Tag: GEORGIA

  • یورپ میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 37 افراد ہلاک

    یورپ میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 37 افراد ہلاک

    یورپ میں خسرہ کی خوفناک وبا پھوٹ پڑی جس سے صرف 6 ماہ میں 37 افراد ہلاک ہوگئے۔ یورپ بھر میں خسرہ کے 41 ہزار کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یورپ میں خسرہ کی وبا میں خوفناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور سال رواں کے صرف 6 ماہ میں اتنے کیسز سامنے آئے جتنے گزشتہ پوری دہائی میں سامنے نہیں آئے تھے۔

    ادارے کے مطابق تقریباً نصف کیسز جن کی تعداد 23 ہزار ہے صرف یوکرین میں ریکارڈ کیے گئے۔

    دوسری جانب فرانس، جارجیا، یونان، اٹلی اور روس میں 1، 1 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے کہ خسرہ ایک متعدی بیماری ہے جو مریض کے کھانسنے یا چھینکے سے بھی پھیل سکتی ہے۔

    خسرہ کے لیے سنہ 1960 سے ایک ہی ویکسین استعمال کی جارہی ہے، ماہرین کو خدشہ ہے کہ اس ویکسین کا درست استعمال نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے یہ مرض پھیل رہا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق خسرہ بچوں کی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ اس کی ابتدائی علامت بخار کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے جس کے بعد چہرے اور گردن پر سرخ دانے نمودار ہوتے ہیں۔

    زیادہ تر لوگ اس بیماری سے صحت یاب ہوجاتے ہیں تاہم بچوں کے لیے یہ جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

  • چوری کی انوکھی واردات، ایک کروڑ روپے کے ’نوڈلز‘ چوری

    چوری کی انوکھی واردات، ایک کروڑ روپے کے ’نوڈلز‘ چوری

    کوٹائی سی: جیورجیا کے دارالحکومت میں چوری کی انوکھی واردات پیش آئی جس میں نامعلوم افراد لاکھوں ڈالر زمالیت کے نوڈلز لے آڑے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق جیورجیا کے ہائی وے پر واقع چیورون نامی اسٹور کی پارکنگ میں کھڑے ٹرک سے نامعلوم افراد 1لاکھ ڈالر کے اعلیٰ کوالٹی کے نوڈلز چوری کر کے لے گئے۔

    جیورجیا حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار پارکنگ میں کھڑے ٹرک کے قریب آئے اور وہ واردات کے بعد بھاگ گئے، مذکورہ افراد کی تلاش اور واردات کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق واردات ایک روز میں نہیں ہوئی بلکہ اس کام میں پانچ روز لگے، اب تک حاصل ہونے والے شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ مال کی چوری 25 جولائی سے یکم اگست تک کی گئی۔

    اسٹور مالک کے مطابق ’نوڈلز‘ کی مالیت 1 لاکھ امریکی ڈالر تھی۔ اگر اس کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ ایک کروڑ 23 لاکھ اور پچیس ہزار روپے  کے قریب رقم بنتی ہے۔

    حکام کے مطابق اسٹور کے مالک کو مال چوری ہونے کا علم اُس وقت ہوا کہ جب انہوں نے کئی دنوں کے بعد اسٹور کھولا اور مال نکالنے کے لیے ٹرک کا دروازہ کھولا تو اس میں سارا سامنا بکھرا ہوا پڑا تھا۔

    مذکورہ واقعے کی خبر چینل پر نشر ہوئی تو لوگوں نے انوکھی چوری پر مزاحیہ تبصرے کیے اور کچھ نے تو نوڈلز کی تصاویر لگا کر پولیس کو بتایا کہ جو چیز وہ تلاش کررہے ہیں وہ یہ رہی۔

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ واردات اس وجہ سے پیش آئی کہ آئندہ آنے والے وقتوں میں نوڈلز کی قیمت بڑھا دی جائے گی‘ْ

  • انوکھا امریکی لٹیرا ڈاکٹر کی ’’پتلون‘‘ لے کرفرار

    انوکھا امریکی لٹیرا ڈاکٹر کی ’’پتلون‘‘ لے کرفرار

    میکون: امریکی ریاست جارجیا میں لوٹ مار کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ایک لٹیرا ڈاکٹر سے اس کی قیمتی اشیاء کے ہمراہ پتلون بھی لے گیا۔

    امریکہ کے مقامی اخبار کے مطابق ایک شخص ہارمونی میڈیکل سروسز آفس کے دفترمیں داخل ہوا اور ڈاکٹر سے ملنے کی خواہش کا اظہارکیا۔

    کاؤنٹی شیرف کے ترجمان کے مطابق نامعلوم شخص نے ڈاکٹر کے دفتر میں داخل ہوکر گن نکال لی اور ڈاکٹر پر تانتے ہوئے نا صرف اس کے بریف کیس کا مطالبہ کیا جس میں ڈاکٹر کا آئی ڈی کارڈ، بٹوا اور نقد رقم موجود تھی بلکہ پتلون بھی اتارنے کا مطالبہ کیا۔

    ترجمان کے مطابق لٹیرے نے اپنمی مطلوبہ اشیاء طاقت کے زور پر حاصل کی اور پیدل ہی روانہ ہوگیا۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مذکورہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ یہ انوکھا لٹیرا جلد سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

  • جارجیا کے نامورسیاسی رہنما ایڈورڈ شیورڈناڈز کی آخری رسومات

    جارجیا کے نامورسیاسی رہنما ایڈورڈ شیورڈناڈز کی آخری رسومات

    جارجیا:  اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل ایڈورڈ شیورڈز ناتزے کی آخری رسومات جارجیا میں ادا کردی گئیں۔

    عالمی سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرنے والے عالمی رہنما اور اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل اور جارجیا کے سابق صدر ایڈورڈ شیور ڈناتزے  سات جولائی کو چھیاسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

    شیورڈزناتزے کی آخری رسومات میں ان کے قریبی رشتے داروں اور مختلف ممالک کے وفود نے شرکت کی، ایڈورڈ شیورڈناتزے نے جارجیا کی آزادی کے بعد عوام میں بے پناہ شہرت حاصل کی اور ملک کے دوسرے صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔