Tag: German ambassador

  • جرمن سفیر کی  افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کی تعریف

    جرمن سفیر کی افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کی تعریف

    کراچی : جرمن سفیر نے افغانستان سےغیرملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا افغانستان سے جرمن عملے اورشہریوں کو بذریعہ پاکستان جرمنی بھجوایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال 15 اکتوبر میں پاکستان اور جرمنی کی دوستی کو 70 سال مکمل ہونے جارہے ہیں ، اس موقع پر جرمن سفیر برن ہارڈ شلیگ ہیک اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا کے خصوصی مہمان بنے۔

    جرمن سفیر نے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا پاک جرمن 70سالہ تعلقات پر مرکزی تقریب سفارتخانے میں ہوگی ، رواں ہفتے جرمن تجارتی وفد کی کئی ملاقاتیں ہوئی ہیں تاہم سفارتی تعلقات میں فروغ کیلئے طالبعلموں کاتبادلہ ضروری ہے۔

    برن ہارڈ شلیگ ہیک نے بتایا کہ میں اپنے دادا کی سائیکل پر سفارتخانے گیا تھا ، دادا کی سائیکل چلانا اچھا لگتا ہے روز مرہ کیلئے استعمال کرتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جرمن زبان سیکھنے کیلئے کراچی میں انسٹیٹیوٹ بنارہے ہیں اور چاہتے ہیں سیمنز کی طرح دیگرکمپنیاں بھی پاکستان میں کام کریں۔

    جرمن سفیر نے افغانستان سےغیرملکیوں کے انخلا میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے جرمن سفارتی عملےسمیت شہریوں کےانخلامیں پاکستان نے تعاون کیا، افغانستان سے جرمن عملے اورشہریوں کو بذریعہ پاکستان جرمنی بھجوایاگیا۔

    طالبان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے جو وعدے کئے انھیں پورے کرنا ہوں گے ، طالبان کو ان کے عمل سے پرکھیں گے۔

    مسئلہ کشمیر سے متعلق جرمن سفیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اب تک حل طلب ہے ،خواہش ہےدونوں ممالک مذاکرات سے مسئلہ کشمیر کو حل کریں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات ہیں۔

    دوسری جانب ایم ڈی سیمنزپاکستان مارکس اسٹرو مایر نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں، گھارو میں دورہ کرکے دیکھا کہ زبردست کام ہورہا ہے۔

  • نئے جرمن سفیر بھی پاکستان کے گن گانے لگے

    نئے جرمن سفیر بھی پاکستان کے گن گانے لگے

    اسلام آباد: پاکستان آنےوالے غیر ملکی پاکستان کی خوبصورتی اور دلکشی کے دیوانے ہوگئے، برطانوی ہائی کمشنر کے بعد جرمن سفیر بھی پاکستان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر ملکی بھی پاکستان کےگن گانے لگے، جرمن سفیر نےپاکستان میں ٹرین کا سفر کیا اور کہا ٹرین میں اسلام آباد سے کراچی کا چھبیس گھنٹے کا سفرکیا اور دیگرمسافروں سے گفتگوکوانجوائے کیا، یہ سفر شاندارتجربہ تھا،شکریہ پاکستان ریلوے۔.

    جرمن سفیردوران سفر پاکستان کےدلکش نظاروں میں کھوگئے، انہوں نے پنوں عاقل میں شکرقندی خریدی جبکہ بریانی بھی کھائی۔

    اس سے قبل برطانوی ہائی کمشنرکرسچین ٹرنرنے بھی اعتراف کیاکہ پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف زبردست کام ہوا،بڑی قربانیوں کےبعد پاکستان میں امن قائم ہوا، برطانوی شہری پاکستان کی حسین وادیوں کی سیر کر سکتے ہیں۔

    کرسچین ٹرنر کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کھانے بہت مزے دار ہیں، آپ مجھے دال، ساگ کچھ بھی کھلائیں بہت پسند ہے، دو بار لاہور اور کراچی آیا، ابھی اسلام آباد میں ہوں، جمیا نئیں لاہور کی بات سے برطانوی کہاوت یاد آتی ہے، کہاوت ہے جو لندن میں تھک گیا وہ زندگی سے تھک گیا، لاہور اور لندن سے سمجھیں میں دو بار پیدا ہوا ہوں۔

    خیال رہے گزشتہ دو سال سے عالمی سطح پرپاکستان سیاحوں کے لئے جنت قرار دیا گیاہے۔

  • جرمن سفیر کی بیٹے کے ہمراہ صفائی کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    جرمن سفیر کی بیٹے کے ہمراہ صفائی کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آبپارہ مارکیٹ میں بیٹے کے ساتھ صفائی کرتی ہوئی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کے مطابق پاکستان میں نئے قائم مقام جرمن سفیر ڈاکٹر جینز یوکش اپنے بیٹے کے ہمراہ آبپارہ مارکیٹ کی صفائی کرتے ہوئے پائے گئے۔

    جرمن سفارت خانے کے فیس بک صفحے کے مطابق آبپارہ مارکیٹ میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں جرمن سفیر نے بھی حصہ لیا۔

    مہم میں مقامی نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اور کچرے کو نہ صرف اکٹھا کیا بلکہ انہیں ری سائیکلنگ کے لیے علیحدہ بھی کیا۔

    نئے سفیر سے قبل اس عہدے پر مارٹن کوبلر تعینات تھے جو عوام میں گھل مل جانے کی عادت کے باعث خاصے مقبول تھے۔ وہ اکثر و بیشتر مختلف مقامات کا دورہ کرتے رہتے اور اس دوران عام افراد سے گفت و شنید بھی کرتے۔

    مارٹن کوبلر گزشتہ ماہ اپنا سفارتی دور مکمل کر کے واپس وطن روانہ ہوگئے تھے۔

  • خواتین کا عالمی دن، جرمن سفیر کا اسلام آباد کی خواتین پولیس کو خراج تحسین

    خواتین کا عالمی دن، جرمن سفیر کا اسلام آباد کی خواتین پولیس کو خراج تحسین

    اسلام آباد: جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد کی خواتین پولیس کو شان دار انداز میں‌ خراج تحسین کیا.

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنی ٹویٹس اور تبصروں کے لیے معروف جرمن سفیر نے آج جو تصاویر شیئر کیں، اس میں اسلام آباد کی خواتین پولیس پولیس کے پروفیشنل ازم کو سراہا.

    مارٹن کوبلر نے لکھا کہ انھوں‌ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر داخلہ شہریار آفریدی کے ساتھ اسلام آباد میں خواتین پولیس کی شاندار پریڈ کا مظاہرہ دیکھا۔

    انھوں نے اس عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانےکی جانب بڑا قدم ہے.

    مارٹن کوبلر کا کہنا تھا کہ ہر پولیس اسٹیشن میں خواتین کی ضروریات کا خیال رکھنے کے لئے خاتون پولیس اہلکار لازمی ہونی چاہیے.

    یاد رہے کہ آج دنیا میں یوم خواتین منایا جارہا ہے، اس ضمن میں پاکستان میں بھی تقریبات، سیمینارز اور واکس کا اہتمام کیا گیا، جس میں‌عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

  • یہ شکر کہاں‌ سے آتی ہے؟ جرمن سفیر پروسیسنگ یونٹ پہنچ گئے

    یہ شکر کہاں‌ سے آتی ہے؟ جرمن سفیر پروسیسنگ یونٹ پہنچ گئے

    اسلام آباد: گنے کی پروسیسنگ کہاں ہوتی ہے؟ شکر کہاں سے آتی ہے؟ یہ سوال جرمن سفیر مارٹن کوبلر کو پراسیسنگ یونٹ لے گیا.

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول اور متحرک جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے چند تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں‌ وہ گنے کی پروسیسنگ کا جائزہ لے رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ انھیں‌ ابتدا ہی سے تجسس تھا کہ گنے کی پروسیسنگ کیسے ہوتی ہے، تو وہ جنوبی پنجاب شکر کے پیداواری یونٹ پہنچ گئے.

    انھوں نے تین حصوں میں کیے جانے والے ٹیویٹس میں‌ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کسان گنے کی فصل کاٹتے ہیں اور اس سے گنے کا رس (روہ) بناتے ہیں.

    دوسرے مرحلے میں وہ اس رس کو گنے کا چورا جلا کرپکاتے ہیں، سوڈا اور پاؤڈر وغیرہ شامل کیا جاتا ہے، تاکہ یہ صاف ہو جائے.

    ان کا کہنا تھا کہ پھر اسے ٹھنڈا کرنے کے لئے الگ لکڑی کے برتن میں منتقل کر دیتے ہیں، اس کے بعد وہ صرف اس کی کرشنگ کرتے ہیں اور اب یہ کھانے کے لئے تیار ہے.

  • راولپنڈی : آرمی چیف جنرل باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں علاقائی امن اور سیکیورٹی کی صورتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن سفیرمارٹن کوبلرکا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے، خطے میں بہتر سیکیورٹی کے اقتصادی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

  • جرمن سفیر نے اپنی سائیکل پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجا دی

    جرمن سفیر نے اپنی سائیکل پاکستانی ٹرک آرٹ سے سجا دی

    اسلام آباد : پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے طویل جدوجہد کے بعد خریدی گئی سائیکل کو ٹرک آرٹ سے رنگ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیاحت کے شوقین اور پاکستان کا مثبت چہرہ متعارف کرانے میں پیش پیش رہنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان میں تیار کردہ سائیکل خریدنے کے بعد اس پر پاکستان کی مشہور ٹرک آرٹ کروالی۔

    سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر مارٹن کوبلر نے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ دیکھیں! میری پاکستانی سائیکل کمال ٹرک آرٹ کے ساتھ تیار ہوگئی اور اب پہلے سے زیادہ اچھی لگ رہی ہے۔

    پاکستان میں تعینات جرمن سفیر نے تحریر کیا کہ ’سائیکل پر ٹرک آرٹ کروانے کے بعد راولپنڈی کی گلیوں میں کچھ دیر سائیکل چلائی بہت مزہ آیا‘۔

    جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ٹویٹ میں کہا کہ اگر آپ سائیکل پر لگی گھنٹی کے بارے میں سوچ رہے ہیں تو وہ بھی کام کرتی ہے۔ آپ بتائیں ٹرک آرٹ کے بعد رنگوں کے بارے میں کیا سوال ہے؟

    یاد رہے کہ جرمن سفیر نے گزشتہ ماہ کے آخر میں ہی طویل جدوجہد کے بعد پاکستانی سائیکل خریدی تھی، مارٹن کوبلر نے کہا تھا کہ کافی تلاش کے بعد آخرکار راولپنڈی میں سائیکل ملی، پھر سہراب یا پیکو کے درمیان پھنس گیا؟ آخر میں یہ سرخ رنگ والی خرید لی، جس میں گھنٹی بھی ہے۔

    خیال رہے کہ مارٹن کوبلر پاکستان کی خیر خواہی چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں جرمنی کے تعاون سے مختلف پروگرامات کا انعقاد بھی کرواتے رہتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ’سربز‘ مہم کا آغاز کیا ہے۔

    جرمن سفیر نے سربز مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہماری مہم کے دوران ماحولیاتی مسائل سے متعلق بیداری کےلیے روزمرہ زندگی کی مثالوں پر فوکس کیا جائے گا‘۔

  • جرمن سفیر جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے

    جرمن سفیر جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے

    لاہور: جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر بھی جشن آزادی کے رنگ میں رنگ گئے ہیں، جرمنی کے سفیر نے لاہور کے اردو بازار میں جشن ازاد کے لیے چیزیں خریدیں۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی سفیر مارٹن کوبلر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کی جس میں لاہور کے اردو بازار سے جشن آزادی کی چیزیں خریدتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    مارٹن کوبلر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جشن آزادی میں چھ دن رہے گئے ہیں، لاہور کے اردو بازار میں خریداری کرنا شاندار رہا۔

    انہوں نے جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے قومی پرچم، ماسک اور باجا لے کر تصاویر بنوائیں، انہوں نے عوام سے سوال بھی کیا کہ آپ کو کیا پسند ہے۔؟

    سوشل میڈیا پر مارٹن کوبلر کی تصاویر وائرل ہوگئیں جنہیں مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ مجھے پاکستان کے آپ جیسے دوست پسند ہیں۔

    ٹویٹر صارف نے لکھا کہ یہ ایک بہترین تصویر ہے اس سے قبل ایسی تصویر نہیں دیکھی ایک اور صارف نے تصاویر کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بھی جھنڈا خریدا ہے جو ہمارے ملک کی پہچان ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، شہر اور گلی محلوں میں قومی پرچموں کی بہار ہے، شہریوں نے قومی پرچم، بیجز اور آرائش کا دیگر سامان خریدنے کے لیے بازاروں کا رخ کرلیا ہے۔

    مختلف شہروں میں قائم اسٹالز پر سبز اور سفید رنگ کی شرٹس اور لباس، کیپس، ہاتھوں کے کڑے، پٹیاں، ماسک سمیت مختلف قسم کے بیجز، کاغذ کے ربنز اور دیگر سامان بھی سجائے گئے ہیں۔

  • آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں امن و استحکام پر گفتگو ہوئی، یہ ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں: فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف

    اطلاعات کے مطابق جرمن سفیر نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کل ہونہ ہو‘ میں اب سیاسی شخصیات جلوہ گر ہونگے ’

    کل ہونہ ہو‘ میں اب سیاسی شخصیات جلوہ گر ہونگے ’

    ممبئی: بھارت نے جرمنی کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بلاک بسٹر فلم کل ہو نہ ہو کا جرمن ورژن بنا ڈالا۔

     بالی وڈ فلم کل ہو نہ ہو میں شاہ رخ خان، پریٹی زنٹا اور سیف علی خان مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوئے۔

     اس فلم کے جرمن ورژن میں سابق وزیر خارجہ سلمان خورشید، جرمن سفیر مائیکل سٹینر اور ان کی اہلیہ کل ہو نا ہو کے ٹائٹل سانگ پر پرفارم کر رہے ہیں۔

    سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کے صف اول کے اداکار کا کردار نبھانا ان کے لیے ایک چیلنج تھا۔

    جرمنی کے سفیر اور ان کی اہلیہ کے مطابق وہ بالی وڈ فلموں کے بہت مداح ہیں اور انہوں نے ایک سو پچاس سے زائد بالی وڈ فلمیں دیکھ رکھی ہیں۔