مشورہ دے دیا ہے، کانگریس کی سابق اسپیکر نینسی پلوسی کا بھی کہنا ہے کہ بائیڈن کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیوں کہ وقت نکلتا جا رہا ہے۔

    سینیٹر پیٹر ویلچ نے کہا ملک کی بہتری کے لیے صدر بائیڈن کو الیکشن کی دوڑ سے باہر ہو جانا چاہیے، صدارتی مباحثے میں بائیڈن کی کارکردگی کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

    جارج کلونی نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں بائیڈن سے محبت کرتا ہوں، لیکن ڈیموکریٹس کو نیا امیدوار چاہیے، اگر بائیڈن نامزدگی سے الگ نہیں ہوئے تو وہ انتخابات، ہاؤس اور سینیٹ سب ہار جائیں گے۔

    انھوں نے کہا یہ رائے صرف میری نہیں ہے،بلکہ ڈیموکریٹس نمائندگان اور سینیٹرز بھی یہی چاہتے ہیں، جن سے میری بات ہوئی ہے۔

    اس دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو دوبارہ مباحثے اور گالف کھیلنے کا چیلنج دے دیا ہے، ٹرمپ نے کہا اگر بائیڈن جیت گئے تو ان کی پسندیدہ کسی بھی خیراتی تنظیم کو 10 لاکھ ڈالر دوں گا، صدر بائیڈن نے جواب میں کہا کہ ٹرمپ کی عجیب و غریب حرکتوں کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔

  • ہالی ووڈ کے معروف جوڑے کا انوکھا اقدام

    ہالی ووڈ کے معروف جوڑے کا انوکھا اقدام

    ہالی ووڈ کے خوبصورت اورمشہور ترین جوڑے جارج کلونی اور امل کلونی کی طرف سے ایلبی ایوارڈز کی تقریب منعقد کی گئی جسمیں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد کی خدمات کو سراہا گیا۔

    بین الاقوامی طور پر معروف انسانی حقوق کی وکیل امل کلونی اور ان کے شوہر اور معروف ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی نے رواں ہفتے پہلی بار منعقد ہونے والے ایلبی ایوارڈز کی تقریب کی میزبانی کی۔

    یہ تقریب معروف جوڑے کی طرف سے ان افراد کے اعزاز میں منعقد کی گئی جنہوں نے انصاف کے حصول کے لیے ذاتی خدمات انجام دیں اور اپنی زندگیاں وقف کر دی۔

    نیویارک میں منعقد ہونے والی ایوارڈز کی اس تقریب کا نام جنوبی افریقہ کے وکیل، کارکن، مصنف اور سابق جج جسٹس ایلبی سیکوس کے نام پر رکھا گیا ہے اور اسے کلونی فاؤنڈیشن فار جسٹس کی طرف سے شروع کیا گیا ہے، یہ فاؤنڈیشن اسی معروف جوڑے کی قائم کردہ ہے۔

    87 سالہ جسٹس ایلبی سیکوس نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ایسے افراد کے دفاع کے لیے وقف کر دیا جن پر نسل پرستانہ قوانین اور جابرانہ حفاظتی قوانین کے تحت الزامات عائد کیے گئے۔

    تقریب کے دوران امل کلونی کو چاندی اور سونے کی تاروں سے مزین موتیوں والے انتہائی قیمتی گاؤن میں ملبوس دیکھا گیا جبکہ ان کے شوہر جارج کلونی نے سیاہ سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔

    کلونی فاؤنڈیشن فار جسٹس کی اس ایوارڈ کی تقریب میں معروف اداکار آسکر آئزک، معروف برطانوی گلوکارہ دعا لیپا، برطانوی کامیڈین جان اولیور، ادارکارہ جولیا رابرٹس، اداکارہ ڈریو بیری مور، اداکارہ میریل سٹریپ اورامریکی اداکار ایتھن ہاک سمیت دیگر مشہور عالمی شخصیات نے شرکت کی۔

  • جارج کلونی کی میڈیا سے اپیل

    جارج کلونی کی میڈیا سے اپیل

    ہالی ووڈ کے آسکر انعام یافتہ اداکار جارج کلونی نے میڈیا سے اپنے بچوں کی تصویر شائع نہ کرنے کی اپیل کردی، انہوں نے کہا کہ پریس میں ان کے بچوں کی تصاویر شائع ہونے سے ان کے بچوں کی حفاظت کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    اداکار جارج کلونی نے اشاعتی اداروں سے کہا ہے کہ ان کے بچوں کی تصویر شائع نہیں کیا کریں۔

    اس حوالے سے انہوں نے پریس کو ایک خط لکھا اور کہا کہ ان کی اہلیہ انسانی حقوق کی وکیل ہیں، ان کے کام کی نوعیت کی وجہ سے ہم اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتتے ہیں۔

    جارج کلونی نے کہا کہ اگر رسالوں کے سرورق پر تصویریں شائع ہوئیں تو وہ بچوں کی حفاظت نہیں کر پائیں گے۔ وہ اپنے بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ نہیں کرتے کہ کہیں انہیں سیکیورٹی خدشات نہ لاحق ہوجائیں۔

    یاد رہے کہ جارج کلونی نے انسانی حقوق کی وکیل امل کلونی سے سنہ 2014 میں شادی کی تھی، سنہ 2017 میں جوڑے کے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کی اسکوٹر کو حادثہ، اداکار زخمی

    ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی کی اسکوٹر کو حادثہ، اداکار زخمی

    ہالی ووڈ کے معروف اداکار جارج کلونی شوٹنگ کے لیے جاتے ہوئے زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق جارج کلونی اٹلی کے ایک جزیرے سردینیا میں اپنی ٹی وی سیریز کیچ 22 کی شوٹنگ کر رہے تھے۔

    حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ صبح 8 بجے اپنے ہوٹل سے شوٹنگ پر جانے کے لیے نکلے۔ ان کی اسکوٹر ایک کار سے جا ٹکرائی جس میں انہیں معمولی چوٹیں آئیں۔

    مقامی انتظامیہ کے مطابق جارج کلونی کو آنے والی چوٹیں سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہیں تاہم ابھی انہیں اسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا گیا۔

    جارج کلونی کا مذکورہ ڈرامہ اگلے برس 2019 میں نشر کیا جائے گا، ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ ان کے زخمی ہونے کی وجہ سے ڈرامے کی شوٹنگ میں کتنا وقفہ آسکتا ہے۔

    57 سالہ جارج کلونی بے شمار ہالی ووڈ فلموں میں کام کرچکے ہیں جبکہ انہیں بے شمار ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • معروف اداکاروں کا شجرہ نسب جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

    معروف اداکاروں کا شجرہ نسب جان کرآپ حیران رہ جائیں گے

    فلموں میں کام کرنے والے اداکار یوں تو خود بے حد مشہور ہوتے ہیں اور لوگ کم ہی ان کے خاندانی پس منظر پر توجہ دیتے ہیں، کیونکہ ان کی اپنی شخصیت نہایت مضبوط اور چکا چوند سے بھرپور ہوتی ہے۔

    تاہم ہالی ووڈ کے کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جو کسی نہ کسی مشہور شخصیت کی نسل سے تعلق رکھتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ فنکاروں سے ملوانے جا رہے ہیں۔

    بریڈ پٹ

    معروف ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اور سابق امریکی صدر بارک اوباما آپس میں عزیز ہیں۔

    برطانوی اخبار گارجین کی ایک تحقیق کے مطابق یہ دونوں معروف شخصیات سنہ 1960 میں موجود ایک شخص ایڈون ہک کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔

    جونی ڈیپ

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک تحقیق کے مطابق امریکی اداکار جونی ڈیپ اور ملکہ برطانیہ الزبتھ دور کے کزنز ہیں۔

    دونوں کا تعلق برطانیہ کے بادشاہ ایڈورڈ سوئم سے ہے جو سنہ 1327 سے 1377 تک برطانیہ کے حکمران رہے۔

    میڈونا

    امریکی گلوکارہ میڈونا اور برطانوی شاہی خاندان کے ولی عہد شہزادہ چارلس کی دوسری اہلیہ کمیلا پارکر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

    جارج کلونی

    مشہور امریکی اداکار جارج کلونی اور امریکا میں سیاہ فاموں کو حقوق دلانے والے سابق صدر ابراہم لنکن بھی آپس میں رشتے دار ہیں۔

    جارج کلونی ابراہم لنکن سے اپنے اس تعلق سے بے خبر تھے حتیٰ کہ ابراہم لنکن کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم لنکن کی پروڈکشن ٹیم نے یہ تحقیق سر انجام دی۔

    رابرٹ پٹنسن

    مشہور فلم سیریز ٹوئیلائٹ کے اداکار رابرٹ پٹنسن رومانیہ میں 15ویں صدی کے ایک شہنشاہ ولاد سوئم سے تعلق رکھتے ہیں۔ حیرت انگیز طور پر اس حکمران کو تاریخ میں ڈریکولا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے جو اپنے دشمنوں کو نہایت اذیت ناک طریقوں سے موت دیا کرتا تھا۔

    گویا ٹوئیلائٹ سیریز میں خون پینے والے ڈریکولا کا کردار ادا کرنے والے رابرٹ سچ مچ ڈریکولا کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

    سنڈی کرافورڈ

    امریکی اداکارہ سنڈی کرافورڈ انیسویں صدی کے مشہور امریکی مصنف ارنسٹ ہمنگ وے کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔

    بروک شیلڈ

    امریکی ماڈل اور اداکارہ بروک شیلڈ فرانس کے بادشاہ ہنری چہارم کی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جارج کلونی جڑواں بچوں کے والد بن گئے

    جارج کلونی جڑواں بچوں کے والد بن گئے

    ہالی ووڈ کا معروف و مقبول جوڑا جارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی جڑواں بچوں کے والدین بن گئے۔ بچوں کا نام ایلا اور الیگزینڈر رکھا گیا ہے۔

    جارج کلونی کے ترجمان کے مطابق جوڑے کے یہاں بیٹا اور بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بچے اور ماں خیریت سے ہیں۔

    یاد رہے کہ 56 سالہ جارج کو ہالی ووڈ میں طویل عرصے تک کنوارہ رہنے کا اعزاز حاصل تھا۔

    جارج اور امل کی ملاقات سنہ 2013 میں ایک تقریب میں ہوئی تھی اور یہیں سے ان کی دوستی کا آغاز ہوا۔ اگلے برس ان دونوں نے شادی کرلی جس کا شمار ہالی ووڈ کی سب سے مشہور اور مہنگی ترین شادیوں میں ہوتا ہے۔

    جارج کلونی کی اہلیہ 39 سالہ امل انسانی حقوق کی وکیل ہیں۔ وہ اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل کوفی عنان کی مشیر بھی رہ چکی ہیں جبکہ وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے کیس کی بھی پیروی کر چکی ہے۔

    فی الحال وہ شام میں داعش کے ہاتھوں پامالی اور تشدد کا شکار ہونے والی یزیدی خواتین کا کیس لڑ رہی ہیں۔

    بچوں کی پیدائش پر دونوں بے حد خوش ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔