Tag: German Consulate

  • جرمن قونصل خانے کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے لیے 26 لاکھ 65 ہزار روپے کا چیک جاری

    جرمن قونصل خانے کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے لیے 26 لاکھ 65 ہزار روپے کا چیک جاری

    جرمن قونصل خانے کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے لیے 26 لاکھ 65 ہزار روپے کا چیک جاری کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے مائیکرو پروجیکٹ کے تحت کوئٹہ پریس کلب کے لیے ان کی درخواست پر فنڈ جاری کر دیا۔

    یہ فنڈ کوئٹہ پریس کلب کی سولرائزیشن کے لیے فنڈز جاری کیا گیا ہے، بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل میر مراد بلوچ نے کوئٹہ پریس کلب کے سیکریٹری جنرل اور صدر کو چیک پیش کیا۔

    کوئٹہ پریس کلب کے سیکریٹری جنرل اور صدر نے جرمن قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کو سولرائزیشن سے بجلی کے بلوں میں بچت ہوگی۔

    واضح رہے کہ جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے چند ماہ قبل کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے موقع پر پریس کلب انتطامیہ نے سولرائزیشن کے لیے فنڈز کی درخواست کی تھی۔

  • سیلاب متاثرین، جرمن قونصل خانے کا فوڈ ریلیف پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط

    سیلاب متاثرین، جرمن قونصل خانے کا فوڈ ریلیف پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط

    کراچی: سیلاب متاثرین کے لیے جرمن قونصل خانے نے ہنگامی فوڈ ریلیف پروجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے جرمن قونصل خانے نے ہنگامی فوڈ ریلیف پروجیکٹ کے لیے معاہدے پر دستخط کر دیے۔

    ہنگامی فوڈ ریلیف پروجیکٹ کے تحت ضلع لسبیلہ کے ایک ہزار خاندانوں کو 2 ماہ تک کھانا فراہم کیا جائے گا۔

    جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو غذا کی فوری ضرورت ہے، اس پروگرام سے سیلاب زدہ خاندانوں کی مدد ہوگی۔

    ہولگر زیگلر کا کہنا تھا کہ میرا دل سندھ بلوچستان کے عوام کے لیے دھڑکتا ہے، میں اور میری اہلیہ اس مصیبت کی گھڑی میں سندھ اور بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں۔

    امریکی کانگریس میں پاکستان کاکَس سیلاب زدگان کی امداد کے لیے متحرک

    قونصل جنرل نے بتایا کہ انھوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ زیارت میں قائد اعظم کی رہائش گاہ بھی دیکھی تھی، جس نے ان کے دل میں جگہ بنائی۔

    انھوں نے کہا سیلاب متاثرین کی خوراک کی ضروریات پوری ہوں گی تو متاثرین دیگر مسائل پر توجہ دے سکیں گے۔

    بلوچستان رورل پروجیکٹ ڈاکٹر شاہنواز نے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا، اور کہا سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لیے حکومت اور فلاحی اداروں کو غیر ملکی امداد کی اشد ضرورت ہے۔

  • اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز : پاکستانی ٹیم کا اہم اقدام

    اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز : پاکستانی ٹیم کا اہم اقدام

    کراچی : پاکستانی اسپیشل اولمپکس ٹیم2023 میں جرمنی کے شہر برلن میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں حصہ لینے کی  تیاریاں کر رہی ہیں۔

    اسی سلسلے میں اسپیشل اولمپکس ٹیم نے کراچی میں واقع جرمن قونصلیٹ کا دورہ کیا، جہاں جرمن قونصلیٹ کی جانب سے نائٹ مارکیٹ سجائی گئی۔

    اس مارکیٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسپیشل اولمپکس ٹیم کو عطیہ کیا جائے گا اور عطیہ کی یہ رقم کھلاڑیوں کی ویلفیئر کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    مختلف اسٹالز پر آرٹس اینڈ کرافٹس ڈسپلے کیے گئے، ٹرک آرٹ اور سندھی دستکاری بھی توجہ کا مرکز بنی رہی، کھانے پینے کے اسٹالز میں وزیٹرز نے خاص دلچسپی دکھائی۔

    اس موقع پر اسپیشل کھلاڑی بھی پرجوش اور پر مسرت نظر آئے جن کا کہنا تھا کہ وہ جون2023 میں جرمنی میں ہونے والے مقابلوں کے لیے خوب پریکٹس کررہے ہیں اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

  • کراچی : جرمن قونصل خانہ کے تحت بلوچ ثقافتی دن منایا گیا

    کراچی : جرمن قونصل خانہ کے تحت بلوچ ثقافتی دن منایا گیا

    کراچی میں جرمنی کے قونصل خانہ کے تحت بلوچ قوم کا ثقافتی جوش وخروش سے دن منایا گیا، عہدیداران نے بلوچوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی لباس پہنے۔

    تفصیلات کے مطابق اس موقع پر جرمن قونصل جنرل ای ایچ، ہولگر زیگلر اور ان کی اہلیہ کالڈیا زیگلر نے جرمن رنگوں میں بلوچی کپڑے زیب تن کیے۔

    جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ جدید دنیا میں ثقافتی تبادلے اور مکالمے بین االقوامی تعلقات کے لازمی اجزاء ہیں، اسی حوالے سے ثقافتی تبادلہ جرمنی میں بھی زندگی کا ایک اہم حصہ ہے۔

    جرمن قونصل جنرل ای ایچ، ہولگر زیگلر نے کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے ہم لوگوں کو مثبت سرگرمیوں سے روشناس کرانا چاہتے ہیں۔

    علاوہ ازیں کراچی میں تعینات امریکی سفیر مارک اسٹروہ کی جانب سے بلوچ ثقافتی دن کے موقع پر پاکستان کی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے

    اپنے جاری کردہ وڈیوبیان میں قونصل جنرل اسٹروہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی مضبوط قومی شناخت ان کی قدیم وعظیم ثقافتی تنوع کی وجہ سے ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔