Tag: George Papadopoulos

  • عدالت نے ٹرمپ کے سابق مشیر کو قید کی سزا سنا دی

    عدالت نے ٹرمپ کے سابق مشیر کو قید کی سزا سنا دی

    واشنگٹن : عدالت نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے معاملے پر سیکیورٹی ایجنسی سے غلط بیانی کرکے حقائق کی پردہ پوشی کرنے پر ٹرمپ کے سابق مشیر جارج پاپا ڈولس کو 14 دن قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں دو برس قبل صدارتی انتخابات میں ہونے والی روسی مداخلت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر امریکی عدالت ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ایڈوائزر جارج پاپا ڈو پولس کو قید کی سزا سنادی۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جارج پاپا ڈولس امریکا کے صدارتی انتخابات کے وقت ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر تھے جنہوں امریکا کے سیکیورٹی ادارے ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے اور تحقیقاتی کمیٹی کو گمراہ کرنے کے الزام میں 14 دن کی قید سنادی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر کو سزا پوری کرنے کے بعد بھی ایک سال سیکیورٹی اداروں کی نگرانی میں گزانے میں ہوں گے، اس کے علاوہ جارج کو 200 گھنٹے کمیونٹی کی خدمت میں گزارنے ہوں گے۔

    عدالتی دستاویزات کے مطابق جارج پاپا ڈولس کو 9 ہزار 500 ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ سنہ 2016 میں امریکا کے صدارتی الیکشن میں روس کی مبینہ مداخلت پر جاری تحقیقات کے دوران جارج نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے حقائق کی پردہ پوشی کی تھی۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ انتخابات میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر امریکی صدر کے 6 قریبی ساتھیوں کو سزا ہوچکی ہے جس میں ٹرمپ کے وکیل بھی شامل ہیں، جبکہ 13 روسی شہریوں اور 12 افسران پر کیس درج ہے۔

  • ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے سابق ممبر کو 6 ماہ قید کی سزا دینے کی تجویز پیش

    ٹرمپ کی انتخابی ٹیم کے سابق ممبر کو 6 ماہ قید کی سزا دینے کی تجویز پیش

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق ٹیم ممبر جارج ڈیمیٹروس کو سنہ 2016 کے صدراتی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر 6 ماہ قید کی سزا دینے کی تجویز پیش کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے خصوصی کونسل رابرٹ میولر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی انتخابات کے دوران حامی و اتحادی جارج ڈیمیٹروس کو چھ ماہ قید کی سزا دینے کی تجویز پیش کر دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادرے کا کہنا تھا کہ سنہ 2016 کے صدراتی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ رابرٹ میولر نے کہا ہے کہ جارج ڈیمیٹروس کو سزا دینا ’مناسب اور ضروری ہے‘۔

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ جارج ڈیمیٹروس نے اعتراف کیا ہے کہ جب وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم چلانے والی ٹیم کا حصّہ تھے اس وقت روسی حکام سے ان کے رابطے تھے تاہم انہوں نے تحقیقات کے دوران رابطے نہ ہونے کا جھوٹ بولا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈیمیٹروس کو 7 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ڈیمیٹروس نے تفتیش کے دوران امریکی سیکیورٹی ایجنسی ایف بی آئی سے جھوٹ بولا تھا کہ ان کا رابطہ گرفتار ہونے والے روسی جاسوسوں سے نہیں تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق لندن کے پروفیسر کا کہنا تھا کہ روس نے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدراتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی کردار کشی تھی۔

    خیال رہے کہ امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہلیری کلنٹن نے اپنی شکست کے لیے روس کو ذمہ دار ٹھہرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صرف میرے اور میری مہم پر حملہ نہیں بلکہ ہمارے ملک کے خلاف ہے۔

    یاد رہے کہ روس پر امریکی صدارتی مہم میں مداخلت کا الزام ثابت ہوا تھا، صدارتی انتخاب میں روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران صدرٹرمپ کی صدارتی انتخاب کی مہم کےسابق انچارج پال مانافورٹ سمیت تین افراد پرفرد جرم عائد کی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب سے قبل ماہ اکتوبر میں امریکی حکومت نے روس پر ڈیموکریٹک پارٹی پر سائبر حملوں کا الزام عائد کیا تھا۔