Tag: German Consul General

  • ٹیکنالوجی میں جدت کی اہمیت وقت کی اہم ضرورت ہے، جرمن قونصل جنرل

    ٹیکنالوجی میں جدت کی اہمیت وقت کی اہم ضرورت ہے، جرمن قونصل جنرل

    کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ جرمنی دنیا کا جدید ترین ملک ہے جس میں بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں۔

    کراچی میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں جدت کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کسی بھی ملک کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے اہم عناصر ہیں۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر تنظیموں اور کام کے ماحول پر نمایاں اثر پڑا ہے جس نے کاروبار کرنے والوں کے لیے نئے چیلنجز کو جنم دیا ہے۔

  • جرمن قونصل جنرل کا ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    جرمن قونصل جنرل کا ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    کراچی: جرمن قونصل جنرل نے ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے لیجنڈ صداکار، ہدایت کار ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فنون لطیفہ کے حوالے سے ضیا محی الدین کی بڑی خدمات ہیں، وہ فن، ادب اور علم کی دنیا میں ایک انسٹیٹیوٹ کی حیثیت رکھتے تھے۔

    جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین کی آرٹ اور کلچر کے لیے بے پناہ محبت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بتایا کہ جرمن قونصلیٹ نے بھی ماضی میں ضیا محی الدین کے ساتھ گوئٹے انسٹیٹیوٹ اور ناپا سے مل کر ثقافتی پروگرام کیے ہیں۔

    لیجنڈ اداکار اور براڈ کاسٹر ضیاء محی الدین انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ لیجنڈ صدا کار اور براڈ کاسٹر ضیا محی الدین انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 91 برس تھی، خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ضیا محی الدین کو گزشتہ روز علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، رات بھر ان کی طبعیت تشویش ناک رہی، اور پھر انتقال کر گئے۔

    مرحوم کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفینس میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔

  • اہلیان کراچی مہمان نواز اور کھلے دل کے مالک ہیں، جرمن قونصل جنرل

    اہلیان کراچی مہمان نواز اور کھلے دل کے مالک ہیں، جرمن قونصل جنرل

    کراچی : جرمنی کے قومی دن کے موقع پر کراچی میں جرمن قونصلیٹ میں استقبالیہ تقریب ہوئی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، سعید غنی اور مختلف سفارت کاروں اور معززین شہر نے شرکت کی۔

    جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خاص طور پر کراچی کے لوگ بہت مہمان نواز، ثقافت پسند اور کھلے دل کے مالک ہیں۔

    انہوں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، حالیہ سیلاب اور ماحولیاتی تبدیلی کے باوجود پاکستانی قوم اٹھ کر سنبھلنا جانتی ہے۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ 2019کے بعد پہلی مرتبہ قومی دن منانے کی خوشی ہے جبکہ پاکستان میں یہ میری پہلی تقریب ہے جس کی مجھے بہت ہی زیادہ مسرت ہے۔

    چیف سیکرٹری سندھ سہیل راجپوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی یورپ کا اہم ملک ہے اس کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

  • جرمن قونصل جنرل کا دورہ بلوچستان، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں

    جرمن قونصل جنرل کا دورہ بلوچستان، گورنر اور وزیراعلیٰ سے ملاقاتیں

    کوئٹہ : گورنر بلوچستان میرجان محمد جمالی نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔

    یہ بات انہوں نے گورنر ہاوس کوئٹہ میں جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں مزید تعلقات بڑھانے کے روشن امکانات ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ ترقی یافتہ ممالک بالخصوص جرمنی ان دستیاب سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریں۔

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی محفوظ اور موزوں ماحول پیدا کیا گیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ 8ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری کا ریکو ڈک منصوبہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول کا بین ثبوت ہے۔

    جرمن قونصل جنرل سے ملاقات میں بلوچستان میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تجارت کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    جرمن قونصل جنرل نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان معدنیات زراعت متبادل توانائی لائیو اسٹاک اور سمندری پیداوار کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے منفرد خصوصیات کا حامل خطہ ہے۔

  • بلوچستان میں کاروباری صنعت کو فروغ دلوائیں گے، جرمن قونصل جنرل

    بلوچستان میں کاروباری صنعت کو فروغ دلوائیں گے، جرمن قونصل جنرل

    کراچی : جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں چیمبر آف کامرس اور کوئٹہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کاروباری صنعت کو فروغ دلوائیں گے، ہمارا مشن ہے کہ آئندہ آنے والے سالوں میں بلوچستان پر خصوصی توجہ دی جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے مختلف شعبوں میں بہت اہم صوبہ ہے، مستقبل میں بلوچستان کاروبار کے لحاظ سے دنیا کا نیا حب ہوگا۔

    جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جرمنی بلوچستان سے تعلق رکھنے والے افراد بالخصوص تاجروں کو خصوصی ویزا فراہم کرے گا۔

    ڈاکٹر روگیر لوٹز نے مزید کہا کہ ہم صحیح سمت میں جارہے ہیں امید ہے آئندہ تین سے چار سال میں کاروبار کے اچھے مواقع پیدا ہوں گے، جرمن ثقافت سے متعلق بلوچستان میں نمائش کا انعقاد جلد کیا جائے گا۔

  • جرمنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے طبی کیمپ کا قیام

    جرمنی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلیے طبی کیمپ کا قیام

    کراچی : عالمی برادری کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کا سلسلہ جاری ہے جرمن قونصل خانے کی جانب سے تحصیل جڈھو کے گوٹھ نیاز محمد میں متاثرین کے لئے طبی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔

    طبی کیمپ میں صوبہ سندھ کے سیلاب زدگان کو علاج کی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔ جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے سیلاب متاثرین کے طبی کیمپ کا معائنہ کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان سمیت دنیا بھر ممالک کو اقدامات کرنے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک گلوبل چیلنج ہے اور مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کے لئے مل کر کام کرنا انتہائی ضروری ہے۔

    اس کے علاوہ جرمن قونصل جرمن قونصل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے ٹنڈو جان محمد کے میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر میں پینے کے صاف پانی کے لیے آراو پلانٹ کا افتتاح کیا۔

    جرمن قونصل جنرل نے دورے میں سیلاب متاثرین میں راشن بیگز بھی تقسیم کیے۔ متاثرین نے حکومتی امداد کی اپیل کی ہے تا کہ ان کی جلد بحالی ممکن ہوسکے۔

  • موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کئی نسلوں کی محنت درکار ہے، جرمن قونصل جنرل

    موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کئی نسلوں کی محنت درکار ہے، جرمن قونصل جنرل

    ٹنڈو جان محمد : جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی گلوبل چیلنج ہے، مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کے لئے مل کر کام کرنا ضروری ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو جان محمد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کئی نسلوں کو محنت درکار ہے۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کو کنٹرول کرنے کے لئے آج سے کام شروع کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے دنیا کے کئی ممالک متاثر ہیں۔

    قونصل جنرل نے ٹنڈو جان محمد میں ایم اے ایل سی مرکز کا بھی دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ٹنڈو جان محمد میں مرکز کو 1.8 ملین روپے کی امداد دی اور ایم اے ایل سی مرکز میں آر او پلانٹ کا بھی افتتاح کیا۔

    جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے میڈیا کو بتایا کہ 1.8 ملین روپے ایم اے ایل سی کو میڈیکل سہولیات کے لئے فراہم کئے ہیں کیونکہ کاشت کاری کی اراضی سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

    واضھ رہے کہ جرمن حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد میں ایک کروڑ یورو کا اضافہ کیا ہے، جرمنی پاکستان میں سیلاب متاثرین کا سب سے بڑا ڈونر ہے۔

    قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ٹنڈو جان محمد کے اس علاقے میں پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ جرمن حکومت کے تعاون سے قائم آر او پلانٹ سے چھ سو گیلن یومیہ صاف پانی ملے گا، ایم اے ایل سی کے پروگرام 60فیصد فنڈنگ جرمن شہریوں کی طرف سے ہورہی ہے۔

  • کراچی ثقافتی زندگی سے بھرپور شہر ہے، جرمن قونصل جنرل

    کراچی ثقافتی زندگی سے بھرپور شہر ہے، جرمن قونصل جنرل

    کراچی : پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے جرمن قونصل جنرل کراچی کا عہدہ سنبھال لیا، ان کا کہنا ہے کہ کراچی ثقافتی زندگی سے بھرپور شہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز شہر کراچی کے مداح نکلے، اے آر وائی نیوز کے نمائندہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے کراچی آ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہی نہیں بلکہ ایک ثقافتی زندگی سے بھرپور شہر ہے، میں دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کا خواہاں ہوں۔

    جرمنی کے نئے سفارت کار کا کہنا تھا کہ دونوں مملک کے درمیان ثقافتی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات قابل اعتمادی کی علامت ہیں۔

  • کراچی والوں نے بے پناہ محبت دی جو ہمیشہ یاد رہے گی، جرمن قونصل جنرل

    کراچی والوں نے بے پناہ محبت دی جو ہمیشہ یاد رہے گی، جرمن قونصل جنرل

    کراچی : پاکستان میں اپنے فرائض سے سبکدوش ہونے والے جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر کو کراچی بھا گیا، ان کا کہنا ہے کہ اہلیان کراچی بہت محبت کرنے والے لوگ ہیں۔

    یہ بات انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ الوداعی عشائیے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، کراچی میں متعین سبکدوش ہونے والے جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر کا کہنا تھا کہ کراچی ایک ملٹی کلچر شہر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں مجھے اور میری اہلیہ کو کراچی اور سندھ کے لوگوں نے بے پناہ محبت دی جو ہمیشہ یاد رہیں گی۔

    جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ میں ایک اچھی یادوں کے ساتھ یہاں سے رخصت ہو رہا ہوں میں نے اپنی مدت ملازمت میں کوشش کی ہے کہ سندھ کا ثقافتی ورثہ جو کہ بہت ہی قدیمی ہے اسے اجاگر کیا جائے، سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے۔

    ہولگرزیگلر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کیلئے سندھ اور بلوچستان کی عوام کیلئے امدادی سرگرمیاں بھی جاری کی تھیں قدرتی آفات کے نتیجے میں تبادہی دیکھ کر دل بہت دکھا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے جانے سے کراچی والوں کو میری کمی محسوس نہیں ہوگی کراچی میں جرمن حکومت کے تعاون سے کئی منصوبے مکمل کئے اور کچھ پر کام ہورہا ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے نئے قونصل جنرل روڈیگر لوٹزکا استقبال کیا اور انھیں جرمنی پرچم کے کلروں سے مزین سندھی ٹوپی پہنائی اور اجرک پیش کی ساتھ ساتھ ایک چھڑی دے کر کہا کہ میں قونصلیٹ کی کمانڈ تمہارے حوالے کرتا ہوں۔

    اس موقع پر نئے قونصل جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورجرمنی کے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے وہ اپنا کردار اداکریں گے اور سابق قونصل جنرل کے مشن کو بھی آگے بڑھائیں گے۔

    سبکدوش ہونے والے قونصل جنرل نے میڈیا کی کاوشوں کو سراہا، کراچی کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے صحافیوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا۔ تقریب میں جرمنی اور پاکستانی قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

  • جرمن قونصل جنرل کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم

    جرمن قونصل جنرل کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم

    کراچی : جرمنی نے بلوچستان میں سینکڑوں سیلاب متاثرین کو خوراک پہنچانے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر نے بلوچستان کادورہ کیا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی دنیا کیلئے غیرمتوقع ہے، بین الاقوامی سطح پر امداد کرنے والے ادارے اور شخصیات متاثرین کی مدد کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں۔

    جرمنی کی جانب سے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں ایک ہزارخاندانوں کیلئے مستقل خوراک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

    امدادی خوراک بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہے، جرمن قونصل جنرل نے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔

    قونصل جنرل نے متاثرین سے ان کا احوال جانا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی دیکھ کردل دکھی ہے، ایمرجنسی صورتحال میں بین الاقوامی ادارے، این جی اوز اورڈونرزپاکستان کی مدد کریں۔

    اس موقع پر سی ای او بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام شاہنوازخان نے میڈیا کو بتایا کہ سیلاب سے تین ارب ڈالرکا نقصان ہوا ہے، ایسی مشکل صورتحال میں جرمنی کی امداد سیلاب متاثرین کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

    جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، سیلاب کے بعد ڈائیریا، ملیریا سمیت کئی بیماریوں سے متاثرین کو بچاناہے جس کیلئے جرمنی فنڈنگ ایجنسیز کے ساتھ مل کرمشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔